Zalaan TV Star

Zalaan TV Star zalan Tv
(1)

09/09/2025

"میرا چھوٹا بھائی محمد جواد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے چین کے سفر پر روانہ ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ کامیابی، صحت اور عزت عطا فرمائے۔ تمام احباب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

08/09/2025

"ضلعی سالار محمد جان خان کے کامیاب جرگہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی حاجی عبدالغفور صاحب نے باضابطہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیتی تقریب بروز اتوار 14 ستمبر شام 5 بجے سابقہ ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزی کے ہاتھوں انجام پائے گی۔"

قومی وطن پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد اسد شمشیر خان عمرزی نے مسلم لیگ (ن) کا پرچم تھام لیا اور صوبائی اسمبلی کے انتخاب...
07/09/2025

قومی وطن پارٹی سے راہیں جدا کرنے کے بعد اسد شمشیر خان عمرزی نے مسلم لیگ (ن) کا پرچم تھام لیا اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں قسمت آزمائی کی۔ اگرچہ الیکشن میں کامیاب نہ ہوسکے، لیکن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت بننے کے بعد وزیراعظم کے یوتھ ونگ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس ذمہ داری نے انہیں سیاست کے ایک نئے سفر پر گامزن کر دیا ہے۔ ان کی محنت، عزم اور لگن اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مستقبل میں وہ سیاست کے میدان میں ایک مضبوط کھلاڑی اور اپنے مخالفین کے لیے بڑا چیلنج بن کر سامنے آئیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی حاجی غفور گل صاحب کے پارٹی چھوڑنے یا واپسی کے حوالے سے ابہام ابھی تک برقرار ہے۔ ذرائ...
06/09/2025

پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی حاجی غفور گل صاحب کے پارٹی چھوڑنے یا واپسی کے حوالے سے ابہام ابھی تک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق حاجی صاحب قریبی رفقاء سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد اپنے مستقبل کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ دوبارہ تحریک انصاف میں واپسی اختیار کر سکتے ہیں جبکہ بعض کا خیال ہے کہ وہ کسی اور سیاسی جماعت کا حصہ بن جائیں گے۔ بہرحال یہ تصویر اور حالات کارکنان اور عوام میں نئے سوالات کو جنم دے رہے ۔

04/09/2025

عمرزی بازار میں گندہ پانی پھینکنے کا عمل جاری

04/09/2025

یخ کوہی عمرزی میں ساڑھے پانچ مرلہ مکان برائے فروخت ✅
پتہ: یخ کوہی عمرزی، نزد ڈاکٹر محمد فدا کلینک عمرزی 🏡📍رابطہ نمبر03244421992 دوسرا نمبر 03109986196

04/09/2025

چینہ عمرزی میں ایک غریب اور مستحق خاندان پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، ان کے گھر میں ہینڈ پمپ لگانے کی سخت ضرورت ہے۔ اگر کوئی دوست یا بھائی اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہے تو یہ نہ صرف ایک خاندان کیلئے بڑی سہولت ہوگی بلکہ صدقہ جاریہ بھی بنے گا۔ 💧 اللہ تعالیٰ سب کی توفیق میں برکت عطا فرمائے۔ ✨ایزی پیسہ 03439537889

04/09/2025

عمرزی بازار میں صبح کے وقت دکانداروں کی جانب سے سڑک پر گندہ پانی پھینکنے کا سلسلہ جاری، طلباء اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا مگر انتظامیہ خاموش تماشائی۔

Address

Umarzai
Charsadda

Telephone

+923119976442

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zalaan TV Star posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zalaan TV Star:

Share