Digital Media PK

Digital Media PK Media/News company. Earn our trust by being our news source. contact no. . 03555105299: 03455156797
(1)

Welcome to Digital Media PK , your trusted source for news, current affairs and cultural insights from the heart of Gilgit-Baltistan, Pakistan!

03/08/2026

"مسلم لیگ نواز کے دوستوں کے لئے بس اتنا پیغام ہے کہ آپ کو وہ آواز سنائی دے رہی ہے!! ذرا غور سے سنیں! ٹک ٹک ٹک ٹک۔۔ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔" چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام

03/08/2026

Most beautiful place Basel Naran for Tourism.

02/08/2026

Night view Batakondi Bazar .

سابق ڈپٹی کمشنر دیامر، کیپٹن (ر) عطاء الرحمٰن کاکڑ کی والدۂ ماجدہ انتقال کر گئی ہیں۔اس المناک سانحے پر ڈیجیٹل میڈیا پی ...
02/08/2026

سابق ڈپٹی کمشنر دیامر، کیپٹن (ر) عطاء الرحمٰن کاکڑ کی والدۂ ماجدہ انتقال کر گئی ہیں۔

اس المناک سانحے پر ڈیجیٹل میڈیا پی کے مرحومہ کے اہلِ خانہ، بالخصوص کیپٹن (ر) عطاء الرحمٰن کاکڑ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Bayak Hotel 🏨 Barawai .
02/08/2026

Bayak Hotel 🏨 Barawai .

مجھے میرے ماں باپ سے ملائیں۔۔!!اس خاتون نے اپنی داستان سنائی تو سن کر کانپ گیا۔کہتی ہے: میری عمر چار سے پانچ سال تھی،میر...
01/08/2026

مجھے میرے ماں باپ سے ملائیں۔۔!!

اس خاتون نے اپنی داستان سنائی تو سن کر کانپ گیا۔
کہتی ہے: میری عمر چار سے پانچ سال تھی،میرے والد کا ایک بہت ہی عزیز دوست جسکا نام *** تھا ۔اسکا ہمارے گھر آنا جانا بھی لگارہتا تھا۔
والد کے دوست نے ایک دن مجھے کہا چلو تمہیں جھولا جھلاتا ہوں۔میں خوشی خوشی ساتھ روانہ ہوگئی۔
وہ مجھے ٹرک میں بٹھاکر دور کہیں اپنے ایک رشتےدار کے ہاں لے گیا اور مجھے کہا یہ تمہارے ماں باپ ہیں۔
جیسے جیسے میرے والدین شاید ڈھونڈتے ڈھونڈتے قریب پہنچتے وہ شخص کسی دوسرے رشتے دار کے پاس منتقل کردیتا۔ میں تقریبا 8 سال انکی قید میں رہی چار سے پانچ جگہے تبدیل کئے انہوں نے۔
پھر آخری بار جس گھر میں تھی اس گھر میں ایک بزرگ موجود تھا۔ایک دن گھر میں کوئی نہیں تھا۔ بزرگ نے مجھے کہا بیٹا یہاں سے نکل کر تم بھاگ جاو۔ جہاں بھی جاوگی اللہ تمہارا بھلا کرےگا لیکن یہاں سے کسی صورت خود کو نکال دو۔
میں نکل کر ایسے بھاگی کہ پیچھے دیکھا ہی نہیں جاتی رہی جاتی رہی۔
کسی علاقے میں پہنچ کر ایک فیملی کے ہاتھ لگی۔ انہوں نے مجھ رکھ لیا۔ میں 13 سال کی ہوچکی تھی۔ 13 سال کی عمر میں میری شادی کرلی گئی۔
سال 2001 میں میری شادی ہوئی تھی۔8 سال قید اور چھبیس سال شادی کے ہوئے۔34 سال قبل کا واقعہ ہے یہ۔
میری دھندلی یادوں کے مطابق میرا نام گھر میں عندل حفیظ تھا والد کا نام انور تھا اور والدہ کا نام سکینہ تھا۔ اور ہمارے ایک ماموں کا نام نواز ڈوگر تھا۔
ہمارا گھر گاوں میں تھا۔کھیتوں کے درمیان گھر بنا ہوا تھا۔گھر کے باہر کنواں تھا۔قریب میں امرود کا درخت تھا۔اور ایک دربار بھی تھا۔
میں ابھی پانچ بچوں کی ماں ہوں لیکن میرے ماں باپ کی یاد آج تک مجھے چین سے جینے نہیں دے رہی۔
خدا کے لئے مجھے اپنوں سے ملائیں
تمام دوست انسانی فریضہ سمجھ کر اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

31 july 2026

31/07/2026

پاکستان میں غلطی سے بھی کاکروچ بننے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ یہاں کاکروچ مار سپرے کی اصل فیکٹری موجود ہے!

