Educational Updates Pakistan

Educational Updates Pakistan یہاں پر آپ کے کنڈکٹ اور کونٹینٹ پر بات ہو گی
آپ کی ذات پر نہیں

05/08/2026

سرکاری سکولوں پر تنقید کرنے والوں کے لیے آج کا رزلٹ ہی کافی جواب ہے۔ ہر بورڈ میں سرکاری سکول نمایاں پوزیشنز حاصل کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سرکاری سکول معیاری سکول

05/08/2026

الحمدللہ بہاولپور بورڈ پوزیشن ہولڈرز میں سرکاری سکول سب سے آگےاوور آل پہلی پوزیشن بھی سرکاری سکول کی
سرکاری سکول معیاری سکول
سرکاری اساتذہ معیاری اساتذہ

04/07/2026

کاہنہ ٹیوشن سینٹر کی ٹیچر حمیدہ بی بی پہلی سے پانچویں جماعت تک کے غریب بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں، والدین نے بتایا کہ ماہنامہ فیس 300 اور چار سو لیتی ہیں ۔ ایک گھر کے دو بچے پانچ سو ماہانہ بھی دیتے تھے ۔ اور کئی بچے وہ بغیر فیس کے بھی پڑھاتی تھیں ۔ اس علاقے کے بچوں کے والدین پرائیویٹ سکول کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے تھے۔ شام کے یہ چند گھنٹے ان بچوں کے لیے تعلیم کا واحد دروازہ تھے، اور حمیدہ بی بی کے لیے گھر چلانے کا سہارا۔ اس محنت کے بدلے مہینے میں نو دس ہزار روپے ملتے تھے، جس سے صرف بجلی کا بل ہی شاید ادا ہوتا ہو ۔ ایک ایسی رقم جو آج کے مہنگائی زدہ دور میں ایک ہفتے کا راشن بھی مشکل سے پورا کرتی ہے۔

ان کے شوہر محلے میں پھل کی ریڑھی لگاتے، دن بھر کی کمائی تین چار سو روپے، اس امید پر کہ شام کو گھر میں چولہا جل جائے۔ یہ ایک عام سا گھرانہ تھا جو دو محاذوں پر لڑ کر بمشکل زندگی کی گاڑی آگے دھکیل رہا تھا۔ جس وقت چھت گری، حمیدہ بی بی خود اسی ملبے تلے آگئیں، ان کی بیٹی زخمی ہوئی، اور ان کے دیور کی چار سالہ بیٹی بھی ثانیہ آج زندگی کی بازی ہار گئی۔ حمیدہ کے شوہر اور دیور پولیس کی حراست میں ہیں اور وہ بچی سمیت ہسپتال میں ۔۔
اپ بے شک ٹیچر کو قصوروار سمجھیں، مگر یہ قدرت کی طرف سے آئی ہوئی مصیبت ہے ، جو والدین دو سو روپے ماہانہ فیس بمشکل دے پاتے ہیں، ان کے بچوں کے لیے حکومت نے کیا محفوظ متبادل دیا ہے، دوسری طرف صوبائی حکومت کے، وسائل اربوں روپے کے جہاز پر خرچ ہوجاتے ہیں، تنقید ہو تو دفاع میں یہی کہا جاتا ہے
ہاں بھئی ۔۔ ہم نے جہاز خریدا ۔۔ جو کرنا ہے کر لو
ایک طرف سسکتی رینگتی زندگی ۔۔۔ اور دوسری طرف عیاشی کے لیے ان کے ہی پیسوں سے گیارہ ارب روپے کا لگژری جہاز !!
دو طبقات میں تفریق بھی ۔ ۔۔ زمین آسمان کے فاصلے سے زیادہ ہے۔ 💔
ایک طرف آہیں ، چیخیں ، بین ، بھوک ، گرتی کمزور چھتیں ۔۔۔
اور دوسری طرف
ہاں بھئی ہم نے جہاز خریدا ہے ۔۔
مجیب الرحمٰن

وزیر تعلیم صاحب تنقید سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔ضلع بہاولنگر میں وزیرتعلیم کے خلاف ریلی نکالنے کی پاداش میں اساتذہ کو معطل...
02/07/2026

وزیر تعلیم صاحب تنقید سننے کا حوصلہ پیدا کریں۔
ضلع بہاولنگر میں وزیرتعلیم کے خلاف ریلی نکالنے کی پاداش میں اساتذہ کو معطل کرنا آپ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے اساتذہ کی آواز کو دبانا اب ممکن نہیں. حافظ عبدالناصر

"حکومت نے ایل پی جی کا ریٹ 241.43 روپے فی کلو مقرر کر دیا، مگر مارکیٹ میں یہ قیمت شاید صرف نوٹیفکیشن میں ہی دستیاب ہے۔ ا...
01/07/2026

"حکومت نے ایل پی جی کا ریٹ 241.43 روپے فی کلو مقرر کر دیا، مگر مارکیٹ میں یہ قیمت شاید صرف نوٹیفکیشن میں ہی دستیاب ہے۔ اگر کسی کو اس ریٹ پر گیس مل رہی ہو تو عوام کو بھی پتہ بتا دیں! عوام کو اعلانات نہیں، سرکاری نرخوں پر عملی ریلیف چاہیے۔"
پرائس کنٹرول کمیٹیاں اس پر ایکشن لے رہی ہیں نہ ہی انتطامیہ بول رہی ہے لگتا ہے مرنا عوام نے ہی ہے

