21/09/2024
گلگت۔
21 ستمبر پریس ریلیز
پُشتنی باشندگان یوتھ گلگت حقیقی گروپ کے صدر حامد جان فنآ نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی اسپورٹس پر قابض مافیا وفاقی قابض مافیا کو بادام پھٹور اور سلاجیت کھلا کر حسب ضرورت اپنے نوٹیفیکیشن کرواتی ہے
جیسے گلگت کے اندر ڈسٹرکٹ ایسُوسی ایشن کے الیکشن ہونگے جو کہ پروسیس میں ہے اسکے فورا بعد جی بی کا بھی الیکشن ہوگا
قبضہ مافیا کا جب جب بھی گھیراؤ تنگ کر دیا جاتا ہے تو وہ اپنے وفاقی ایجنڈوں سے ایسے جعلی نوٹیفکیشن کرواتی رہتی ہے لیکن اس بار انکی چوری پکڑی گئی ہے
جی بی اسپورٹس پر قبضہ مافیا اب مکمل طور پر بے نقاب ہو چُکی ہے جس نے اسپورٹس جیسے مثبت سرگرمی کو منفی پروپگنڈوں کے لئے استعمال کیا
تین چار لوگوں کا گروہ جی بی کے تمام اداروں کو بیوقوب سمجھتا ہے اور اپنے آپ کو وفاقی ایجنڈوں کے زریعے محفوظ سمجھتا ہے ایسے گروہ کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاھئیے
سیکریٹری ٹوریزم و اسپورٹس بورڈ جی بی و ڈی سی گلگت قبضہ مافیا کو پہلے ہی کالعدم قرار دے چُکے ہیں اور ایک قانونی سیٹ آپ کے لئے احکامات بھی جاری کر چُکے ہیں
جی بی کے اندر اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے تمام یوتھ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ قبضہ مافیا کے جعلی نوٹیفیکیشز پر کان نہ دھرے بلکہ انکے ایسے اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ انکو پتہ چلے۔
حامد جان فنآ
صدر پُشتنی باشندگان یوتھ گلگت حقیق گروپ