01/11/2025
چارسدہ کے علاقے عزیز خیل میں نویں جماعت کے طالبعلم حضر ولد سرباز خان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق حضر گزشتہ شام گھر سے نکلا مگر واپس نہ آیا۔ صبح کے وقت اس کی لاش چوتی پل کے قریب برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