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق، کئی لاپتا​پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جار...
31/07/2026

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق، کئی لاپتا
​پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری، 3 میتیں برآمد، خراب موسم کی وجہ سے سرچ مشن معطل
​سکردو:
دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) پر کیمپ 2 سے کیمپ 3 کی جانب پیش قدمی کے دوران برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم حادثے کا شکار ہو گئی، جس سے عمان، امریکہ اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ دیگر اراکین کی تلاش جاری ہے۔ پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز اور سرباز خان کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم نے آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم شدید خراب موسم کی باعث سرچ مشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق قراقرم ایکسپیڈیشنز، امیجن کلائمب پاکستان اور بلیو اسکائی ٹریک اینڈ ٹورز کے تعاون سے 10 رکنی بین الاقوامی مہم جو ٹیم 29 جون کو ضلع شگر میں داخل ہوئی تھی۔ 30 جولائی کو صبح 9:00 بجے ٹور آپریٹر سے آخری رابطے کے بعد ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اسی روز رات 8:00 بجے کے قریب 6,600 میٹر کی بلندی پر برفانی تودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا۔
​31 جولائی کی صبح ٹور آپریٹرز کی باضابطہ درخواست پر پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے معروف کوہ پیما سرباز خان کی قیادت میں 3 رکنی سویلین ریسکیو ٹیم کو براڈ پیک بیس کیمپ منتقل کیا۔ ریسکیو ٹیم نے بیس کیمپ سے کیمپ 2 کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے 3 کوہ پیماؤں عمان کی نضیرہ احمد عبداللہ الحارثی، امریکہ کی سارہ میلوری اور نیپال کے پور بہادر گرونگ کی لاشیں برآمد کر لیں۔
​برآمد کی گئی میتوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ (CMH) منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی قانونی و شناختی کارروائی جاری ہے۔ ڈرون فوٹیج کے ذریعے مزید چند کوہ پیماؤں کے جسدِ خاکی دیکھے گئے ہیں، تاہم شدید برف باری اور خراب موسم کی وجہ سے آپریشن عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
​دفترِ کمشنر بلتستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کل دوبارہ شروع کیا جائے گا جس میں دیگر ٹیموں کے شیرپاز بھی حصہ لیں گے۔ حکومتِ گلگت بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے میتوں کی ان کے آبائی ممالک منتقلی میں مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

چلاس: کمشنر دیامر۔استور کا وعدہ پورا، آر ایچ کیو ہسپتال کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز روم کے لیے اے سی فراہمچلاس: کمشنر دیامر۔ا...
31/07/2026

چلاس: کمشنر دیامر۔استور کا وعدہ پورا، آر ایچ کیو ہسپتال کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز روم کے لیے اے سی فراہم

چلاس: کمشنر دیامر۔استور ریجن جناب عظیم اللہ کی جانب سے آر ایچ کیو ہسپتال چلاس کے حالیہ دورے کے دوران پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے آفٹر نائٹ ڈیوٹی روم کے لیے ائیر کنڈیشنر (اے سی) فراہم کرنے کا کیا گیا وعدہ پورا کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل کمشنر نثار احمد نے باضابطہ طور پر ائیر کنڈیشنر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آر ایچ کیو ہسپتال چلاس، ڈاکٹر نواب احمد خان، اور کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ڈاکٹر کومل کے حوالے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نثار احمد نے کہا کہ ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طبی عملے کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جس کے مثبت اثرات براہِ راست مریضوں پر مرتب ہوں گے۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نواب احمد خان اور کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ ڈاکٹر کومل نے کمشنر دیامر۔استور ریجن عظیم اللہ اور ایڈیشنل کمشنر نثار احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آفٹر نائٹ ڈیوٹی روم میں اے سی کی تنصیب سے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو آرام دہ ماحول میسر آئے گا، جس سے وہ مزید توجہ، جذبے اور بہتر انداز میں مریضوں کی خدمت انجام دے سکیں گے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طبی عملے کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے صحت کے شعبے میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Address

P/o Chilas In Care Of Alim Ullah Owner Digital Media PK
Chilas
14100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Media PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Media PK:

Shortcuts

Share