Swat Updates

Swat Updates Swat updates

29/08/2026

5 سالہ بچی کے ساتھ ظلم و بربریت نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کو بھی رلا دیا ہے 😢 ہری پور میں درندوں نے 5 سالہ بچی آیت نور کے ساتھ زیادتی کے بعد کنویں میں پھینکا اور کئی دن بعد بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ،
قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی😭💔
Swat Updates

29/08/2026

الحمدللہ! فلک سر ڈرون آپریشن مکمل — فوری ہیلی ریسکیو کی اپیل 🚁🏔️

الحمدللہ،حمزہ اور اس کی ٹیم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی پوری کوشش کی۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل میاں سید علی شاہ بچاجو فلک۔ ان کی لوکیشن کی تصدیق اور ضروری معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ہماری ٹیم نے کامیابی سے ڈرون آپریشن مکمل کیا۔

اس مشن میں شامل ٹیم:

* 👤 ستار خان (ٹیم لیڈر)
* 👤 رحیم بھائی
* 👤 رفیع بھائی
* 👤 زکریا بھائی (رپورٹر اور معاون)
* 👤 حمزہ (ڈرون آپریٹر)
* 👤 زاہد بھائی (ویڈیو ریکارڈنگ)
* 👤 شعیب بھائی
* 👤 ابرار بھائی

الحمدللہ، ڈرون کے ذریعے ضروری ویڈیوز، تصاویر اور کوآرڈینیٹس ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

🚁 اب ہماری متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ موسم مزید خراب ہونے سے پہلے جلد از جلد ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کیا جائے تاکہ مرحوم کی میت کو باحفاظت نیچے منتقل کیا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم میاں سید علی شاہ بچاجو کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام ریسکیو اہلکاروں اور ٹیم کے تمام اراکین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

Swat Updates


فلک سیر ڈرون آپریشن مکمل — فوری ہیلی ریسکیو کی اپیل حکومت  ریسکیو اپریشن کرکے معروف کوہ پیما سید علی شاہ کے لا ش کو ریسک...
29/08/2026

فلک سیر ڈرون آپریشن مکمل — فوری ہیلی ریسکیو کی اپیل
حکومت ریسکیو اپریشن کرکے معروف کوہ پیما سید علی شاہ کے لا ش کو ریسکیو کریں۔
واضح رہے کہ تقریباً ڈھائی ماہ پہلے فلک سیر کو سر کرنے والے ٹیم میں سید علی شاہ خراب موسم میں رسی ٹوٹنے کی وجہ سے گر گئے تھے اور ش ہ ی د ہوگیے تھے۔ ان کی لاش تاحال ریسکیو نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی حکومتی سطح پر کوئی قدم اٹھا یا گیا ہے۔

عرشی میڈوز، منڈی، وادی سرن !!! اتنی خوبصورت جگہ آپ نے پاکستان میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی،زیر نظر تصاویر عرشی می...
28/08/2026

عرشی میڈوز، منڈی، وادی سرن !!! اتنی خوبصورت جگہ آپ نے پاکستان میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی،
زیر نظر تصاویر عرشی میڈوز کی ہیں اور یہ ضلع مانسہرہ کے وادی سرن میں واقع ہیں۔ سب سے پہلے آپکو مانسہرہ سے شنکیاری جانا پڑے گا جو کہ 30 سے 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔شنکیاری سے منڈی تک دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں۔ منڈی تک آپ شنکیاری سے براستہ جبوڑی بذریعہ سڑک جاسکتے ہیں۔ سڑک کی کنڈیشن نہ بہت ذیادہ اچھی ہے اور نہ بہت ذیادہ خراب۔ اس کے بعد ٹوٹل 3 سے چار گھنٹے کا پیدل ٹریک ہے۔

منڈی سے دو راستے جاتے ہیں ایک پانی والا راستہ ہے جس میں سے آپکو کئی بار دریا کے آر پار جانا پڑے گا جبکہ دوسرا راستہ گھنے جنگل سے ہوکر جاتا ہے۔ دونوں راستے آگے جاکے مل جاتے ہیں جہاں سے آپکو ڈیڑھ سے دو گھنٹے چڑھائی پہ جانا ہوگا۔ خوبصورت چراگاہیں، دریائے سرن، گھنے جنگلات، قدرتی پھول، پانی کے چشمے غرض آپ کو قدرت کے تمام رنگ نظر آئیں گے۔

