
01/09/2025
محمد عظیم چلاسی نے اب گلگت، پڑی بنگلہ کے مقام پر کے۔کے۔ایچ کے ساتھ مردانہ کپڑوں کی سلائی کا مرکز قائم کیا ہے۔ ان کی درزی کی دکان نہ صرف سہولت کے لحاظ سے بہترین جگہ پر واقع ہے بلکہ معیار اور اعتماد کے اعتبار سے بھی منفرد ہے۔ محمد عظیم گزشتہ سات سالوں سے درزی کے فن سے وابستہ ہیں اور اپنی محنت، لگن اور تجربے سے گاہکوں کا اعتماد حاصل کر چکے ہیں۔یہاں مردانہ کپڑوں کی سلائی نہایت تسلی بخش اور جدید انداز میں کی جاتی ہے۔ چاہے سادہ سوٹ ہو یا فیشن کے مطابق ڈیزائن، محمد عظیم کی مہارت ہر کام کو منفرد بنا دیتی ہے۔ ان کا مقصد صرف سلائی کرنا نہیں بلکہ گاہکوں کی شخصیت کو نکھارنا اور اعتماد کے ساتھ کپڑوں کو چار چاند لگانا ہے۔اگر آپ معیار، خوش سلیقگی اور اعتماد کے ساتھ کپڑوں کی سلائی چاہتے ہیں تو محمد عظیم چلاسی کی دکان آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