Torkhow Post

Torkhow Post We share the interaction of events and news
aware the people about the things that really
Happening. Show you the real beauty of northern Pakistan...✅🇵🇰

یو فون اور ٹیلی نار اگلے ہفتے تک اپس میں مرج ہونے جا رہے ہیں اس کے بعد جس جگہ پر ٹیلی نار کا نیٹورک موجود ہوگا وہاں پر ی...
27/09/2025

یو فون اور ٹیلی نار اگلے ہفتے تک اپس میں مرج ہونے جا رہے ہیں
اس کے بعد جس جگہ پر ٹیلی نار کا نیٹورک موجود ہوگا وہاں پر یوفون کے سگنل بھی دستیاب ہونگے
۔

یہ وہ ہمارے معززین ہے جن کے اوپر دہشتگردی کے دفعات لگائے گئے ہیں اگر کرپشن کے خلاف بات کرنا دہشتگردی ہے تو پھر ہم ہے دہش...
18/09/2025

یہ وہ ہمارے معززین ہے جن کے اوپر دہشتگردی کے دفعات لگائے گئے ہیں
اگر کرپشن کے خلاف بات کرنا دہشتگردی ہے تو پھر ہم ہے دہشتگرد، اگر اپنی جائز حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کرنا دہشتگردی ہے تو پہر یہی سہی، اگر حرام خوروں کی نشاندھی کرنا دہشتگردی ہے تو یہ بھی منظور ہے اگر 16 سال سے بنے والی روڈ اج تک مکمل نہ ہوسکا اس پر بات کرنا دہشتگردی ہے تو سو دفہ سہی
اگر کرپٹ ایکسن اور کرپٹ ٹھیکہ دار پر بات کرنا دہشتگردی ہے تو ہاں ہم ہے دہشتگرد ہم بات کرتے رہینگے اور تم لوگوں کی اوقات دیکھاتے رہینگے
کیونکہ حکومت تحریک انصاف کی ہے
جنھوں نے باتیں بڑی بڑی کی ہے ان کے اوقات کا عوام دیکھ لی ہے۔
نہتے عوام پر لاٹھی چارج ، شیلنگ اور فائرنگ دہشتگردی کے دفعات لگا کر اپنی ناکامی دیکھا دی اور تورکھو تریچ کے عیور عوام کبھی بھی اس کو نہیں بھولے گی یہ چترال کی تاریخ کا یہ بدترین دن تھا جو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ اور تورکھو کے غیور عوام کبھی بھی اس کو نہیں بھولے گی ۔
ایک سائٹ پر لوگوں کے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرتے
اور پہر مگرمچھ کے آنسو بھی بہاتے ہیں تم لوگ جو مرضی کرو عوام کا اعتماد ٹوٹ چکا ہے تم سے
تورکھو تریچ کے عیور عوام ہمیشہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہینگے اور ناکام حکومت کے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
#

14/09/2025

ااپرچترال انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود نامزد شہری کو حراست میں لیکر تشدد کیا گیا ہے جو تشویشناک حالت میں چترال کے ہسپتال میں زیر علاج ہے ، سہیل نے ہوش میں آنے کے بعد اپنے اوپر تشدد ہونے کی تصدیق کردی ہے - دوسری جانب تورکہو عوام کی جانب سے اس تمام صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے زرائع کا کہنا ہے کہ تورکہو عمائدین چیف جسٹس کے چترال دورے کے موقع پر ان سےملاقات کرکے بے گناہ شہریوں پر درج مقدمات کو ختم کرنے کی درخواست بھی دیں گے - ٹی ٹی آر ایف نے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا کہ مذاکرات کے باوجود پولیس نامزد افراد کی گرفتاری کے لئے چھاہے ماررہی ہے جس سے حالات مزید بگڑنے کاخدشہ ہے

پولیس کی جانب سے تورکھو رائن سے تعلق رکھنے والا سہیل پر تشدد کرنے کے بعد بے ہوش کی حالت میں چترال منتقل پولیس اپنی اوقات...
14/09/2025

پولیس کی جانب سے تورکھو رائن سے تعلق رکھنے والا سہیل پر تشدد کرنے کے بعد بے ہوش کی حالت میں چترال منتقل
پولیس اپنی اوقات بھول گیا ہے اس کو اب یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ اپ اپنی مرضی سے کسی پر بھی تشدد کریں ان سب کا زمہ دار اپر چترال پولیس ہوگا

11/09/2025

گورنر خیبر پختونخوا نے تورکھو عوامی دھرنے پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کرنے سے متعلق چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی

سابق وزیر سلیم خان اور اپر چترال کے ضلعی صدر سید
شیر حسین نے آج گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال کے اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر تورکہو میں عوامی احتجاجی دھرنے پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور فائرنگ کے واقعات سے گورنر کو آگاہ کیا گیا جس پر گورنر نے چیف سیکریٹری سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

