
20/09/2025
بہاولنگر: پولیس آفیسر نے اپنے ہی کرایہ دار کا قیمتی سامان چوری کر لیا
بہاولنگر کے تھانہ سٹی بی ڈویژن کی حدود میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن میں تعینات پولیس آفیسر وارث علی نے اپنے ہی کرایہ دار کا سامان چوری کر لیا۔
کرایہ دار فیملی حسین آباد کالونی میں رہائش پذیر تھی اور چند روز کے لیے اپنے آبائی علاقے گئی ہوئی تھی۔واپس جب آئے تو گھر سے سونا، لائسنس یافتہ اسلحہ، کراکری اور دیگر قیمتی سامان غائب ہے، جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
متاثرہ فیملی کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے