Chiniot News

Chiniot News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chiniot News, Media/News Company, Chiniot.

24/09/2025

راجن پور کا 27 سالہ نوجوان حامد بن اسلم الخدمت کے فلڈ ریلیف کیمپ میں کام کر رہا تھا۔ ایک علاقے میں کھانا تقسیم کرنے کے دوران اسے پاگل کتے نے کاٹ لیا ، کہتے ہیں ویکسین بھی لگوائی لیکن کچھ دن پہلے اس میں (Rabies) کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں تو میو ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرا دیا گیا ، کیونکہ لڑکا رضاکار تھا تو سوشل میڈیا پر یہ کیس ہائی لائٹ ہوا ۔ پھر پتا چلا کہ حالت سنبھل گئی ہے ، وہ کھانے پینے اور بات چیت کرنے لگا۔ خوشی ہوئی کہ حامد اب ٹھیک ہو رہا ہے ۔ لیکن آج اس کی طبیعت پہلے سے بھی بگڑ گئی ہے ۔اور اسے زنجیروں سے باندھنا پڑا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ربیز میں وقتی بہتری دھوکہ ہوتا ہے، ربیز دنیا کی سب سے جان لیوا بیماریوں میں سے ایک ہے۔ یہ وائرس جیسے ہی یہ دماغ پر حملہ کرتا ہے، اس کے بعد دنیا کی کوئی جڑی بوٹی، کوئی ٹوٹکا، کوئی دوا، کوئی ڈاکٹر، کوئی ہسپتال، کوئی ویکسین کام نہیں آتی۔ربیز کی علامات ظاہر ہو جائیں تو مریض کے زندہ بچنے کے امکانات تقریباً صفر رہ جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک صرف 4,5 ہی کیسز ایسے ہیں جہاں مریض بچ پایا ہو ۔ پنجاب اور سندھ میں آوارہ کتوں کی وجہ سے کئی لوگ ربیز کا شکار ہو کر اذیت ناک موت مر جاتے ہیں ، اول تو چھوٹے ہسپتالوں میں ربیز کی ویکسین ہی میسر نہیں ہوتی ، ہو بھی تو لوگ لگوانے میں اتنی دیر کردیتے ہیں کہ یہ وائرس اعصاب اور دماغ کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہوتا ہے ، کتے کے کاٹنے کے بعد علاج میں سستی ، جھاڑ پھونک، دیسی علاج یا انتظار کرنا ۔۔۔ سیدھا سیدھا موت کو آواز دینا ہے ۔
کل ایک سرکاری ڈاکٹر صاحب بتا رہے تھے کہ اگر کاٹنے کی جگہ چہرے، گردن یا انگلیوں پر ہو، یا زخم بہت گہرا ہو تو ویکسین کے ساتھ ساتھ Rabies Immunoglobulin (RIG) لگانا بھی لازمی ہوتا ہے۔ یہ وائرس کو فوراً زخم پر ہی بے اثر کرتا ہے۔ زخم جتنا دماغ یا ریڑھ کی ہڈی کے آس پاس ہوگا ، اتنی جلدی وائرس دماغ تک پہنچ جاتا ہے ، لیکن ہمارے ہسپتالوں میں (RIG) انجیکشن بروقت دستیاب نہیں ہوتا ، مریض کو کہا جاتا ہے کل آنا ، ویکسین شارٹ ہے۔ ۔ جبکہ صرف اینٹی ریبیز ویکسین اس صورت میں ناکافی ہوتی ہے

حامد کی زندگی اور صحت کے لیے ہم سب دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی ہی کوئی معجزہ کردے ، اس اسٹیج پر میڈیکل سائنس تو بےبس ہے ۔ لیکن کتے کے کاٹنے کے بعد ، چاہے وہ باؤلا نہ بھی ہو ، 24 گھنٹے کے اندر ویکسین لگوائیں ۔ اور حکومت سے بھی درخواست ہے جگہ جگہ آوارہ کتے پھر رہے ہیں ، کوئی گلی ، کوئی محلہ محفوظ نہیں ، ان کا بندوست کریں ، نہیں ہوسکتا تو ہسپتالوں میں (RIG) ویکسین کا تو بندوبست کرکے رکھیں ۔۔۔تاکہ کسی کا جان کا ٹکڑا ، کسی کا حامد یوں ہسپتال میں نہ تڑپے ۔۔!!
آصفہ عنبرین قاضی
Minister of Pakistan
.Sindh
.PunSindh
Ministry Sindh
Ministry Punjab

جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنا دیجمشید دستی کو جولائی 2025ء میں جعلی ڈگری کیس میں الیکشن ...
24/09/2025

جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی

جمشید دستی کو جولائی 2025ء میں جعلی ڈگری کیس میں الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تھا

جمشید دستی جنرل الیکشن میں این اے 175 مظفرگڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

24/09/2025

سول ڈیفنس چنیوٹ کی بڑی کاروائی موضع ڈوم سیدا چنیوٹ کروڑوں روپے مالیت کا سامان جو کے دریا بوس ہوگیا تھا جس میں ایک عدد ٹریکٹر 2 عدد ٹرالی ،16 عدد سولر پلیٹز ،ایک عدد سولر ٹرالی ،ایک عدد پیٹر ،ایک عدد روٹا ویٹر ،ایک عدد ہل جو کے سول ڈیفنس کی ایکسپرٹ ٹیم نےجدید آلات کی مدد سے سامان کو ڈھونڈ کر مالکان کے حوالے کر دیا جس پر مالکان نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور سول ڈیفنس ٹیم کا شکریہ ادا کیا

21/09/2025
20/09/2025
16/09/2025
شہری تیاری کرلیں،مون سون کا ایک اور سپیل برسنے کیلئے تیارمون سون بارشوں کا11 ویں سپیل کا الرٹ جاریپی ڈی ایم اے کی 16سے19...
15/09/2025

شہری تیاری کرلیں،مون سون کا ایک اور سپیل برسنے کیلئے تیار
مون سون بارشوں کا11 ویں سپیل کا الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے کی 16سے19 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کی تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

12/09/2025

چنیوٹ: سیلاب سے فصلوں کی تباہی کا ابتدائی تخمینہ سامنے آگیا

چنیوٹ: کپاس کے 250 ایکڑ رقبہ متاثر ہونے سے 30 ٹن سے زائد کپاس تباہ

چنیوٹ: کماد کا 31 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ،7 لاکھ ٹن سے زائد کماد تباہ

چنیوٹ: چاول کی فصل کا 37 ہزار ایکڑ رقبہ زیر آب ، 50 ہزار ٹن سے زائد کا نقصان۔۔

چنیوٹ: مکئی کا 4500 ایکڑ رقبہ زیر آب ، 8 ہزار ٹن سے زائد کا نقصان

چنیوٹ: سبز چارہ کا 36 ہزار ایکڑ کا رقبہ متاثر ، 3 لاکھ ٹن پیداوار متاثر

چنیوٹ: سبزیوں کا 450 ایکڑ رقبہ متاثر ، 1350 ٹن چارہ متاثر

چنیوٹ: ضلعی انتظامیہ نے ابتدائی سروے رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی۔

وفاقی کابینہ نےنئےگیس کنکشن کےمنتظرلاکھوں شہریوں کےخواب چکناچورکردیے۔۔وفاقی کابینہ نےسستی قدرتی گیس کی بجائےمہنگی ایل ای...
11/09/2025

وفاقی کابینہ نےنئےگیس کنکشن کےمنتظرلاکھوں شہریوں کےخواب چکناچورکردیے۔۔وفاقی کابینہ نےسستی قدرتی گیس کی بجائےمہنگی ایل این جی گیس کنکشنزکی اجازت دے دی
پاوراورپیٹرولیم ڈویژن کاایل این جی تنازعہ،بوجھ گھریلوصارفین برداشت کریں گے۔۔گھریلوصارفین کو4ہزارروپےفی ایم ایم بی ٹی یو تک کی مہنگی گیس دیےجانےکاامکان
صرف آرایل این جی گیس کنکشن کی فیس50ہزارروپےتک ہونےکاپلان ۔۔35 لاکھ گیس صارفین کومہنگی آرایل این جی ملےگی
پہلےہی یکم جولائی سےگھریلوصارفین کےفکس چارجزمیں50فیصدتک اضافہ ہو چکا ہے۔۔آرایل این جی کےباعث گیس کےگردشی قرضے میں سالانہ200ارب کااضافہ ہورہا ہے

06/09/2025

Address

Chiniot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chiniot News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chiniot News:

Share