
22/04/2022
( محسن علی ہرل سے )
چنیوٹ: یوم شہادت حضرت علی کی مجالس، جلوسوں کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ, تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل
پولیس افسران کا حساس مجالس, جلوسوں کے روٹس, ٹربل پوائنٹس کا وزٹ, سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر مجالس, جلوسوں پر 6سوسے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگےضلع بھر میں مجالس, جلوسوں پر تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا مجالس،جلوسوں میں شامل ہونے والے افراد کو مخصوص انٹری پوائنٹس،تھری لیئر سیکیورٹی چیک پوائنٹس،واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹرز اور فزیکل سرچ کے بعدشامل ہونے دیا جائے گاجبکہ مجالس،جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں،ویڈیو ریکارڈنگ،سرویلنس وہیکلز سے جلوسوں کے اطراف سے مانیٹرنگ کی جائے گی جلوسوں سے ملحقہ راستوں کو خاردار تاروں سے بند رکھا جائے گااور عام پبلک کیلئے متبادل راستوں کا انتظام کردیا گیا ہے اس موقع پر خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔جلوسوں کے فرنٹ،بیک پر تھری لیئرز سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے
اہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ٹربل پوائنٹس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاگیاہے
کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری،اینٹی رائٹ سے لیس نفری الرٹ رہے گی اور شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا،تمام وسائل بروئے کار لاکر ضلع میں امن و امان برقرار رکھا جائے گا