Tangi News

Tangi News ہر خبر صحافتی اصولوں کے ساتھ Tangi News Network is the voice of poor peoples and we are also work on education, Health and human services...
(1)

اعلان جنازہ!!!!
25/07/2025

اعلان جنازہ!!!!

افسوسناک خبر!!  تحصیل پڑانگ کے رہائشی 17 سالہ نوجوان عمیر ولد حاجی محمد  بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔۔ مرحوم کی نماز ج...
25/07/2025

افسوسناک خبر!!
تحصیل پڑانگ کے رہائشی 17 سالہ نوجوان عمیر ولد حاجی محمد بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 5 بجے اپنی آبائی گاؤں میں ادا کی جائیگی۔

25/07/2025

یہ ہوتا ہے عوامی وزیر اعلیٰ۔۔
قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین افتاب احمد شیرپاؤ جب وزیر اعلیٰ تھے تو سبزی کے نرخ معلوم کرنے کیلئے بازاروں کا دورہ کیا کرتے۔

تنگی نیوز ٹیم کی جانب فخر تنگی ڈاکٹر کاشف علی کو بہت بہت مبارک۔۔۔زیم شیرپاؤ، حاجی عجب خان کلے سے تعلق رکھنے والے حاجی مح...
25/07/2025

تنگی نیوز ٹیم کی جانب فخر تنگی ڈاکٹر کاشف علی کو بہت بہت مبارک۔۔۔

زیم شیرپاؤ، حاجی عجب خان کلے سے تعلق رکھنے والے حاجی محمد ابراہیم کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد کاشف علی نے بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس وقت وہ چین کے ممتاز ترین اسپتال شیانگیا (Xiangya) میں کارڈیو ویسکولر سرجری (Cardiovascular Surgery) میں تخصص حاصل کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد کاشف علی کو کارڈیو ویسکولر سرجری کے میدان میں ان کی تحقیقی خدمات پر "ینگ ریسرچر ایوارڈ" کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ طریقہ کار چین میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری شمار کی جا رہی ہے، جو ان کی مہارت، محنت اور علم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہیں یونیورسٹی کی جانب سے "ہارٹ اسپیشلٹی میں بہترین طالب علم (Excellent Student of the Year)" کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

یقیناً، ڈاکٹر محمد کاشف علی کی یہ شاندار کامیابیاں نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ پورے زیم شیرپاؤ اور پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

ہماری پوری ٹیم اور زیم شیرپاؤ کے عوام کی جانب سے ڈاکٹر صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد!

اپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ماسٹر  محمد علی ، اعجاذ حان ریاض خان بشر دوست کے والد اور فدا محمد اور عبد العزیز کا بھائی ...
25/07/2025

اپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ماسٹر محمد علی ، اعجاذ حان ریاض خان بشر دوست کے والد اور فدا محمد اور عبد العزیز کا بھائی فقیر محمد بقضائے الٰہی سے وفات پاچکا ہے ۔جسکا نماز جنازہ اج بروز جمعہ بوقت 11:00 بجے اپنے گاؤں طور نور محمد کلے میں ادا کی جائے گے۔
سواگران: ماسٹر محمد علی ،اعجاز خان ،ریاض خان ،بشر دوست ڈاکٹر فہد۔ڈاکٹر فیصل

24/07/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

*چارسدہ: ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کا پشاور ہسپتال کا دورہ، فائرنگ سے زخمی اے ایس آئی ظفر خان کی عیادت* ڈسٹرکٹ پولیس...
24/07/2025

*چارسدہ: ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کا پشاور ہسپتال کا دورہ، فائرنگ سے زخمی اے ایس آئی ظفر خان کی عیادت*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے تھانہ تنگی کی حدود گنڈیری میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے انچارج چوکی گنڈیری اے ایس آئی ظفر خان کی عیادت کے لیے پشاور کے ہسپتال کا دورہ کیا۔

ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے زخمی افسر کی خیریت دریافت کی، ان کے حوصلے کو سراہا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے علاج معالجے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس اپنے ان جانباز اہلکاروں پر فخر کرتی ہے جو جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس ڈرائیور شکیل خان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

24/07/2025

سینیٹر ایمل ولی خان کا شہ ید مولانا خان زیب کے قا ت لوں کے بارے میں اہم بیان۔۔۔۔

24/07/2025

!تنگی سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت و قومی وطن پارٹی کے رہنماء حاجی وحدت خان کے چھوٹے بھائی انجنئیر جابر خان کو مبارکباد۔۔۔۔؟؟؟

انجینئر جابر خان، جن کا تعلق تحصیل تنگی کے علاقے اخترآباد سے ہے، نے یونیورسٹی آف گرینچ، لندن سے ایم ایس سی سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔
یہ کامیابی ان کی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انجینئر جابر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تعلیم اور مہارت کو پاکستان، خصوصاً خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہم ان کی اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

24/07/2025

حبیب بینک ہری چند برانچ کا بجلی دو ہفتوں سے خراب۔۔۔
صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔۔ مزید تفصیلات اس ویڈیو میں

صحافی کو پیکا ایکٹ سے استثناء قرار دے دیا گیاترمیمی بل منظور  صحافی پر تشدد صحافی کو دھمکی صحافی کو نقصان پہچانے والے شخ...
24/07/2025

صحافی کو پیکا ایکٹ سے استثناء قرار دے دیا گیا
ترمیمی بل منظور

صحافی پر تشدد صحافی کو دھمکی صحافی کو نقصان پہچانے والے شخص کو 7 سال قید تین لاکھ جرمانہ عائد ہوگا ترمیمی بل منظور ۔۔۔۔

*چارسدہ: تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، جائے وقوعہ کے اردگرد مشتبہ مقامات کی جامع نگرانی* ڈسٹرکٹ پو...
24/07/2025

*چارسدہ: تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، جائے وقوعہ کے اردگرد مشتبہ مقامات کی جامع نگرانی*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر گزشتہ شب پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں تھانہ تنگی کی حدود میں سرچ آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔

سرچ آپریشن ڈی ایس پی تنگی گلشید خان کی قیادت میں کیا گیا جس میں سرکل تنگی کے ایس ایچ اوز، ریپڈ رسپانس فورس (RRF)، کویئک رسپانس فورس (QRF)، لیڈیز پولیس اہلکاروں اور دیگر نفری نے حصہ لیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے اردگرد مشتبہ گلیوں، خالی مکانات، اور داخلی و خارجی راستوں کو گھیرے میں لے کر باریک بینی سے تلاشی لی، اور مختلف افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

سرچ آپریشن کا مقصد واقعے میں ملوث عناصر کا سراغ لگانا اور علاقے میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانا تھا۔ پولیس کی کارروائیاں ضلعی سطح پر جاری حکمت عملی کا تسلسل ہیں جن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔

Address

Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tangi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tangi News:

Share