Charsadda tv

Charsadda tv چارسدہ ٹی وی
چارسدہ کے تازہ خبروی سے باخبر رہنے کے لیے چارسدہ ٹی وی پیج لائک اور شئیر کریں شکریہ

09/10/2025

*اے این پی سربراہ ایمل ولی خان صحافی کے سوال پر سیخ پا! موبائل فون چھیننے کی کوشش! رپورٹر ہیں تو رپورٹر ہی رہیں،🤔🤔🤔

چارسدہ: نانبائی ایسوسی ایشن کا فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔چارسدہ: ضلع بھر میں پنجاب سے درآمد آتا ناپید ہو چکا ہے۔...
08/10/2025

چارسدہ: نانبائی ایسوسی ایشن کا فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔

چارسدہ: ضلع بھر میں پنجاب سے درآمد آتا ناپید ہو چکا ہے۔ مظاہرین

چارسدہ: ضلعی انتظامیہ آئے روز نانبائیوں کی دکانوں پر چھاپے مار کر بے جا جرمانے لگا رہی ہے۔

چارسدہ: نانبائیوں کو آٹا کی ترسیل یقینی بنایا جائے۔ مظاہرین

چارسدہ: انتظامیہ ہمیں روٹی کا وزن اور نرخ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

چارسدہ: ایک عرصہ سے پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں ہوا ہے۔

07/10/2025

انتقال پر ملال۔ہارون اکبر خان (ترنگزئی بابا ٹاؤن چارسدہ)علی اکبر DHO آفس چارسدہ۔ساجد اکبر۔فضل اکبر۔کے والدہ بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہے۔مولانا گلاب شاہ صاحب مدرسہ پڑانگ روڈ کے قریب آج سہ پہر 4 بجے ادا کی جائیگی۔۔7-10-2025

چارسدہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے بی ایس کے طالبعلم شہزاد ولد سیداللہ ساکن رجڑ مبینہ طور پرڈینگی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
06/10/2025

چارسدہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے بی ایس کے طالبعلم شہزاد ولد سیداللہ ساکن رجڑ مبینہ طور پرڈینگی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

*ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ 18 گھنٹے سے بجلی سے محروم، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔*ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ ...
04/10/2025

*ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ 18 گھنٹے سے بجلی سے محروم، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔*

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ میں گزشتہ 18 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔ او پی ڈی، آپریشن تھیٹر، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور لیبارٹری سمیت پورا ہسپتال اندھیرے میں ڈوبا رہا، جبکہ مریضوں اور تیمارداروں کو سخت اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق بجلی نہ ہونے سے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑی رہیں۔ بجلی کی بندش کے باعث نہ صرف طبی سہولیات متاثر ہوئے بلکہ ہسپتال میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ اندھیرے میں ایمرجنسی علاج تقریباً ناممکن ہوا۔ ڈی ایچ کیو جیسے بڑے سرکاری ہسپتال میں 18 گھنٹے تک بجلی نہ ہونا انتظامیہ کی غفلت، بدانتظامی اور مجرمانہ لاپرواہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے ابھی تک واپڈا حکام سے رابطہ تک نہیں کیا۔

04/10/2025

بہرمند شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا وکلا کی شدید نعرہ بازی

04/10/2025

چارسدہ — علاقہ مجسٹریٹ نے سابق ایس ایچ او بہرمند شاہ خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ہے،

04/10/2025

چارسدہ: تحت بھائی روڈ موسٰی کلے کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 خواتین اور 2 بچوں سمیت 21 افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل

ٹریفک حادثہ کوسٹر اور مخالف سمت سے انے والے فلائنگ کوچ کے درمیان پیش ایا۔

دو شدید زخمی پشاور ریفر

چارسدہ: تھانہ مندنی کی حدود  میں  زہریلا پانی پینے سے والدہ اور دو کمسن بچے جاں بحقچارسدہ: جاں بحق بچوں کی عمریں پانچ سا...
04/10/2025

چارسدہ: تھانہ مندنی کی حدود میں زہریلا پانی پینے سے والدہ اور دو کمسن بچے جاں بحق

چارسدہ: جاں بحق بچوں کی عمریں پانچ سال سے کم تھیں

چارسدہ: ڈی ایس پی تنگی موقع پر میڈیا کو بتایا کہ دو بچے اور ایک ماں کی موت واقع ہوئی ہیں

چارسدہ: پانی اور خوراک کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، ڈی ایس پی
چارسدہ: پوسٹ مارٹم رپورٹ لی جائے گی، ڈی ایس پی

چارسدہ: اگر غفلت یا مجرمانہ فعل ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈی ایس پی

چارسدہ: مقامی رہائشی جو کہ موقع پر موجود تھا، میڈیا کو بتایا

چارسدہ: کل یہاں دو بچوں اور ماں نے کھانا اور پھر پانی پیا جس سے حالت غیر ہوگئی ،مقامی شخص

چارسدہ: کھانے یا پانی میں کچھ تھا جس نے اثر کیا ،مقامی شخص

چارسدہ: بچوں نے کھانا کھانے کے بعد دل میں خراش محسوس کی تو ماں نے پانی دیا، جس سے حالت مزید خراب ہوگئی مقامی شخص

چارسدہ: حالت خراب ہونے پر ماں نے شوہر کو فون کیا، لیکن ایک گھنٹے کے اندر اندر وہ سب جاں بحق ہوگئے ،مقامی شخص

چارسدہ: واقعہ میں دو بچے اور ایک ماں جاں بحق ہوئے، بچے کل اور ماں آج جاں بحق ہوئی ،مقامی شخص
چارسدہ: بچوں کا پوسٹ مارٹم کل ہوا تھا جبکہ ماں کی موت آج ہسپتال میں واقع ہوئی، مقامی شخص

تحصیل تنگی علاقہ مندنی عنبر سر میں زہریلی کھانہ کھانے سے ایک عورت اور دوں بچے جانبحق، زہر کس نے دیا ہے تحقیقات ضروری ہےپ...
04/10/2025

تحصیل تنگی علاقہ مندنی عنبر سر میں زہریلی کھانہ کھانے سے ایک عورت اور دوں بچے جانبحق،
زہر کس نے دیا ہے تحقیقات ضروری ہے
پولیس فوری طور پر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے میڈیکل کیا جائے
اگر اس کو میڈیکل اور پولیس تحقیقات کے بغیر دفنایا دیا گیا تو قتل کا زمہ دار ہمارے ادارے ہونگے

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ کے طلباء کا سکول اور کالجز کے پرائیویٹ کرنے کے خلاف احتجاج
04/10/2025

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ کے طلباء کا سکول اور کالجز کے پرائیویٹ کرنے کے خلاف احتجاج

Address

Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Charsadda tv:

Share