مزید برآں گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں کلاس فور ملازم کی برطرفی اور پرنسپل و اسسٹنٹ پروفیسر کے غیرقانونی تبادلوں کے معاملے پر بھی گورنر کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن سے وضاحت طلب کرلی۔

ملاقات میں چترال شندور روڈ، مستوج بروغل روڈ اور عوامی ردعمل کے دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بونی بزند روڈ پر کام کی بندش کے خلاف پرامن احتجاج پر پولیس گردی، شیلنگ، براہ راست فائرنگ اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے...
11/09/2025

بونی بزند روڈ پر کام کی بندش کے خلاف پرامن احتجاج پر پولیس گردی، شیلنگ، براہ راست فائرنگ اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف رائین جنالی میں احتجاجی جلسہ جاری، خواتین بھی شریک

بونی بزند روڈ پر کام کی بندش کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس گردی، براہ راست فائرنگ، شیلنگ اور پھر انہی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کے خلا رائین جنالی میں ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ جاری ہے۔۔۔
اپر چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین بھی اس احتجاج میں شریک ہین۔

ٹی ٹی آر ایف کے مطابق بونی بزند روڈ پر کام کی بندش کے خلاف پرامن اور نہتے مظاہرین پر شیلنگ فائرنگ، لاٹھی چارج کیا گیا، اور بعد میں تقریباً 200 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
دھشت گردی کا مقدمہ 80 80 سال کے سفید ریش بزرگون اور یونیورسٹی کے طالب علموں تر درج کی گئی ہے

جلسے سے خطاپ میں مقررین نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی جانب سے 16 سال سے زیر تعمیر اس سڑک پر کام کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے والے تورکھو تریچ یوسی کے 200 سے زائد بزرگوں اور نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ اپنے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور علاقے کے بزرگوں اور نوجوانوں کے خلاف مقدمہ واپس ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔۔۔

طلحہ محمود رائن جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں
11/09/2025

طلحہ محمود رائن جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں

اہلیان تورکہو تریچ کے پر امن لوگوں کے خلاف دھشت گردی دفعات کانفاذ اپر چترال پولیس  کا اختیارات کا غلط استعمال ہے۔  جو کہ...
11/09/2025

اہلیان تورکہو تریچ کے پر امن لوگوں کے خلاف دھشت گردی دفعات کانفاذ اپر چترال پولیس کا اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ موقع سے دستیاب شہادت اور ویڈیوز سے کیہہں بھی ثابت نیہں ہے کہ مزکورہ افراد کوئی دہشت گردی کے مرتکب ہوے ہیں۔ ایسےحالات میں جبکہ چترال میں دہشتگردی عدالت موجود نیہں ملزمان کے خلاف دھشت گردی دفعات لگا کر سوات اور ڈی آئی خان میں پیشیاں بھوگتاںا دوھرے سزا دینے کے مترادف ہے ۔جو بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے ۔ اپر چترال پولس سے مطالبہ ہے کہ پر امن شہریوں کے خلاف غیر قانونی ایف آئی آر ختم کی جاے۔ .انسانی حقوق کمشن چترال

ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری واہ تیرے انصاف پر کیا لکہوں مظلوم عوام پر گولیاں چلائیں شیلنگ کریں FIR پہر ان ہی کے اوپر ک...
10/09/2025

ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری
واہ تیرے انصاف پر کیا لکہوں
مظلوم عوام پر گولیاں چلائیں شیلنگ کریں FIR پہر ان ہی کے اوپر کریں یہ کہا کا انصاف اور کیسا ہمارا نظام ہے

10/09/2025

یہ ہمارے محافظ ہے بدقسمتی سے انھوں نے ہی عوام پر ظلم کیا ہے یہ چہرے یاد رکھوں ۔

پولیس گردی نامنظور
10/09/2025

پولیس گردی نامنظور

تورکھو بزند روڈ اج رائن کے مقام پر عمائدین  تورکھو نے روڈ بند کر کے احتجاج کررہے تھے اور ابھی اپڈیٹ یہ ہے کہ کل 9.30 بجے...
09/09/2025

تورکھو بزند روڈ اج رائن کے مقام پر عمائدین تورکھو نے روڈ بند کر کے احتجاج کررہے تھے اور ابھی اپڈیٹ یہ ہے کہ کل 9.30 بجے تک جہاں پر کام روک دیا گیا تھا وہا ں سے دوبارہ شروع ہوگا اور اس وقت تک
صاحب کو لیکر عمائدین تورکھو رائن میں روڈ پر ہی رات گزارینگے اور یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے جب تک ایسکن سی این ڈبلیو وہا نہیں ائیگا تب تک ایس ڈی او کو وہا سے کہی جانے نہیں دیا جائے گا ۔
روڈ کو کھول دیا گیا مطالبات میں کمی بیشی کی صورت میں دوبارہ روڈ بند کردیا جائے گا ۔

Address

Chitral Lines

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Torkhow Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share