Read Foundation school - Wardaga

Read Foundation school - Wardaga Helping Society Through Quality-Oriented, Value-Based And Purposeful Education And Capacity Building

26/02/2025

Highlights of the 3rd Annual Event of Read Foundation School Wardaga

الحمدللہ! 21 فروری 2025 کو ریڈ فاؤنڈیشن اسکول وردگہ میں تیسری سالانہ تقریب نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس خوبصورت تقریب میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جناب ریاض احمد تھے جبکہ ریڈ فاؤنڈیشن اسلام آباد ریجن کے ڈپٹی منیجر جناب ضمیر افضل اور ریڈ فاؤنڈیشن اسکول چارسدہ کے پرنسپل جناب فواد احمد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ ریاض احمد نے اپنے خطاب میں ریڈ فاؤنڈیشن کی معیاری تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی محنت کی تعریف کی۔

ریڈ فاؤنڈیشن کے پرنسپل فواد احمد نے اپنے خطاب میں طلبہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اسکول کے اساتذہ اور اسٹاف کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے بغیر بچوں کی یہ کامیابیاں ممکن نہ ہوتیں۔

ریڈ فاؤنڈیشن اسلام آباد ریجن کے ڈپٹی منیجر ضمیر افضل نے اپنی تقریر میں تقریب کے تمام شرکاء، اساتذہ اور طلبہ کی کوششوں کو سراہا اور خاص طور پر شرکاء بچوں کی اعلیٰ کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور والدین کو کامیابی حاصل کرنے پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔

طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلو، نعتیہ کلام اور تقاریر کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا، جنہیں حاضرین نے بےحد سراہا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو خصوصی انعامات دیے گئے، جبکہ اساتذہ کو ان کی محنت کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

ریڈ فاونڈیشن اسکول رجڑ وردگہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ شاندار تقریب والدین، اسکول اسٹاف اور معزز مہمانوں کے تعاون سے ایک یادگار ایونٹ ثابت ہوئی۔ ہم دل کی گہرائیوں سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔






Read Foundation High School Seri Baral
Readfoundation Chdboys

Address

Charsadda
24460

Opening Hours

Monday 07:00 - 13:00
Tuesday 07:00 - 13:00
Wednesday 07:00 - 13:00
Thursday 07:00 - 13:00
Friday 07:00 - 12:30

Telephone

+923459070504

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Read Foundation school - Wardaga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Read Foundation school - Wardaga:

Share