Daily Chishtian

Daily Chishtian Daily Chishtian Official
CTN News | Daily Chishtian

24/07/2025

چشتیاں اسسٹنٹ کمشنر کا ہائی وے روڈ پر واقع شاہین پٹرولیم گجراں والا PSO پمپ پر چھاپا
پیمانے میں مبینہ کمی پر پٹرول پمپ سیل 50 ہزار جرمانہ پمپ کا منیجر گرفتار

23/07/2025

الحمدللہ! 15 سالہ سیلمان مل گیا

کل ہم نے گمشدہ بچے سیلمان ولد محمد زاہد، سکنہ 15 گجیانی، چشتیاں کی پوسٹ شیئر کی تھی۔ بچہ گزشتہ 7 دنوں سے لاپتہ تھا اور اہلِ خانہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود نہیں مل رہا تھا۔

ورثاء نے ہم سے رابطہ کر کے بچے کی تفصیلات اور ایف آئی آر فراہم کی، جس کے بعد ہم نے فوری طور پر پوسٹ کی۔ الحمدللہ وہ پوسٹ 10 لاکھ سے زائد لوگوں تک پہنچی۔

سیلمان چشتیاں مل روڈ پر خواجہ سراؤں کی قید میں تھا۔ ہماری پوسٹ دیکھنے کے بعد ایک شہری نے بچے کے ورثاء کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور بچے کو بازیاب کروا لیا۔

سیلمان کے والدین نے آپ سب دوستوں کا CTN News کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ آپ سب کی دعاؤں، تعاون اور کی بدولت ان کا بچہ بخیروعافیت واپس آ گیا۔

22/07/2025

ہمیں اس سے پہلے بھی کئی شہریوں کی طرف سے میسجز موصول ہو چکے ہیں، لیکن اب ایک فالوور نے تازہ شکایت بھیجی ہے جس کا خلاصہ کچھ یوں ہے:

سر آپ سے ایک ارضی کی تھی۔ چشتیاں نادرا دفتر کے ساتھ ایک فوٹو اسٹیٹ والا بیٹھا ہے۔ وہاں صرف ایک دوکان ہے، جس کا وہ فائدہ اٹھا کر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ آپ چاہیں تو جا کر خود چیک کر سکتے ہیں۔ ان کے خلاف ایکشن لیں۔

یہ افسوسناک عمل ایک ایسے حساس مقام پر ہو رہا ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری شناختی کارڈ، ب فارم، اور دیگر اہم دستاویزات کے لیے آتے ہیں، اور مجبوراً اسی ایک دکان پر انحصار کرتے ہیں۔

ہماری پرزور گزارش ہے کہ چشتیاں پرائس کنٹرول کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ ادارے فوری ایکشن لیں۔

فوٹو اسٹیٹ اور پرنٹنگ سروسز کی ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں کروائیں۔تاکہ دور دراز سے آئے سادہ لوگ کسی قسم کے استحصال کا شکار نہ ہوں اور انہیں مناسب ریٹ پر سہولیات میسر آ سکیں۔

22/07/2025

ریٹائرڈ لوگوں کو محکمے بانٹنا
اور ٹاپ پوزیشن لینے والے طلبہ کو رکشے دینا،
بابا جی چس آگئی !!
😆😄

21/07/2025
20/07/2025
19/07/2025

خوشخبری
حاصل پور تا بہاولنگر روڈ (براستہ چشتیاں) کی دو رویہ تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔
عوامی احتجاج اور سوشل میڈیا پر مسلسل آواز اٹھانے کے مثبت نتائج سامنے آ گئے۔
سروے کا آغاز ہو چکا ہے، انشاء اللہ دو ماہ کے اندر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

Address

Chishtian Mandi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Chishtian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Chishtian:

Share