Chiniot News

Chiniot News Here you can find News and Updates regarding Chiniot

چنیوٹ پولیس کے سب انسپکٹر مہر محسن جپہ PPSC کے امتحان میں 3rd پوزیشن حاصل کر کے تحصیلدار منتخب ہو گئے
14/08/2026

چنیوٹ پولیس کے سب انسپکٹر مہر محسن جپہ PPSC کے امتحان میں 3rd پوزیشن حاصل کر کے تحصیلدار منتخب ہو گئے

07/08/2026

آج صبح موسلا دھار بارش کے بعد چنیوٹ شہر کے مرکزی حصے کی صورتحال جہاں اہم دفاتر سمیت کچہری روڈ اور فرنیچر مارکیٹ پانی میں ڈوبے ہوئے نظر آ رہے ہیں

سپوت چنیوٹ میاں مراد حسین نیکوکارہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، مراد حسین نیکوکارہ کا تع...
06/08/2026

سپوت چنیوٹ میاں مراد حسین نیکوکارہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، مراد حسین نیکوکارہ کا تعلق چنیوٹ کے علاقے ہرسہ شیخ سے ہے، میاں مراد حسین نیکوکارہ اس سے قبل پنجاب کے مختلف اضلاع میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات رہ چکے ہیں

05/08/2026

کل سے چنیوٹ شہر میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کا آغاز ہو رہا ہے، شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں

04/08/2026

سیال موڑ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے چنگڑانوالہ ضلع چنیوٹ کا رہائشی مرتضیٰ کھوکر والدین کا اکلوتا بیٹا جان کی بازی ہار گیا

03/08/2026

سی سی ڈی چنیوٹ کا لاہور روڈ بائی پاس کے قریب جرائم پیشہ ملزمان سے پولیس مقابلہ، 1 ملزم عبد الوہاب سکنہ فیصل آباد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

31/07/2026

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کر دی

پنجاب پولیس کے ہر دل عزیز ڈی پی او احمد محی الدین نے ریٹائرمنٹ لے لی پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر لیفٹیننٹ (ر) احمد محی ال...
30/07/2026

پنجاب پولیس کے ہر دل عزیز ڈی پی او احمد محی الدین نے ریٹائرمنٹ لے لی پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جبکہ احمد محی الدین پنجاب حکومت میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

29/07/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ انتظامیہ کی مبینہ نااہلی، سڑک پر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، مبینہ طور پر انتظامیہ کے رویے کے باعث خاتون نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا سڑک پر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر پھیلنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے خاتون اور بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بھوآنہ کے سپوت مہر سیف انور جپہ کو موجودہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ایک اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔حکومتِ پ...
29/07/2026

بھوآنہ کے سپوت مہر سیف انور جپہ کو موجودہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ایک اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ آفس کے اسپیشل سیکرٹری مہر سیف انور جپہ کو ڈائریکٹر جنرل PDMA پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے سے عوام کو بہتر ریلیف کی فراہمی، مؤثر انداز میں آفات سے نمٹنے اور صوبے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

اہلیانِ بھوآنہ کی جانب سے مہر سیف انور جپہ کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔

Address

Hersa Sheikh
Chiniot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chiniot News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share