17/09/2025
⸻
قبضہ مافیا کی خیر نہیں، چارسدہ میں بڑا آپریشن
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص الرحمان کی نگرانی میں تحصیل تنگی میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے بھرپور آپریشن کیا گیا۔
اس آپریشن کے دوران 28 کنال قیمتی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی، سرکاری اور عوامی زمینوں پر کسی کو ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی