Aaj Pakistan آج پاکستان

Aaj Pakistan آج پاکستان News Media TV Channel

افسوس ناک خبر۔😢فلسط-ین کے لیے راشن لے جانے والے اور حق میں نکلنے والے مرد مجا-ہد سینیٹر مشتاق احمد کو اس رائیلی فوج نے گ...
02/10/2025

افسوس ناک خبر۔😢
فلسط-ین کے لیے راشن لے جانے والے اور حق میں نکلنے والے مرد مجا-ہد سینیٹر مشتاق احمد کو اس رائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہم پاکستانی حکومت اور آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل حکومت سے بات چیت کرے اور 24 گھنٹوں کے اندر اندر سینیٹر مشتاق احمد خان کو اور ان کے قافلے صحیح سلامت رہا کیا جائے۔ اللّٰہ تعالی کی رضا کے لیے اس پوسٹ کو شئیر کریں تاکہ پاکستانی حکومت اور آرمی چیف کو یہ پہنچ جائے اور جلد اس بات پر ایکشن لیا جائے تاکہ سینیٹر مشتاق احمد خان اور ان کے قافلے کو کوئی نقصان نہ پہنچے 😔💔

 5 مئی 2022 سے لاپتہ ابرہیم ولد بادشاہ میر  نرمی خیل بکاخیل کے رہائشی شخص کو خفیہ اطلاع پر خوجڑی کے ایک گھر میں دفن تھا ...
02/10/2025


5 مئی 2022 سے لاپتہ ابرہیم ولد بادشاہ میر نرمی خیل بکاخیل کے رہائشی شخص کو خفیہ اطلاع پر خوجڑی کے ایک گھر میں دفن تھا برامد کر لیا ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی گئی

افسوس اس کرہ ارض پر ہم بھی زندہ ہیں اور اپ بھی زندہ ہے اہم صرف زندہ لاش ہے اور زمین پر بوجھ کے سوا کچھ بھی نہیں اپ زندہ ...
02/10/2025

افسوس اس کرہ ارض پر ہم بھی زندہ ہیں اور اپ بھی زندہ ہے اہم صرف زندہ لاش ہے اور زمین پر بوجھ کے سوا کچھ بھی نہیں اپ زندہ ہیں مشتاق صاحب اپ نے زندگی جیا ہے شیروں کی طرح اور موت کو بھی گلے لگا رہے ہو شیروں کی طرح ہم پر صرف اپنا لاش بوجھ بن چکا ہے اور اپ امت مسلمہ کے مظلوموں کا غم اٹھا کر خوشی خوشی سے موت کو گلا لگا رہے ہو جار تیرے ان الفاظ سے اگر میں مر جاؤں تو مجھے فلسطین میں دفن کرنا مشتاق صاحب تیری عظمت کو سلام

دا غم خبر فردول خان استاد وفات شوے دے۔  چہ دا اسفندیار استاد پلار دے۔ جنازہ بہ ئی نن 5 بجے پہ مندیزو کئے ادا کیگی۔ فردول...
02/10/2025

دا غم خبر
فردول خان استاد وفات شوے دے۔ چہ دا اسفندیار استاد پلار دے۔ جنازہ بہ ئی نن 5 بجے پہ مندیزو کئے ادا کیگی۔
فردول خان پہ گورنمینٹ ہائی سکول مٹہ مغل خیل کئے استاد پاتے شوے وو۔

02/10/2025

دا غم خبر
محلہ میاں گان مٹہ مغل خیل
دا سردار شاہ میاں صاحب کورودانے پہ حق رسیدلے دا۔ چہ دا پلنگزو دا افصل خان او دا سلیم خان خور بی بی او دا مسل حاجی اوریرہ دا۔ جنازہ بہ ئی نن سلور بجے دا دوبیرہ کو مقبرہ کئے ادا کیگی

شبقدر مٹہ مغل خیل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر وسیم ولد نورذادہ کو نامعلوم افراد نے گھر کے اندر پستول سے فائرنگ کرکے قتل...
01/10/2025

شبقدر مٹہ مغل خیل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر وسیم ولد نورذادہ کو نامعلوم افراد نے گھر کے اندر پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

رفاقت اللہ رزڑوالخیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ خاتون اور ایک نوجوان کو قتل کر...
01/10/2025

رفاقت اللہ رزڑوال
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی میں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ خاتون اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے آپس میں دوستانہ تعلقات تھے۔
تھانہ مندنی کے محرر شعیب خان نے میڈیا کو بتایا کہ یکم اکتوبر کی رات علاقہ بہرام ڈھیری میں باپ بیٹے نے مبینہ طور پر شاہ فیصل اور ایک خاتون (مسماۃ ع) کو قتل کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول شاہ فیصل کے والد شیر علی نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا بیٹا پشاور یونیورسٹی میں بی ایس کا طالبعلم تھا۔ ان کے مطابق، ملزمان نے کسی بہانے اسے یونیورسٹی سے گھر بلا کر قتل کیا۔ دونوں مقتولین کی عمریں 22 سے 23 برس کے درمیان تھیں۔
پولیس نے واقعہ کے خلاف دفعات 302 (قتل)،311 (غیرت کے نام پر قتل) اور 34 ( ایک سے زائد ملوث ملزمان) کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق مقتولہ خاتون کی نمازِ جنازہ رات کی تاریکی میں خاموشی سے ادا کی گئی، جبکہ نوجوان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے لنڈے روڈ بہرام ڈھیری میں ادا کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں غیرت کے نام پر قتل کوئی نیا واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی کئی جوڑے ایسے واقعات کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہوتی ہے۔
پاکستان میں انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے مطابق، سال 2024 میں ملک بھر میں 346 افراد غیرت کے نام پر قتل ہوئے۔ اپنی سالانہ رپورٹ میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ یہ واقعات خاندانوں کی نام نہاد عزت و غیرت جیسی فرسودہ روایات سے جڑے ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے کیسز کی شفاف اور غیرجانبدار تفتیش کی جائے اور انہیں ناقابلِ راضی نامہ جرم کے طور پر لیا جائے تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔
اسی سال 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سینیٹ آف پاکستان میں بھی ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت خواتین کے خلاف تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور خواتین کو مردوں کے برابر حقوق فراہم کئے جائیں۔

30/09/2025

ایف سی ہیڈکوارٹر، کوئٹہ دھماکہ کے نتیجے میں اب تک 13 افراد شہید ہونے کی اطلاعات، جبکہ 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔
ذرائع

موبائل سنیچرز نے پھول جیسے بچے کو ابدی نیند سلا دیا۔۔۔ ‏دورہ روڈ پشاور پر موبائل سنیچرز کی آئی فون موبائل چھیننے کی کوشش...
29/09/2025

موبائل سنیچرز نے پھول جیسے بچے کو ابدی نیند سلا دیا۔۔۔
‏دورہ روڈ پشاور پر موبائل سنیچرز کی آئی فون موبائل چھیننے کی کوشش
مزاحمت پر19سالہ مصور فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

اپنے ہیروز کی قدر کریں، یہی ہیں اس ملک کے اصل ہیرو۔ جنہوں نے جانا تھا مدد کرنے غزہ کی وہ پہنچ گئے ہیں، باقی صرف باتیں کر...
29/09/2025

اپنے ہیروز کی قدر کریں، یہی ہیں اس ملک کے اصل ہیرو۔ جنہوں نے جانا تھا مدد کرنے غزہ کی وہ پہنچ گئے ہیں، باقی صرف باتیں کرتے، مذمتیں کرتے اور چندے اکٹھے کرتے رہ گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور عمر دراز کرے، آمین۔

28/09/2025

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا امریکہ میں تاریخی استقبال پاکستان کے لئے فحر کا مقام ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پشاور کے رنگ روڈ پر دس ماہ بعد ایک بڑے سیاسی شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جسے ”بانی...
27/09/2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پشاور کے رنگ روڈ پر دس ماہ بعد ایک بڑے سیاسی شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جسے ”بانی کی رہائی و حقیقی آزادی“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جہاں 30 فٹ اونچا اور 60 فٹ لمبا مرکزی اسٹیج تیار کر دیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے لیے 5 ہزار کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔جلسے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی بھی جلسہ گاہ میں خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔میڈیا میں جلسے کے حوالے سے خبروں کی کوریج تقریباً نہ ہونے کے باعث پی ٹی آئی رہنما سوشل میڈیا پر عوام سے جلسہ کامیاب بنانے کی اپیلی کرتے نظر آرہے ہیں۔سیکورٹی کے حوالے سے بھی غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ کے اطراف دو ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) کی ٹیمیں، سنیفر ڈاگز یونٹس، لیڈیز پولیس، واک تھرو گیٹس اور ماہر اسنائپرز بھی سیکیورٹی پلان کا حصہ ہیں۔جلسہ گاہ کے اطراف اور عمارتوں کی چھتوں پر تربیت یافتہ اسنائپرز موجود ہوں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ٹریفک پلان کی براہ راست نگرانی چیف ٹریفک آفیسر پشاور کے ذمہ ہے۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ابابیل اسکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس اور ٹریفک پولیس مسلسل گشت کریں گی۔

Address

Shabqadar Matta Mughal Khel
Charsadda
PREACHING1234

Telephone

+93409339668

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj Pakistan آج پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share