17/02/2024
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے اور کاروبار کیلیے کیوں اہم؟c
🔰ڈیجیٹل مارکیٹنگ یعنی انٹرنیٹ کے زریعے اپنے کاروبار کو لوگوں تک پہنچانا۔۔ ⭐
♦️سوشل میڈیا ، کنٹینٹ، ای-میل ، ویڈیو، ایس ای یہ سب ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اقسام ہیں جن کے زریعے ہم اپنا کاروبار کو پروموٹ کر سکتے ہیں اور کی بھی مختلف شاخیں ہیں۔✨
♦️جیسے کہ ہمارے روزمرہ کی استعمال کی چیزوں میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہے اگر اس میں فیس بک کی بات کریں تو اس کے دو بلینز یوزرز ہیں یعنی اگر ہم اپنے کاروباری اشتہار اس پہ چلائیں تو کیوں نہ ہمارا کاروبار کامیاب ہو؟✨
♦️ایک تھیلے والا بھی جہاں بھیڑ ہو وہاں ٹھیلہ لگاتا تو ہم فیس بک کو کیوں نہیں استعمال کر سکتے اپنی دکان/کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے؟⭐
♦️بڑے بڑے برینڈز کی آپ کیس سٹڈی پڑھیں تو آپکو معلوم ہو وہ اپنی کمائی کا کتنا حصہ مارکیٹنگ پہ لگاتے ہیں ۔ اس کا کوئی فایدہ ہے جبھی تو وہ مارکیٹنگ کرواتے ہیں۔✨
♦️جتنا پیسہ ہم مارکیٹنگ پہ لگاتے ہیں اس کا ڈبل ٹرپل ہمیں واپس آتا ہے ۔✨
🔰ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیوں ضروری ہے یا اس کے کیا فائدے ہیں؟✨🪄
🔹جب ہم نئی دکان بناتے ہیں تو اس کا نام لوگوں کو بہت دیر سے اور محدود علاقے تک کے لوگوں کو ہی یاد رہتا ہے جبکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے زریعے ہم اپنے کاروبار کو جلدی اور لامحدود لوگوں کو آگاہ کر سکتے ہیں ⭐
🔸اگر آپ اپنے محلے کی چھوٹی سی دکان بھی بناتے ہیں تو اس کو ڈیجیٹلی پروموٹ کرکے آپ اپنا پروڈکٹ شہر سے باہر لوگوں کو بھی بیچ سکتے ہیں ✨
🔹ہر دوسرا بندہ انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے یعنی اس کے کروڑوں کے حساب سے یوزرز ہیں جو آپ کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے زریعے مستقبل کے گاہک میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔✨
🔸ڈیجیٹل مارکیٹنگ انتہائی سستی ہے یعنی کچھ پیسے لگا کے آپ اپنے بزنس/پروڈکٹ کو متعلقہ لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں✨
🔹آپ اپنی مرضی اور پروڈکٹ کے لحاظ سے ملک، شہر،عمر ،جنس ، اور لوگوں کی دلچسپی اور چال ڈھال کے لحاظ سے لوگوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں مطلب جن کو آپ خریدار بنانا چاہتے ہیں✨
🔸اپنے فالوورز سے آسانی سے میسجز کے زریعے بات کر سکتے ان کی پریشانی دور کرسکتے، ان کو اپنا خریدار بنا سکتے۔✨
🔹فزیکل دکان میں اگر ایک لوکل گاہک آپ سے متمئن ہے تو وہ چار لوگوں کو بتائے گا جو اسی شہر کے رہنے والے ہوں گے وہ آپکے گاہک بنیں گے جبکہ ڈیجیٹل اگر آپ کا ایک متمئن کسٹمر نکلا تو دس اور کسٹمرز آپ کے پاس لائے گا۔۔⭐
🔸آپ اپنے کمپیٹیٹرز کو اچھے سے انلائیز کر سکتے ہیں اور ان کی سٹریٹیجیز کو دیکھتے سمجھتے ہوئے اپنی سٹریٹجی میں مزید امپروومنٹ کرسکتے ہیں جو کہ ہمارے کاروبار کے لیے کارآمد ثابت ہوگی..✨
کسی چیز کو ایڈ کرنے کی ضرورت ہو تو ضرور اصلاح کیجیے گا ۔🌠