
19/07/2025
۔
عزت مآب جناب اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر محمد انس سعید صاحب ابھی کچھ دن پہلے سے لالیاں، جھنگ روڈ بننا شروع ہوا ہے۔ جس پر اوور لوڈ ڈمپرز نے چڑھائی شروع کر دی ہے۔
اصل میں سرگودھا فیصل آباد روڈ چک بہادر پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کا وزن کانٹا لگایا گیا ہے جس پر ہر ڈمپر کا وزن کیا جا رہا ہے اوور لوڈنگ پر بھائی جرمانے کیے جا رہے ہیں۔
جس سے بچنے کے لیے یہ لوگ لالیاں، جھنگ روڈ پر چل پڑے ہے جو کہ زیر تعمیر ہے۔ ان ڈمپروں پر تقریباً 1000 کے قریب وزن ہوتا ہے جو کہ لنٹر، کنکریٹ، کارپٹ کو دھنس کر رکھ دیتا ہے یہ تو پھر TST روڈ بن رہے ہیں۔
ان بے لگام اوور لوڈ ڈمپروں کو لالیاں، جھنگ روڈ سے سختی سے روکا جائے تاکہ یہ روڈ کو خراب نہ کریں ان اوور لوڈ ڈمپروں کی وجہ سے حادثات بھی زیادہ ہونگے۔
اہلیان تحصیل لالیاں جھنگ روڈ