Sweet city chishtian

Sweet city chishtian news media

چشتیاں:چک عبداللہ میں تیز بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی۔حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچہ ملبے تلے دب ک...
16/07/2025

چشتیاں:چک عبداللہ میں تیز بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک کمسن بچہ ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد چشتیاں سول ہسپتال منتقل کر دیا

15/07/2025

ایم پی اے چوک چشتیاں واٹر سپلائی کے ٹینکوں میں بارش کا گندہ پانی شامل عوام پینے پر مجبور۔بلدیہ افسران خاموش تماشائی۔۔۔۔

15/07/2025

چشتیاں۔ میں گندا پانی آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ جس جگہ پر واٹر سپلائی کا پانی کھولتے ہیں وہاں کے حالات یہ ہیں تو پانی گندا آئے ہی گا۔۔۔ بلدیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت۔۔۔

14/07/2025

مُحمّد پناہ موڑ ایکسیڈنٹ کے اصل حقائق بمعہ ویڈیو ثبوت۔

اللّہ کریم سے دُعا ھے کہ وہ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور اُنکو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں آمین۔۔۔

13/07/2025

مُحمّد پناہ موڑ ایکسیڈنٹ کے اصل حقائق بمعہ ویڈیو ثبوت۔

اللّہ کریم سے دُعا ھے کہ وہ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور اُنکو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں آمین۔۔۔تمام ایسے مُعزز احباب جو صرف اور صرف اپنے
لائک فالو کے لیئے بغیر تحقیق کے بے بُنیاد خبریں پھیلا کر انتشار کا باعث بنتے ھیں ، خُدا کے لیئے اگر آپ کسی کا بھلا نہیں کرسکتے تو کم از کم حقیقت تو بیان کیا کریں ، تا کہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہ ھو ، جزاک اللّہ ، ویڈیو دیکھ کر اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔

13/07/2025

پنجاب پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں کا کھلا چیلنج بھیجو سی سی ڈی کچا پنجاب میں ہم خوشبو لگا کر تیار ہیں ۔کچے کے ڈاکوؤں کہتے ہیں عام پنجابی غنڈے مارنا اور شیر مارنا ایک بات نہیں ہوتا ہم وہ ہیں جن کے خلاف فوج بھی آپریشن سے ڈرتی ہے تو یہ سی سی ڈی کیا چیز ہے ۔کچے کے ڈاکوؤں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا ہے دیکھتے ہیں اب حکومت بہادری کا مظاہرہ کرتی ہے

چشتیاں: ہولناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحقحاصل پور چشتیاں روڈ اڈا محمد پناہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس...
12/07/2025

چشتیاں: ہولناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
حاصل پور چشتیاں روڈ اڈا محمد پناہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے کار سوار فیملی کو کچل ڈالا حادثہ میں دو سگے حقیقی بھائی جاں بحق ممبر بار ایسوسی ایشن اقبال خان نیازی اپنی بیوی کے ہمراہ جاں بحق
حادثہ میں اقبال خان نیازی کی بھتجی بھی جاں بحق
جاں بحق فیملی کا تعلق چشتیاں کے نواحی گاؤں چک 53 فتح سے ہے جبکہ 4 زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا

میاں بیوی پولیس آفیسر ۔۔۔۔۔! تھانہ ائیرپورٹ رحیم یار خان میں میاں بیوی پولیس آفیسر  شعیب کھتران اور  اسکی بیوی اقراء طار...
12/07/2025

میاں بیوی پولیس آفیسر ۔۔۔۔۔!
تھانہ ائیرپورٹ رحیم یار خان میں میاں بیوی پولیس آفیسر شعیب کھتران اور اسکی بیوی اقراء طارق سب انسپکٹر اکٹھے ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے آج میڈم اقراء طارق کو SHO بی ڈوپژن کا چارج دیا گیا ہے ۔ رحیم یار خان کی تاریخ میں اقراء طارق سب انسپکٹر پہلی اور واحد خاتون ہیں جو SHO لگی ہیں ۔
دونون میاں بیوی کی تصویر ۔۔۔
شعیب کھتران صاحب اپنی وائف اقراء طارق کا بیج لگاتے ہوئے

ہارون آباد کے نواحی گاؤں 58 فور آرکے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے اک نوجوان لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،ریسکیو...
11/07/2025

ہارون آباد کے نواحی گاؤں 58 فور آرکے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے اک نوجوان لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہارون آباد کے نواحی گاؤں 58 فور آر کے قریب تیز رفتاری کے باعث لوڈر رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں اک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اک شخص زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو 25 تھری آر گاؤں کا رہائشی تھا جبکہ زخمی محمد وسیم نامی شخص کا تعلق بھی 25 تھری آر گاؤں سے ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی ریسکیو ٹیم نے جاں بحق نوجوان کی نعش اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

10/07/2025

چشتیاں : ضعیف العمر خاتون پر تشدد کا افسوسناک واقع
چشتیاں تھانہ شہر فرید کی حدود مہار شریف
انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ضعیف العمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے۔ جس سے انسانیت سر شرم سے جھک جاتی ہے۔ یہ واقعہ علاقے میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے اور عوام کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے اپیل ہےکہ اس معاملے کا فوری نوٹس

چشتیاں میں, 10 محرم الحرام کا جلوس باران رحمت میں اور پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات میں اختتام پزیر ہو گیا ویلڈن ا...
06/07/2025

چشتیاں میں, 10 محرم الحرام کا جلوس باران رحمت میں اور پولیس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات میں اختتام پزیر ہو گیا ویلڈن ایس ایچ او سٹی چشتیاں اور صدر چشتیاں

05/07/2025

چشتیاں۔۔چک نمبر 104 فتح کے قریب کار نہر میں گر گئی دو افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کو نکالا

Address

Chishtian Mandi

Telephone

+923006987046

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sweet city chishtian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share