Dr Ahmad Said

Directions

Dr Ahmad Said Personal secretary Aimal wali khan.

17/10/2026

چارسدہ: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ولی باغ آمد، مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کو درپیش مسائل، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک، صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی ایمل ولی خان کا پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر احمد سېد اور صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ضلعی صدر چارسدہ شکیل بشیر خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

|

❣️
01/10/2026

❣️

😘
01/10/2026

😘

29/09/2026

9 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

عوامی نیشنل پارٹی کے مشران اور جرگہ مشران کی کاوشوں سے 9 سال سے جاری دشمنی کا خاتمہ ہوگیا اور دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔

جرگے میں ایمل ولی خان کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر احمد سید، چیئرمین اعزاز حٹک، صدر واصع اللہ، مقدر شاہ، شاہ رستان کاکا، نیازالدین، خیال دین، عامر، اشفاق، خالد اور خورشید ناظم سمیت دیگر مشران نے شرکت کی۔

فریقِ اول: اقبال حسین اور اسرار
فریقِ دوم: جمشید، واجد، الطاف وغیرہ

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شکیل بشیر خان اور تحصیل صدر گوہر ایوب خان بھی موجود تھے۔

جرگے کے مشران کی کوششوں سے دونوں فریقین نے اپنی 9 سالہ دشمنی ختم کرکے آئندہ بھائی چارے، امن اور باہمی احترام کے ساتھ رہنے پر اتفاق کیا۔

اللہ تعالیٰ اس صلح کو قائم و دائم رکھے اور علاقے میں امن و محبت کو فروغ دے۔ آمین۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر ایمل ولی خان کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر احمد سید اور تحصیل صدر کوہر ایوب خان نے عوام...
29/09/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر ایمل ولی خان کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر احمد سید اور تحصیل صدر کوہر ایوب خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نادر سلار کی بہن کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔

انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ایمل ولی خان کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر احمد سید نے آج چارسدہ حسن خیل میں سلمان کی دادی اور عارف اللہ کی والدہ کی دعائے مغفر...
14/09/2026

ایمل ولی خان کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر احمد سید نے آج چارسدہ حسن خیل میں سلمان کی دادی اور عارف اللہ کی والدہ کی دعائے مغفرت میں شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

28/06/2026
27/06/2026
26/06/2026

پختون بھائیوں!
ہم آپ کے بھائی ہیں آپ کے خادم ہیں آپ کی خدمت کیلئے آئے ہیں ۔
آئیے یہ اپنا اجڑا گھر بسا لیں آپ تھوڑی سی دنیا پر نظر دوڑائیں اگر علم نہیں رکھتے لیکن آنکھیں تو سلامت ہیں دنیا کی دیگر اقوام آسمان تک پہنچ گئیں اور ہم ابھی تک زمین پر ہیں وہ بھی ہماری طرح بنی آدم ہیں جن کے سامنے ہم ہاتھ پھیلاتے ہیں کسی سے غلہ اور کسی سے پیسے مانگتے ہیں ہمیں اللّٰہ نے جنت جیسے ملک سے نوازا ہے یہ دولت اور نعمتوں سے مالامال ہے لیکن ہم اس میں بدحال ہیں جو کی روٹی بھی پیٹ بھر کر کھانے کیلئے دستیاب نہیں ۔
وہ اقوام کیوں آباد اور خوشحال ہیں ؟ ہم کیوں پیچھے رہ گئے ہیں؟ ان میں بھائی چارہ اتفاق اور قومیت ہیں ہم میں گروہ بندیاں ہیں ساتھ بغض کینہ اور نفاق ہیں آج کی دنیا قومیت پسندی کی دنیا ہے اگر ایک قوم بن گئے تو دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں گے ۔۔

خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا
زما جوند او جہدوجہد
صفحہ نمبر 357

Address

Wali Bagh
Charsadda
24420

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Ahmad Said posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share