
23/09/2025
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ایکشن ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے روڈ چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور بغیر لائسنس، کمر عمر ڈرائیوروں اور بائیک چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے ایس ایچ او دروش بلبل حسن اور ٹریفک اسٹاف کے ہمراہ کم عمر ڈرائیور اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی۔
اس موقع پر بغیر ہیلمٹ، بغیر لائسنس چلانے والوں ، مسافروں سے مقررہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہدایت کی کہ وہ تیز رفتاری اور بے احتیاطی سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔
انہوں نے سختی سے خبر دار کیا کہ کمر عمر گاڑی اور بائیک چلانے والوں کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ٹریفک کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے