
10/09/2025
*تورکہو بونی بوزند روڈ میں کام کی بندش کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے: مولانا محمد یوسف امیر جے یو آئی اپر چترال
تورکہو میں پُرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال پر مولانا نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوۓ اسے ریاستی جبر کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے جمہوری حق کے تحت احتجاج کیا، جسے موجودہ حکومت نے طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی۔ پرامن مظاہرین کو زدوکوب کرنا اور شیلنگ جیسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
مولانا محمد یوسف نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پر امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال قابل قبول نہیں۔ ہم عوام کے وقار، آزادی اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
شعبہ نشرواشاعت جمعیت علمأ اسلام اپر چترال