
12/07/2025
میں اہلسنت ہوں آپ کے اہل تشیع ہونے سے مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
میں ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتا ہوں آپ کے ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھنے سے مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
میں پانچ مختلف اوقات میں نماز پڑھتا ہوں آپ کے نمازوں کو ملا کر پڑھنے سے مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
میں ماتم نہیں کرتا آپ کا ماتم کرنے سے مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
میں حضرات ابوبکر و عمر عثمان رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اصحاب پیغمبر اور خلافت راشدہ کے بنیادی ستون سمجھتا ہوں ۔ اگر آپ نہیں مانتے، مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
میں حضرت معاویہ رضی اللّٰہ عنہ کو صحابی رسول اور کاتب وحی سمجھتا ہوں اگر آپ نہیں مانتے ، مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا کو ام المومنین اور اہل بیت میں سے مانتا ہوں اگر آپ نہیں مانتے ، مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
میں تمام اصحاب پیغمبر کو راشدون مانتا ہوں اگر آپ نہیں مانتے ، مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
حتی کہ میں جن کو صحابی مانتا ہوں اگر آپ اس سے بھی انکاری ہیں ، مجھے کوئی مسٔلہ نہیں
جہاں تک عقیدہ و نظریہ کی بات ہے ( جسکا تعلق باطن سے ہے )میں ڈنڈے کے زور پر آپ پر تھوپ سکتا ہوں نہ ہی آپ کو ایسی کوئی حماقت کرنے کا حق حاصل ہے ۔
باہمی بقاء و سلامتی اور پائدار امن کا تقاضا ہے کہ میں سر عام( یعنی منبر ومحراب ، مجالس ، جلسہ و جلوس ، سب سے بڑھ کر سوشل میڈیا پر )ان ان چیزوں سے اجتناب کروں جن سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے اور آپ پر بھی لازم ہے کہ ان چیزوں سے باز رہیں جن سے میرے جذبات مجروح ہوتے ہوں ۔
اصول یہ ہوگا کہ میں جن کو مقدس سمجھتا ہوں ان کے فضائل بیان کروں لیکن اس کی آڑ میں کسی کی تنقیص سے باز رہوں ۔آپ جن کے حب دار ہیں کھل کر محبت کا اظہار کریں، بار بار کریں لیکن بس اتنا خیال کرنا جن سے مجھے عقیدت ہے آپ انکی توہین و تنقیص سے باز رہیں ۔
میں کوئی ایسا فعل کروں جس سے آپ کو تکلیف پہنچی ہو اور آپ سے مطالبہ کروں آپ امن امن کا ورد کریں سب ٹھیک ہوگا سراسر غلط ہے ۔ جب میں آپ کے لیے باعث تکلیف نہیں تو آپ پر بھی لازم ہے میرے سکون میں مخل نہ ہوں
جب ہم سب نے جوابدہ اللّٰہ کو ہونا ہے تو پھر کیوں ادھر عدالت لگا کر ایک دوسرے کو نوچ رہے ہیں ؟
خود بھی جییں دوسروں کو بھی جینے دیں، چین اور آرام کی منزل باہمی احترام کے راستے سے گزر کر ہی ملنی ہے ۔
✍️:
احباب کیا فرماتے ہیں۔
منظور لونے والا
#منظورلونےوالا