02/08/2026
چنیوٹ(ظفر اقبال سے)تھانہ کوٹ وساوا میں مہر عبدالرشید جپہ ایس ایچ او تعینات عوام نے خیرمقدم کیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر مہر عبدالرشید جپہ نے تھانہ کوٹ وساوا کے ایس ایچ او کا چارج سنبھال لیا اہلیان علاقہ نے نئی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ ایس ایچ او صاحب اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نئے ایس ایچ او جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے عوامی حلقوں نے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کی جانب سے کی گئی اس تعیناتی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ تھانے میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے گا
RPO Faisalabad Chiniot Police Abdul Rehman Kalyar Muhammad Aly Haral Chiniot City