08/06/2026
حضرت محمد ﷺتاریخ انسانی کی عظیم ترین شخصیت ہیں،ہندو مذہبی رہنما کا بڑا اعتراف، بیان توجہ کا مرکز بن گیا
ہندو مذہبی رہنما سوامی لکشمی شنکراچاریہ نے اسلام اور نبی کریم ﷺ کے بارے میں اپنے خیالات میں نمایاں تبدیلی کے بعد ایک بار پھر توجہ حاصل کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس اور مختلف بین المذاہب پروگراموں میں سوامی لکشمی شنکراچاریہ نے کہا کہ قرآن مجید اور سیرتِ نبوی ﷺ کا مطالعہ کرنے کے بعد ان کی اسلام کے بارے میں رائے تبدیل ہوئی۔ ان کے مطابق انہوں نے محسوس کیا کہ اسلام کو اس کے اصل ماخذ اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں سمجھنا چاہیے۔