21/06/2023
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے۔
لوڈ شیڈنگ کے فوائد !!!!!
1. خاندانی نظام مضبوط ھوتا ھے، پوری فیملی روشنی اور ٹھنڈی ھوا کے لیے ایک جگہ جمع ھوتی ھے۔
2. دوستوں یاروں کو مل بیٹھنے، اور دکھ درد بانٹنے کا طویل موقع میسر آتا ھے
3. ٹی وی اور میڈیا کی تباہ کاریوں سے لوگ بڑی حد تک محفوظ رہتے ھیں۔
4. سناٹے اور خاموشی کی وجہ سے کانوں اور دماغ کو آرام پہنچتا ھے۔
5. جسم سے خوب پسینہ نکلتا ھے، جو کولیسٹرول اور زائد چربی ختم کرنے کا ذریعہ بنتا ھے۔
6. جب بجلی جاتی ھے تو، انا للہ وانا الیہ راجعون اور استغفر اللہ پڑھنے، اور جب آتی ھے تو الحمد للہ پڑھنے کا موقع ملتا ھے۔
7. بجلی اور اس کی نعمتوں کی قدردانی نصیب ھوتی ھے۔
8. ایمرجنسی لائیٹ ، UPS اور جنریٹرز کے شعبوں سے منسلک ھزاروں، لاکھوں افراد کو روزگار میسر آتا ہے....😆