01/07/2026

وزیر تعلیم صاحب میں ایک استانی ہوں مطلب کہ چور ہوں۔
آج میری چوریوں کی کہانی سنئیے۔
میں اب تک تین سکولوں میں چوریاں سرانجام دے چکی ہوں جو درج ذیل ہیں۔
میں نے اپنی فیملی سے پیسے جمع کرکے ایک برآمدے کو کمرے میں تبدیل کروایا۔ 2017 میں تقریباً 50000 خرچہ آیا تھا
2018 میں نے دبئی کے رہائشی ایک پاکستانی سے فنڈز لے کر سکول میں تقریباً تین سو جرسیاں اور تین سو جوتے تقسیم کئے۔ کل خرچ تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار آیا۔
اسی بندے سے 65000 لے کر ایک پرائیویٹ ٹیچر کی جہیز بنانے میں مدد کی۔کیونکہ آپ کے بھیجے ہوئے فنڈز میں تو اس کی تنخواہ پانچ ہزار سے بڑھائی نہیں جاسکتی تھی۔
دوسرے سکول میں میں نے رشتہ داروں اور دوستوں سے تقریباً 45000 اکٹھا کرکے ایک دیوار مرمت کروائی۔
جوتے اور جرسیاں بھی دیں۔
تیسرے سکول میں 2023 میں میں نے فیس بک کے فرینڈز سے فنڈ اکٹھا کرکے نہم اور دہم کی تقریباً پچاس طالبات کی داخلہ فیس ادا کی کیونکہ آپ کی طرف سے ہائی سکولز میں اس مد میں کوئی فنڈ نہیں بھیجا جاتا۔
میں تقریبآ چار سال سے اسی ہائیر سیکنڈری سکول میں اپنی فیس بک فیملی اور کولیگ چورنیوں سے پیسے اکٹھے کر کر کے کبھی فیس ادا کرتی ہوں کبھی جوتے تقسیم کرتی ہوں اور کبھی جرسیاں۔
اور یقین مانیں سکول کی پرنسپل کے علاوہ مجھے یا مجھ جیسے دوسرے چوروں کو آپ کی طرف سے یا محکمہ تعلیم کے کسی بھی آفیسر کی طرف سے کبھی نہیں سراہا گیا۔
میں ایسے بے شمار میل فیمل ٹیچرز کو جانتی ہوں جو گورنمنٹ سکول کے غریب بچوں کو تعلیمی اخراجات کے علاوہ رکشوں اور بسوں کے کرایے تک دیتے ہیں بلکہ ان کی والدہ کے ہاتھ پر بھی چوری چپکے پیسے رکھ دیتے ہیں۔
محترم وزیر تعلیم صاحب کاش کہ آپ کبھی گورنمنٹ اساتذہ کی ان چوریوں کو بھی زیربحث لائیں۔
نہیں لاسکتے تو بھی کوئی بات نہیں۔۔۔
لیکن
کم از کم ہمیں ٹوٹی چور اور پنکھا چور کہہ کر اس پیغمبرنہ پیشے اور اساتذہ کی توہین بھی نہ کریں۔۔۔
اللہ آپ کو ہدایت دے۔ آمین

کاہنہ میں اکیڈمی کی چھت گر گئی,متعدد بچے اور ایک ٹیچر کے زخمی ہونے کی اطلاعات
30/06/2026

کاہنہ میں اکیڈمی کی چھت گر گئی,متعدد بچے اور ایک ٹیچر کے زخمی ہونے کی اطلاعات

30/06/2026

چاپلوس پیجز کی باریک واردات جان کر جیو
چاپلوس پیجز کے نزدیک اساتذہ کا سب سے بڑا مسئلہ سکول ٹائمنگز اور ٹرانسفرز ہیں،جبکہ ایک چاپلوس پیج کی ایڈمن کہتی ہے کہ مسائل حل ہوں یا نہ ہوں منتری ہماری بات تو سنتا ہے نا خاموشی سے،آپ ان کے لیول کا خود اندازہ لگا لیں ،یہ چاپلوس پیجز اساتذہ کے اصل مسائل جیسے لیو انکشمنٹ،پینشن رولز،گریجوایٹی،سکولز کی اوٹ سورسنگ اور DRA پر کبھی بھی آواز نہیں اٹھاتے حالانکہ یہ روز منتری سے ملتے ہیں،لیکن وہاں جا کر ان اصل مسائل کو سرے سے نظرانداز کر دیتے ہیں اور پھر پیج پر آ کر اپنی ڈیوٹی یعنی چاپلوسی کو بخوبی نبھاتے ہیں،ان سے کوئئ استاد کمینٹس میں اصل مسائل سے متعلق سوال کر لے تو اس کو سیدھا بلاک مارتے ہیں ،آج اگر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا یہ حال ہے تو اس میں ہمارے اپنے ٹیچرز جو نام نہاد ریفارمرز بنے بیٹھے ہیں ان کی چاپلوسی کا بہت بڑا ہاتھ ہے

29/06/2026

سرکاری سکول کے اساتذہ کو پابند کیا جائے کہ ان کے بچے صرف سرکاری سکولز اور کالجز میں پڑھیں
سرکاری ڈاکٹرز کو پابند کیا جائے کہ ان کے اہل خانہ کا علاج صرف سرکاری ہسپتالوں میں ہو
ساتھ ہی تمام سرکاری ملازمین، بیوروکریسی، ممبران اسمبلی، تمام وزرا، گورنرز، وزیراعلی، صدر وزیراعظم پر بھی یہ پابندیاں عائد کی جائیں
دسو منظور اے

فیصل محمود ظفر صدر PEA(پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن)فورٹ عباس کو اساتذہ کے حق میں آواز بلند کرنے پر معطل کر دیا گیا۔
29/06/2026

فیصل محمود ظفر صدر PEA(پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن)فورٹ عباس کو اساتذہ کے حق میں آواز بلند کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

Address

Chishtian Mandi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Educational Updates Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share