تحصیل لالیاں کی آواز ، تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ پاکستان
18/07/2025
ضلع چنیوٹ کے دو تھانوں کی حدود میں سی سی ڈی ٹیموں کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ،لالیاں کا رہائشی امان اللہ ماچھی اور چک 12 کا رہائشی سرفراز سلوترا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ،مزید تفصیلات عظمت بلوچ سے
17/07/2025
چیف منسٹر اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے کا شان
اسد کا وزٹ اور نشاندہی پر پنجاب حکومت کا ایکشن
ایکسین اپنی ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے روڈ کی دوبارہ سے بحالی پر کام شروع تمام صورتحال کو چیف منسٹر سپیشل میڈیا یونٹ مانیٹر کر رہی ہے
بھوانہ کلری روڈ
16/07/2025
کلری تا بھوانہ روڈ تعمیر کے فورا بعد ہی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے لگ گیا۔
16/07/2025
گلزار حسین نائب تحصیلدار لالیاں تعینات۔
15/07/2025
ریونیو ڈیپارٹمنٹ لالیاں کے پٹواری بلال حسن نے شہری کو مبینہ طور پر11 لاکھ 50 ہزار کا چونا لگا دیا،زمینی انتقال میں شہری سے مبینہ 19لاکھ 30ہزاروصول کیا گیا جبکہ سرکاری فیس صرف7لاکھ80ہزار9سو ہے ،شہری کا پٹواری پر الزام،جبکہ دوسری طرف پٹواری نے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا شہری نے انصاف کے لئے ڈی سی چنیوٹ ،صوبائی محتسب سمیت مختلف فورمز پر درخواست دائر کر دی
الزامات سراسر جھوٹ ہیں،پارٹی نے خود فیس جمع کروائی ،پٹواری موقف
لالیاں: پارٹی نے اے ڈی ایل آر سے از خود بیان کرواۓ،میں نے صرف انتقال درج کیا،پٹواری بلال حسن
13/07/2025
سرکل لالیاں پولیس کا غیرموثر گشت
ایک ہی رات میں تھا ک محمد والا اور تھانہ لالیاں کی حدود میں کئی دکانوں میں چوری کی وارداتیں
سب سے بڑی چوری کی واردات سانگرہ روڈ ظہور کالونی میں مہر ممتاز آرائیں کی دکانوں پر ہوئی ،5مسلح چور دکانوں کے تالے توڑ کر 7لاکھ70ہزار روپے کا سامان چرا کر فرار ہوگئے ،مزید تفصیلات عظمت بلوچ سے
12/07/2025
لالیاں /اڈہ شیخن
مین سولنگ پلی ایشو ضلعی انتظامیہ متحرک ، کام شروع
شیخن خبر چلنے کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید متحرک ہوئے اور مین سولنگ پر آمدورفت بحال کرنے کے میڑیل پھنکوا دیا۔
اہل علاقہ نے ریپڈ رسپونس پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کا شکریہ اداکیا۔
12/07/2025
لالیاں / اڈہ شیخن
ضلع کونسل چنیوٹ ٹھیکیدار کی لاپرواہی ، محرم الحرام کے دنوں میں اڈہ شیخن پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ہدایات پر مین سولنگ پر بنائی گی پلی نامکمل چھوڑ دی گی ، علاقہ مکینوں کی آمد ورفت معطل ، مکینوں نے ڈی سی چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
DC Chiniot Deputy Commissioner Chiniot
11/07/2025
سی سی ڈی کا بھیرہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ!
فائرنگ کے تبادلے میں تحصیل لالیاں سے تعلق رکھنے والا خطرناک ڈکیت فخر عباس ہلاک ہوگیا-
ملزم فخر عباس تھانہ سلانوالی، تھانہ کینٹ کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا-
11/07/2025
نوید جہاں
04/07/2025
سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ مقابلے جاری۔۔۔۔ خطرناک بندے پھڑکے جا رہے ۔۔۔
01/07/2025
لالیاں /اڈہ شیخن
خبر پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ہائی وے چنیوٹ اڈہ شیخن میں محرم الحرام کے جلوس عزاء کے لیے روڈ کو اس کی درست حالت میں لانے کے لیے کوشیش کر رہے ہیں۔
مشنیری عزاداروں کے لیے راستہ بنانے کے لیے رات گے بھی اپنے کام میں مصروف ہے۔ اہل علاقہ ڈی سی چنیوٹ و انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
Be the first to know and let us send you an email when City News Laliyan لالیاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.