Sadaqat News Charsadda

Sadaqat News Charsadda Madia news company charsadda

چارسدہ و سلیم شوگر ملز میں غیر قانونی سرگرمیاں، متاثرین کی پشاور پریس کلب میں دہائیچارسدہ شوگر مل پر مبینہ قبضے اور   غی...
30/06/2025

چارسدہ و سلیم شوگر ملز میں غیر قانونی سرگرمیاں، متاثرین کی پشاور پریس کلب میں دہائی
چارسدہ شوگر مل پر مبینہ قبضے اور غیر قانونی پلاٹنگ کے خلاف متاثرین نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا، سلیمان، ابراہیم اور شکیل تحصیلدار کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا مطالبہ۔

*چارسدہ میں سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین، قاتلان شوہر اور سگا بھائی نکلے، آلہ قتل برآمد، شوہر اسما...
28/06/2025

*چارسدہ میں سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین، قاتلان شوہر اور سگا بھائی نکلے، آلہ قتل برآمد، شوہر اسماعیل گرفتار، مزید تفتیش جاری*
مورخہ 24 جون 2025 کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا۔ جنہوں نے تسلی بخش کلیئرنس کے بعد سوٹ کیس کھولا۔ سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر عوام سے مدد طلب کی گئی۔ کچھ دیر بعد اسماعیل نامی شخص تھانہ پہنچ کر لاش کو اپنی بیوی قرار دیا۔ پولیس کو اسکے بیانات میں تضاد محسوس ہونے پر شاملِ تفتیش کیا گیا۔ جس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی مسماتہ (ف) کو اسکے سگے بھائی کے ساتھ ملکر قتل کیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی کہ مقتولہ کا ایک شخص قربان علی کے ساتھ مبینہ طور پر غلط تعلق تھا، جس پر دونوں نے غیرت کے نام پر اسکا قتل کیا۔
ملزم اسماعیل کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے سال 2024 میں اسی شخص قربان علی کو بھی قتل کیا تھا۔

سوات افسوسناک واقعہ میں وفات ہونے والے لوگ
27/06/2025

سوات افسوسناک واقعہ میں وفات ہونے والے لوگ

پولیس سٹیشن سٹی کے حدود غنی خان روڈ پر سوٹ کیس میں بند لڑکی کی نعش برآمد۔لڑکی کو قتل کرنے کے بعد سوٹ کیس میں بند کر دیا ...
25/06/2025

پولیس سٹیشن سٹی کے حدود غنی خان روڈ پر سوٹ کیس میں بند لڑکی کی نعش برآمد۔
لڑکی کو قتل کرنے کے بعد سوٹ کیس میں بند کر دیا گیا ۔
سوٹ کیس پر چارسدہ لکھا گیا ہے۔
اطلاع ملنے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نعش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

21/06/2025

صوابی تھانہ آئی۔ڈی۔ایس کے حدود میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ: فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر شہید، ملزمان فرار ہوگئے پولیس باہر ایک ہوٹل میں بیٹھے کھانا کھا رہے تھے۔ شھید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹبل جمال الدین اور ڈرائیوار ذاھد شامل

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ آئی ...
21/06/2025

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہےتھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔

شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈہ پور کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ اور گاڑی پہ ف...
17/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈہ پور کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ اور گاڑی پہ فائرنگ ہوئی ہے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس زرائع

ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے۔ امریکی وزیرد...
16/06/2025

ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین سے بعض میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے۔

امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ان سے بار بار پوچھا جارہا ہے کہ آیا آپ نے بعض ڈرون ڈیفنس نظام یوکرین سے مشرق وسطیٰ منتقل کیا ہے تو میرا جواب ہاں میں ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام تروسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ اس خطے میں اپنے لوگوں کو بچائیں۔اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے شکوہ کیا تھا کہ روس کے خلاف استعمال کے لیے یوکرین بھیجے جانے والے 20 ہزار میزائل مشرق وسطیٰ بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔

اس کے علاوہ امریکا کے معروف صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے پیشگی آگاہ تھے۔

ٹکر کارلسن نے کہا کہ امریکا نا صرف اس حملے سے واقف تھا بلکہ اس نے حملے میں اسرائیل کی مدد کی۔ سالوں سے جاری فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے اس میں امریکا شامل ہے، امریکا گردن تک اس میں دھنسا ہوا ہے۔

13/06/2025
31/05/2025

یکم جولاٸ سے نان فائلر بینک سے رقم نکلوائے گا تو 600 کے بجائے 1200 روپے ویلتھ ٹیکس بھرے گا، کنگال ملک کے عیاش حکمرانوں کے عیش و عشرت کا خرچ اُٹھائے گا۔

Address

Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sadaqat News Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sadaqat News Charsadda:

Share