Save Chiniot

Save Chiniot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Save Chiniot, Digital creator, Chiniot.

سیو چنیوٹ ایک ایسا پیج ہے جہاں ضلع چنیوٹ کے مسائل بے لوث بلا تفریق اجاگر کیے جاتے ہیں ،
کوئ بھی شہری کسی بھی ادارے یا محکمے سے متعلقہ پریشانی کے حل کے لیے ہمیں اپنا آڈیو ،وڈیو پیغام یا تفصیلات بھیج سکتا ہے آپ کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچے گی۔

23/02/2026
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں اب بھی مرضی کی پارکنگ فیس لی ...
23/02/2026

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں اب بھی مرضی کی پارکنگ فیس لی جا رہی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے واضح احکامات دیے ہیں کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ۔
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ میڈم شینا اعظم اور ڈپٹی کمشنر میڈم عائشہ رضوان سے فوری نوٹس اور اس بدمعاش ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی اپیل کی .
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab
Commissioner Faisalabad
Khawaja Imran Nazeer
Azma Bokhari
Deputy Commissioner Chiniot
Bhawana News بھوآنہ نیوز
Ombudsman Punjab

21/02/2026

تھانہ سٹی کے شہری علاقہ میں ایک پندرہ سالہ نابالغ بچی ایک گھر میں کام کرنے جاتی تھی جہاں اس کے مالک نے اپنی بیوی کو ملاتے ہوئے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنالی اس کے بعد وہ مالکن کسی اور کے ساتھ فرار ہوگئی جبکہ مالک مبینہ طور پر اس بچی کو ویڈیو دیکھا دیکھا کر حراساں کرتا رہا مالکن جو اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی وہ واپس آگئی اور مالک نے ملزمان سے مبینہ طور پر پیسے لیکر صلح کرلی اوربیوی کے اغواء کا مقدمہ واپس لے لیا مالکن واپس آئی اور اس نابالغ بچی کو کسی اور کے سامنے پیش ہونے کا حکم صادر فرما دیا جس پر بچی گھر آکر زہر کھانے لگی تو والدہ نے پکڑ لیا اور حقیقت پوچھی بچی نے تمام حقیقت والدہ کو بتائی اور بتایا کہ کس طرح وہ ویڈیو کےذریعے بلیک میل ہورہی ہے اور اب وہ اور لوگوں سے زیادتی پر مجبور کررہے ہیں اس لیے میں اپنی زندگی ختم کرنا چاہتی ہوں والدہ نے اسے سمجھایا اورتھانہ سٹی میں مقدمہ درج کروا دیا یہاں سے ان کی بدبختی شروع ہوگئی کیونکہ یہ خاندان انتہائی غریب ہے اور ایک وقت کھانے کا ان کے گھر ہوتا ہے ایک وقت کا نہیں ۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش تھانیدار صغیم کے پاس لگی جو تھانہ سٹی میں تعینات ہے کے پاس لگی اس نے سب سے پہلے ان سے رویہ انتہائی سخت رکھا اور کہا کہ یہ مقدمے ایسے درج نہیں ہوتے مجھے تفتیش کے لیے پیسے دیں نابالغ بچی کی والدہ رونے لگی اور کہا کہ میں انصاف کی خاطر یہاں آئی ہوں میرے پاس صرف پانچ ہزار ہیں جو گھر کھانے کے لیے بچوں کے لیے کچھ لیکر جانا ہے لیکن تفتیشی نے پانچ ہزار روپے ان سے لے لیے ۔ پھر لکھاری کے نام پر دس ہزار وصول کیے,
تفتیش کے نام پر مختلف طریقوں سے غریب مدعیہ / سائلہ سے رشوت بٹورتا رہا ۔
ہماری ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور دبنگ آر پی او فیصل آباد ڈویژن سہیل اختر سکھیرا سے گزارش ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لے کر غریب سائلہ کی داد رسی کی جائے ۔
Chiniot Police
RPO Faisalabad
Punjab Safe Cities Authority
Azma Bokhari

17/02/2026

دبنگ فیصلے قانون پر عملدرآمد ۔
شہری محفوظ ۔

پولیس وہ ادارہ ہے جس سے متعلقہ مختلف سہولیات لی جاتی ہیں اور شہریوں کا سب سے زیادہ واسطہ ان سے ہی پڑتا ہے ، پولیس معاشرے...
17/02/2026

