08/06/2025
آج میری بات چارسدہ گریڈ اسٹیشن کے عملے سے ہوئی۔ ان سے حالیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وضاحت مانگی گئی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس کے مطابق 7 جون سے 10 جون تک ملک بھر میں عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
مگر چارسدہ گریڈ اسٹیشن کے اہلکاروں نے واضح طور پر کہا کہ یہ نوٹیفکیشن فیک ہے اور صرف پنجاب تک محدود ہے، خیبرپختونخوا کے لیے اس کا کوئی اطلاق نہیں ہے۔
جب ان سے مزید وضاحت مانگی گئی کہ پھر انہیں کس نوٹیفکیشن کے تحت لوڈ شیڈنگ کرنے کا کہا گیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں واپڈا ہاؤس پشاور سے نوٹیفکیشن ملا ہے، جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ چارسدہ کے تمام فیڈرز پر 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
جب میں نے ان سے اس نوٹیفکیشن کی کاپی یا متعلقہ اہلکار کا نمبر مانگا تاکہ عوام تک اصل حقائق پہنچ سکیں تو جواب ملا کہ یہ معلومات صرف ایم این اے، ایم پی اے، سرکاری نمبر یا بااثر افراد کو ہی فراہم کی جاتی ہیں — عام شہریوں کو نہیں۔
آج کے بعد چارسدہ کے فیڈرز پر روٹین کے مطابق 12 گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کی جائے گی عوام کو اس کے لیے پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی تیاری کر سکیں اور کسی دھوکے میں نہ رہیں۔
ہماری گزارش ہے کہ اس معاملے پر عوامی نمائندے اور متعلقہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں تاکہ عوام کو عید کے دنوں میں کم از کم لوڈ شیڈنگ سے ریلیف مل سکے۔
Mian Shehbaz Sharif
Ali Amin Khan Gandapur
Fazal Shakoor Khan
Fazal Muhammad Khan
Deputy Commissioner Charsadda
Charsadda Police
Wapda House Peshawar
Following