
05/08/2025
شبقدر (نصراللہ سے ) ماں کی دودھ اہمیت۔افادیت کے حوالے سے اگاہی سیشن. واک کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ماں کی دودہ کے اہمیت وافادیت کے حوالے سے ڈی ایچ او افس کانفرنس ہال میں محکمہ صحت چارسدہ۔پراوینشل نیوٹریشن سیل کے مشترکہ تعاون سے أگاہی سیشن منعقد ہو ئی۔سیشن میں ڈی ایچ او ڈاکٹر واسع اللہ۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عالمگیر خان ۔MIS افیسرعبداللہ خان۔OHIS کوارڈنیٹرڈاکٹر ذیشان حیات ۔EPI کوارڈنیٹرڈاکٹر حمزہ۔BNPکوارڈینیٹرواصف اللہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر۔لیڈی ہیلتھ ورکر.میڈیا نمایندگان نے شرکت کی۔أگاہی سیشن میں مقررین نے ماں کی دودھ کے اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بچے کے لئے ماں کا دودھ ایک متوازن قدرتی غذا ہے اسکا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ دودھ بچے کیساتھ ماں کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے شرکاء کو راہنمائی دی اور کہا کہ أپ کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ گھر۔گھر دودھ پلانے والوں ماوں کو ہہ پیغام پنچایےاگاہی شیشن سے حطاب کرتے ہویے ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر چارسدہ ڈاکٹر واسع اللہ نے بریسٹ فیڈنگ مہم کو ماں اور بچے دونوں کے مستقبل کے لئے خوش ائند قرار دیتے ہویے کہا کہ ڈاکٹروں۔لیڈی ہیلتھ ورکروں اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ٹارگٹس کو پورہ کرنے کی کوشش کریں تا کہ ماں بچے کی صحت اور زندکی کو محفوظ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ماں کے دودھ کی اہمیت کو اجاکر کرنے کے لئے تمام وسائل برویے کار لا رہے ہیں۔أخر میں شرکاء نے أگاہی واک نکالا جنکا مقصد ماں کی دودھ کی افادیت سے معاشرے کوأگاہی دلانا تھا۔پراوینشل نیوٹریشن کے منتظیمین نے أگاہی سیشن اور واک میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماں کے دودھ کے حوالے سے اگاہی سیشن کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ صحت مندانہ معاشرے تشکیل پاسکے۔