پولیس وہ ادارہ ہے جس سے متعلقہ مختلف سہولیات لی جاتی ہیں اور شہریوں کا سب سے زیادہ واسطہ ان سے ہی پڑتا ہے ، پولیس معاشرے کے تحفظ کی ظامن ہے ۔
امید کرتے ہیں حکومت پنجاب اور آئ جی پنجاب کریم صاحب تھانہ جات کی سطح پر تبدیلی لانے میں کردار ادا کریں گے ۔
ہم نے ہمیشہ اچھے کردار کی تعریف اور منفی کردار پر تعمیری مگر بھرپور تنقید کی ہے اور یہی ہمارے شعبے کا حسن ہے ۔
چنیوٹ کے شہریوں میں ایک خوشی اور امید کی نئی لہر دوڑ چکی ہے جب سے ڈی آئ جی سہیل اختر سکھیرا آر پی او فیصل آباد ڈویژن تعینات ہوئے ہیں ہر شہری کی آنکھوں میں چمک اور امید ہوتی ہے کہ اور کہیں نہ سہی ایک عوامی آر پی او تو بیٹھے ہیں ہمارے لیے ۔
میں سمجھتا ہوں ہر پولیس افسر و اہلکار کو شہریوں میں اسی اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔
RPO Faisalabad
Chiniot Police

⭐تحصیل لالیاں کلری زیرو پوائنٹ سڑک بننے کے چند ماہ بعد ہی خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، مین زیرو پوائنٹ کلری کی ایک سا...
17/02/2026

⭐تحصیل لالیاں کلری زیرو پوائنٹ سڑک بننے کے چند ماہ بعد ہی خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، مین زیرو پوائنٹ کلری کی ایک سائڈ گزرنے کے قابل ہی نہیں رہی ۔
⭐محکمہ ہائ وے لالیاں کی نااہلی کلری بھوآنہ روڈ تعمیر کے کچھ عرصے بعد ہی اپنی کمزوری دکھانا شروع سڑک کے اطراف گہرے گڑھے کسی بھی حادثے کا موجب بن سکتے۔

اہلیان علاقہ کا ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل ۔

Azma Bokhari
Maryam Nawaz Sharif
Commissioner Faisalabad
Communication & Works Department
Chief Secretary Punjab
Assistant Commissioner Lalian
Deputy Commissioner Chiniot

سیو چنیوٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ضلع چنیوٹ کے شہری اپنا کوئ بھی جائز مسئلہ ہائ لائٹ کروا سکتے ہیں انشاء اللہ ہماری ب...
05/02/2026

سیو چنیوٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ضلع چنیوٹ کے شہری اپنا کوئ بھی جائز مسئلہ ہائ لائٹ کروا سکتے ہیں انشاء اللہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ سائل کی آواز متعلقہ فورم تک ضرور جائے ۔
آپ کوئ بھی وڈیو پیغام ، آڈیو پیغام یا تصاویری ثبوت ہمارے پلیٹ فارم کی وساطت سے چلوانا چاہتے ہوں تو ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں شکریہ ۔
منجانب: ٹیم سیو چنیوٹ ۔

05/02/2026

تھانے کے اندر کتنے رجسٹر موجود ہوتے ہیں جن پر آج بھی اندراج کرنا لازمی ہے ۔

05/02/2026

انوسٹیگیشن اور پولیس کے لیے مختص تفتیشی فنڈز ہیں کتنے اور وہ جاتے کہاں جانیے اس وڈیو میں ۔

V:C : Adv AbdulMateen.

05/02/2026

آر پی او فیصل آباد ڈویژن سہیل اختر سکھیرا جب سے تعینات ہوئے ہیں عوام کی ان سے والہانہ محبت اور اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ کوئ بھی افسر اگر تھوڑا سا پیار اور عزت عوام کو دے تو یہ مسائل میں گھری عوام مگر سمندر جتنے دل رکھنے والے لوگ انہی افسران کو سر کا تاج بنا لیتے ہیں ۔
فیصل آباد ڈویژن کی عوام میں عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ اچھے افسر کے آنے سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم ہوں گی اور قربت بڑھے گی ۔
ہمارا تو ایک ہی عاجزانہ مطالبہ ہے ہر سائل ڈائریکٹ تھانے جائے وہاں عملہ اس کی راہنمائی کرے ، افسران میرٹ کریں خود اس کا مسئلہ سنیں اور وہ ریلیف لے سکے ۔
مڈل مین اور غیر ضروری کاروائیوں میں الجھانا اس نظام کو ہی ختم کرنا چاہیے ۔
پبلک سروس ڈیلیوری ، خوش اخلاقی اور پیار محبت سے سائل کی بات سنی جائے یقین کریں یہ عوام آپکو سلوٹ کرے گی ۔
RPO Faisalabad
Chiniot Police

V: C : Tiktokidabdulbutt642

02/02/2026

کھلی کچہری چناب نگر میں دبنگ آر پی او کا دبنگ ایکشن ۔۔
اگر اسی طرح کے ایک دو اور ایکشن ہو گئے تو چنیوٹ پولیس کا ہر افسر ، اہلکار سائل سے اٹھ کر ملے گا اور میرٹ پر فوری فیصلہ دے گا۔
RPO Faisalabad

بریکنگ نیوز ۔احمد شبریز  کو دوبارہ تحصیلدار بھوآنہ تعینات کر دیا گیا
16/01/2026

بریکنگ نیوز ۔
احمد شبریز کو دوبارہ تحصیلدار بھوآنہ تعینات کر دیا گیا

Address

Chiniot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Save Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share