GakharStories Officail

GakharStories Officail jioo aur jeeny do

کیا ہو گیا ہمارے معاشرے کو 💔ماں تو بچے کے گیلے بستر پر خود سو جاتی ہے بچہ کو خشک بستر پر لٹا دیتی ہے لیکن یہ بھی ماں تھی...
30/07/2025

کیا ہو گیا ہمارے معاشرے کو 💔
ماں تو بچے کے گیلے بستر پر خود سو جاتی ہے بچہ کو خشک بستر پر لٹا دیتی ہے لیکن یہ بھی ماں تھی ؟؟؟یہ خاتون ماں لفظ پر دھبہ ثابت ہوئی

سیالکوٹ واقعہ نے پریشان کر دیا ماں روتی رہی میرا بیٹا بیٹی کون مار گیا ؟؟ لوگ ماں کو دلاسے دیتے رہے لیکن ماں کے مگر مچھ کے آنسو کم ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے

پولیس نے تفتیش کا آغاز انکشافات کچھ یوں ہوئے کے یہ جلاد ماں اپنے عاشق کے ساتھ شوہر کے ہوتے ہوئے رنگ رنگیلیاں کر رہی تھی اچانک بیٹی نے دیکھ لیا ۔ماں نے شرم کھانے کے بجائے آشنا کے ساتھ مل کر بیٹی مار دی وجہ یہ تھی بیٹی شکایت نہ لگا دے والد کو لگتے ہاتھ بیٹا بھی گھر سے پکڑا اور مار دیا

مگر مچھ آنسو بہانے والی ماں اور اسکا عاشق پولیس نے گرفتار کر لیا
حارث بھٹی

گکھڑ بادشاہ ✍️

جب آپ شہد کی مکھیوں کو اس طرح دیکھیں تو گھبرائیں مت۔فائر فائٹرز یا شہری تحفظ کے کسی ادارے کو نہ بلائیں، انہیں چھیڑیں مت،...
29/07/2025

جب آپ شہد کی مکھیوں کو اس طرح دیکھیں تو گھبرائیں مت۔

فائر فائٹرز یا شہری تحفظ کے کسی ادارے کو نہ بلائیں، انہیں چھیڑیں مت، قریب نہ جائیں، زہریلی سپرے نہ کریں، انہیں ماریں نہیں!

یہ مسافر مکھیاں ہیں۔ وہ آپ کو تکلیف نہیں دیں گی۔ وہ صرف 24 گھنٹے کے لیے رکی ہیں۔ انہیں پریشان نہ کریں۔بلکہ ان کا خیال رکھیں۔

اگر آپ ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو پانی میں ہلکی سی چینی ڈال کر ایک کھلے برتن جیسے ٹرے میں رکھ دیں۔ میٹھا پانی ان کے لئے ضروری ہے۔ اس سے انہيں انرجی ملتی ہے۔

یاد رکھیں شہد کی مکھیاں ہماری بقا کی ضامن ہیں۔ انسان کی بقا کی ضامن ہیں۔

شہد کی مکھیاں اگر مر جائیں تو ہم بھی مر جائیں گے۔ کیونکہ
اگر شہد کی مکھیوں کے ذریعے پولنیشن نہیں ہوتی ہے تو پودے شدید متاثر ہوں گے۔ پھر خوراک کی پیداوار بھی کم ہو جائے گی۔ یہ نسل انسانی کی تباہی کا آغاز ہو گا۔ شہد کی مکھیوں کے بغیر زمین پر کوئی انسان باقی نہیں رہ سکتا۔ قدرت کا سارا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔

شہد کی مکھیوں کا خیال رکھیں۔ شکریہ


گکھڑ بادشاہ ✍️

25/09/2024

Address

Chishtian Mandi

Telephone

+923097755600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GakharStories Officail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category