منظر عام

منظر عام جمیل چترالی انچارج ٹائمز ناؤ نیوز خیبرپختونخواہ
اینکر پرسن ٹیم منظر عام
03458335477

فخر چترال  #منظرعام
22/09/2025

فخر چترال

#منظرعام

آج مورخہ 22 ستمبر 2025**سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* کا عوام دوست اقدام، براہ راست عوامی مسائل سن کر فوری ازا...
22/09/2025

آج مورخہ 22 ستمبر 2025*

*سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* کا عوام دوست اقدام، براہ راست عوامی مسائل سن کر فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے

پشاور۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے عوامی سہولت اور شہریوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے شہریوں سے براہ راست ملاقات کی۔

اس موقع پر سی سی پی او نے درخواست گزار بزرگوں اور شہریوں کے مختلف مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ پولیس افسران کو فوری، شفاف اور ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

سی سی پی او نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت موجود ہے اور شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ ہی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی اعتماد امن و امان کے قیام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، لہٰذا ہر شہری کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ پشاور پولیس اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی بروقت فراہمی اور عوامی خدمت کے ہر تقاضے کو پورا کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
#منظرعام

♦️   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ایس پی پہاڑپور ڈویژن سید اسد علی شاہ نے سی پیک روٹ سے ملحقہ ...
22/09/2025

♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ایس پی پہاڑپور ڈویژن سید اسد علی شاہ نے سی پیک روٹ سے ملحقہ علاقہ جات شہبازی،رحمانی خیل،کٹہ خیل،عبدالخیل، شاہ حسن خیل و دیگر کے معززین علاقہ سے میٹنگ کی جس میں علاقہ عمائدین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ میٹنگ میں ایس پی پہاڑپور نے معززین سے کہا کہ پولیس علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے لیکن چند شرپسند عناصر جو علاقہ کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کررلنا چاہتے ہیں کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ۔ اس کیلئے علاقہ کے معززین کا تعاون بہت ضروری ہے ۔علاقہ عمائدین پولیس کے ساتھ کھڑے ہوں اور شرپسند عناصر سے علاقہ کو کلیئر کرانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں جس پر علاقہ معززین نے پولیس کی حالیہ کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
#منظرعام

6 رافیل 😅😅😅😅
21/09/2025

6 رافیل
😅😅😅😅

21/09/2025

پاکستانیو بابر اور رضوان یاد آتے ہونگے

20/09/2025

تو سمجھا نہیں نہیں 😜

20/09/2025

مشن نور ہے کیا ؟
#منظرعام

20/09/2025

کل اگر پاکستان انڈیا سے ہار جاتا ہے تو کیا سعودیہ عربیہ بھی ہمارے دکھ میں شامل ہو نگے

20/09/2025

خبردار!
آپ کا شناختی کارڈ آپ کو شناخت پریڈ میں نہ پہنچا دے۔
آپ کی ذاتی دستاویزات کا ناجائز استعمال بھی ہو سکتا ہے۔

پراپرٹی، شناختی کارڈ اور دیگر ذاتی دستاویزات کی فوٹو کاپی دیتے وقت اس پر "کراس" کریں اور مقصد واضح طور پر لکھیں۔

عمان کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی عامر کلیم نے انڈیا کے خلاف میچ میں 50 رنز  ہونے پر ہزاروں ہندوؤں کے سامنے سجد...
19/09/2025

عمان کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی عامر کلیم نے انڈیا کے خلاف میچ میں 50 رنز ہونے پر ہزاروں ہندوؤں کے سامنے سجدہ کر کے دل خوش کر دیا۔

ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ہر صورت میں پست کرنا ہے۔آر پی او ڈیرہ سید اشفاق انور تفصیلات کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر...
19/09/2025

ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ہر صورت میں پست کرنا ہے۔آر پی او ڈیرہ سید اشفاق انور

تفصیلات کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سید اشفاق انور نے امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ٹانک کا اچانک دورہ کیا۔جہاں پر آر پی او ڈیرہ نے ڈی پی او ٹانک شبیر حسین سمیت دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے موجودہ امن وامان کی صورت حال اور سیکیورٹی کے انتظامات سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او ٹانک اور افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کریں،جن علاقوں میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا اندیشہ ہو تو وہاں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے ذریعے ان کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے ناپاک ارادوں کو ہر صورت میں پست کرنا ہے۔تھانہ جات اور چوکیات کی سیکیورٹی سمیت اہم شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ اور پولیس پٹرولنگ کو مذید موثر بنائیں۔پولیو کی ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔امن وامان کے قیام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
#منظرعام

18/09/2025

بنیان المرصوص کے بعد اب حرمین الشریفین کی چوکیداری
پاکستان کو اللّٰہ رب العزّت عزتوں سے نواز رہا
الحمد للّٰہ

Address

Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when منظر عام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to منظر عام:

Share

Category