نوٹ! منڈی بھی انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام ہے اور منڈی تک آپ اپنی فیملی کے ساتھ بغیر کسی مشکلات کے جا سکتے ہیں جبکہ ارشی تک آپ فیملی کو نہیں لے کے جاسکتے کیونکہ راستے میں دریا سے ان کو کبھی آر کرو کبھی پار کرو یہ مسئلہ ہے باقی کوئی مسئلہ نہیں اگر اپ کے پاس اچھا گائیڈ ہے تو اپ فیملی بھی لے کے جا سکتے ہیں گائیڈ اپ کو متبادل راستوں سے لے کے جا سکتا ہے شکریہ.
اگر آپ سرن ویلی کی سیر، ہائیکنگ یا کسی اچھے اور صاف ستھرے گیسٹ ہاؤس کی تلاش میں ہیں تو مکمل رہنمائی اور سہولیات کے لیے مجھ سے رابطہ کریں۔
سرن ویلی کی سیاحت، فیملی ریزورٹس اور دیگر معلومات کے لیے دیے گئے نمبر پر واٹس ایپ کال کریں:
📱 03155626150 ✌️

ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے، لیکن اب تک سید علی شاہ کی لاش بھی برآمد نہیں ہو سکی۔ ان کا خاندان مسلسل آنسوؤں اور ناقابلِ برداشت غ...
24/08/2026

ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے، لیکن اب تک سید علی شاہ کی لاش بھی برآمد نہیں ہو سکی۔ ان کا خاندان مسلسل آنسوؤں اور ناقابلِ برداشت غم میں مبتلا ہے۔ آخر ان کے اہلِ خانہ، خصوصاً ان کی اہلیہ اور بچوں کو مزید کتنی دیر انتظار اور سوگ کی اس اذیت سے گزرنا ہوگا؟
خدا کے واسطے، پاکستان، رحم کیجیے اور اس خاندان کے درد کو کم کرنے میں مدد کیجیے۔ سید علی شاہ کو ان کے پیاروں کے پاس واپس لایا جائے تاکہ وہ انہیں آخری آرام گاہ تک پہنچا سکیں اور بالآخر کچھ سکون حاصل کر سکیں۔
Swat Updates

سوات کے لیے بڑا اعزاز، اورنگزیب خان پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جسٹس مقررسوات، معروف قانون دان اورنگزیب خان کو پشاور ہائی ک...
17/08/2026

سوات کے لیے بڑا اعزاز، اورنگزیب خان پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جسٹس مقرر

سوات، معروف قانون دان اورنگزیب خان کو پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جسٹس کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کو سوات کے عوام اور قانونی برادری کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

جسٹس اورنگزیب خان کی حلف برداری کی تقریب پشاور ہائی کورٹ میں منعقد ہوگی، جہاں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ان کی مستقل جسٹس کے طور پر تعیناتی پر سوات کے مختلف حلقوں، وکلاء اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اہلِ وطن کو پاکستان کا 79واں جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو! 🇵🇰اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی، ت...
14/08/2026

اہلِ وطن کو پاکستان کا 79واں جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو! 🇵🇰

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی، ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

پرسکون زندگی جینے کے لیے ذہن اور زِندگی سے ٹا کسک لوگوں جھاڑ دیں۔اگر ان کو جھاڑنا  آپ کے اپنے بس میں نہیں تو اپنے اللّٰہ...
09/08/2026

پرسکون زندگی جینے کے لیے ذہن اور زِندگی سے ٹا کسک لوگوں جھاڑ دیں۔
اگر ان کو جھاڑنا آپ کے اپنے بس میں نہیں تو اپنے اللّٰہ تعالٰی سے مدد طلب کریں ۔ یقیناً ایسے لوگ لازمی جھڑ جائیں۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اچھے لوگوں سے ملا دے گا۔ ان شاء اللّٰہ

ضلع شانگلہ، چکیسر سے تعلق رکھنے والے کپٹن (ر) ساجد محمود خان کو اسپیشل کومبیٹ یونٹ (البرق)، خیبر پختونخوا کا کمانڈر تعین...
09/08/2026

ضلع شانگلہ، چکیسر سے تعلق رکھنے والے کپٹن (ر) ساجد محمود خان کو اسپیشل کومبیٹ یونٹ (البرق)، خیبر پختونخوا کا کمانڈر تعینات کر دیا گیا۔ 🇵🇰

یہ ضلع شانگلہ بالخصوص چکیسر کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ یہ ایک نہایت اہم، حساس اور مشکل ذمہ داری ہے، جو بہترین قیادت، تجربے، ہمت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تقاضا کرتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کپٹن (ر) ساجد محمود خان کو اس اہم ذمہ داری میں حکمت، ہمت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے، انہیں ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کی قیادت میں پوری ٹیم کو کامیابی، سربلندی اور سرخروئی نصیب فرمائے۔

چکیسر اور ضلع شانگلہ کے لیے یہ اعزاز باعثِ فخر ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
آمین ثم آمین 🤲🇵🇰

Swat Updates

Malamjaba swat
09/08/2026

Malamjaba swat

Address

Chitral
1720 – 0XX

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share