Chitral Peaceful Valley

Chitral Peaceful Valley چترال کی خوبصورتی، ثقافت اور مسائل کی عکاسی کرنے والا آپ کا اپنا پیج۔
ہماری نظر، آپ کی آواز!
واٹس ایپ نمبر 03420167365

15/09/2025

چترال شندور روڈ جو باس بویان اسفلٹ کوروم بند بیتی شیر
چھوچھی خبار گنیسی کیا وجہ

15/09/2025

"آج کی حسین یادیں برموغلاشت، چترال سے ✨ پہاڑوں کے دامن میں قدرت کا انمول نظارہ 🌿⛰️ "

15/09/2025

"شکریہ فتح الملک علی ناصر! 🙏 ارندو روڈ کی منظوری عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوا۔ 🌸"

جمہوریت کا عالمی دن پاکستان میں جمہوریت یا جبر کا پردہ؟تحریر ثاقب الحسن شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف چترال آج دنیا بھر میں ...
15/09/2025

جمہوریت کا عالمی دن پاکستان میں جمہوریت یا جبر کا پردہ؟

تحریر ثاقب الحسن
شعبہ سیاسیات یونیورسٹی آف چترال

آج دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں بھی اس دن کی مناسبت سے بیانات تقاریر اور دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کیا واقعی پاکستان میں جمہوریت موجود ہے یا یہ صرف ایک خوبصورت لفظ ہے جسے ہر سال 15 ستمبر کو یاد کر کے بھلا دیا جاتا ہے؟

جمہوریت صرف ووٹ ڈالنے کا نام نہیں یہ ایک نظام ہے جو شہریوں کو بولنے سوچنے احتجاج کرنے اور انصاف حاصل کرنے کا حق دیتا ہے لیکن پاکستان میں یہ حقوق آئے دن پامال ہوتے ہیں یہاں نہ آزادی اظہار ہے نہ عدالتی انصاف نہ شہری تحفظ یہاں چہروں کا خوف ہے آوازوں کا گلا گھونٹا جاتا ہے اور قانون صرف طاقتور کے لیے ہے لوگوں کو بغیر کسی عدالتی حکم کے گھروں سے اٹھا لیا جاتا ہے کئی دنوں تک لاپتا رہتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ صرف سوال کرتے رہ جاتے ہیں کہاں ہے ہمارا بیٹا ہمارا بھائی لیکن جواب کوئی نہیں دیتا اور سب سے زیادہ ظلم ان خواتین پر ہوتا ہے جنہیں ہر روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے گھروں میں گھس کر ان کی عزتیں پامال کی جاتی ہیں اور ریاست خاموش تماشائی بنی رہتی ہے نہ کوئی تحفظ نہ انصاف نہ بازپرس یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عورت کی عزت محفوظ نہیں جہاں مظلوم کی آواز دبائی جاتی ہے اور جہاں طاقتور کو کھلی چھوٹ حاصل ہے؟

حالیہ انتخابات میں جو کچھ خواتین کے ساتھ ہوا وہ تاریخ کے کسی صفحے پر نہیں ملتا ایک مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنا کر جمہوریت کے حسن کے گانے گائے گئے لیکن اس جماعت کی خواتین رہنماؤں اور کارکنان پر جو ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے وہ ناقابلِ بیان ہیں ان میں سے کئی آج تک جیلوں میں پابندِ سلاسل ہیں ان پر کیا ستم ڈھائے گئے یہ کوئی نہیں جانتا نہ میڈیا نہ عدالت نہ وہ نظام جو خود کو جمہوری کہتا ہے۔

جمہوریت وہاں ہوتی ہے جہاں انصاف کے تقاضے پورے ہوں جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو، جہاں عوامی رائے کو عزت دی جائے لیکن پاکستان میں جمہوریت کے نام پر جو تماشہ چل رہا ہے وہ صرف اقتدار کی بندر بانٹ ہے چہرے بدلتے ہیں نظام نہیں۔

آج کے دن ہمیں صرف جمہوریت کا جشن نہیں منانا چاہیے بلکہ یہ سوال اٹھانا چاہیے کہ ہم کب تک اس جعلی جمہوریت کو برداشت کرتے رہیں گے کب تک ہم خاموش رہیں گے کب تک ہم صرف تماشائی بنے رہیں گے؟

جمہوریت کا مطلب ہے عوام کی حکومت عوام کے لیے اگر عوام ہی خوف میں جئیں اگر عورت کی عزت محفوظ نہ ہو اگر مظلوم کو انصاف نہ ملے تو یہ جمہوریت نہیں یہ جبر ہے

` ` ` ` ` ` ` `

Mountains are not just stones piled high,they are timeless guardians of the earth,standing tall against the winds,whispe...
15/09/2025

Mountains are not just stones piled high,
they are timeless guardians of the earth,
standing tall against the winds,
whispering stories of silence, strength, and eternity.

They remind us to rise above,
to stay rooted yet reach for the sky,
to endure storms with patience
and greet every dawn with dignity.
Iam Zrk
Sajad Sajen

کریڈٹ کی لڑائی اور چترال کی پسماندگی۔۔چترال، وہ خوبصورت وادی جہاں فلک بوس پہاڑ انسان کو عاجزی سکھاتے ہیں، دریا کے بہتے پ...
13/09/2025

کریڈٹ کی لڑائی اور چترال کی پسماندگی۔۔
چترال، وہ خوبصورت وادی جہاں فلک بوس پہاڑ انسان کو عاجزی سکھاتے ہیں، دریا کے بہتے پانی صبر کا درس دیتے ہیں اور ہر چہرہ امید کی ایک کرن لئے ہوئے ہوتا ہے۔ مگر افسوس کہ ان پہاڑوں کے بیچ بستی یہ وادی اب پسماندگی کے اندھیروں میں ڈوبتی جا رہی ہے، اور اس پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ نہ وسائل کی کمی ہے، نہ قدرتی آفات، بلکہ کریڈٹ کی وہ اندھی لڑائی ہے جس میں ہمارے سیاسی رہنما ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے چکر میں اپنے عوام کو اور بھی نیچے گرا رہے ہیں۔
حال ہی میں عوام نے سڑکوں پر احتجاج کیا — نہ روٹی مانگی، نہ نوکری، نہ محل، صرف ایک بنیادی حق: "راستہ دو!" آواز میں درد تھا، اور مطالبہ زندگی کی بنیادی ضرورت کا۔ مگر جواب میں کیا ملا؟ ایف آئی آر! گویا مظلوم ہونا ہی جرم بن گیا۔
پھر شروع ہوا کریڈٹ کا کھیل — ایک سیاسی شخصیت نے دعویٰ کیا کہ "ہم نے ایف آئی آر ختم کروائی"، دوسرے نے کہا "یہ ہماری کاوش ہے"، تیسرا بولا "ہم نے فون کال کی تھی"۔ عجب تماشہ ہے، ایف آئی آر تو واپس ہوئی نہیں، لیکن دعوے ایسے کہ گویا آزادی کا پروانہ لے آئے ہوں۔

یہاں ایک اور کڑوا سچ بھی سن لیجیے:
اگر کوئی سڑک مرمت ہوئی، اگر کوئی پل بنا، یا کسی دفتر میں فائل آگے بڑھی — تو وہ کسی سیاسی رہنما نے اپنے جیب سے نہیں کیا، نہ ہی کسی نے خیرات دی۔
وہ عوام ہی کا پیسہ تھا!
وہ ٹیکس جو ایک ریڑھی والے سے لے کر تنخواہ دار ملازم تک ہر کوئی دیتا ہے، اسی سے یہ نظام چلتا ہے، اور اسی پیسے سے اگر کوئی کام ہوتا ہے تو وہ عوام پر کسی کا احسان نہیں — وہ عوام کا حق ہے۔
سوال یہ ہے: کیا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا یہی انداز ہوگا؟ کیا ان مظلوموں کے صبر کا انعام صرف سیاسی بیانوں کا گولہ بارود ہے؟ کیا چترال کی سادہ لوح عوام صرف کریڈٹ کی بندر بانٹ کا ایندھن بن کر رہ گئی ہے؟
سیاست اگر خدمت نہ بنے تو صرف تماشا رہ جاتی ہے۔ اور افسوس، چترال میں یہ تماشا روز ہوتا ہے۔ عوام سڑک پر، حکمران سوشل میڈیا پر — ایک طرف آنسو، دوسری طرف دعوے۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم بطور قوم اور بطور فرد، کریڈٹ کے اس کھیل کو رد کریں۔ مسائل کے حل کو کسی ایک پارٹی کی فتح نہ سمجھیں، بلکہ اجتماعی کامیابی جانیں۔ جب تک ہم صرف "کس نے کیا؟" کے چکر میں رہیں گے، "کیا ہوا؟" یہ سوال ہمیشہ بے جواب رہے گا۔
چترال کی پسماندگی ختم کرنی ہے تو پہلے نیتوں کی پسماندگی ختم کرنا ہوگی۔
ورنہ کل کو، نہ سڑک بچے گی، نہ آواز، نہ اعتبار۔
( قاری رحیم الدین چترالی - دوحہ قطر )

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے قابل لیکچرر احسان دانش کے تبادلے پر طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار متاث...
13/09/2025

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے قابل لیکچرر احسان دانش کے تبادلے پر طلبہ و طالبات کے تعلیمی معیار متاثر ہونے کا خدشہ

تحریر : توصیف بن طالب، فزکس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج چترال

ہم گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر کے طلبہ نہایت افسوس اور تشویش کے ساتھ عرض کرتے ہیں کہ ہمارے کالج کے ایک نہایت قابل ٹیچر جناب احسان دانش صاحب لیکچرر فزکس کا حال ہی میں گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں تبادلہ کیا جا رہا ہے یہ سراسر ہمارے ساتھ ناانصافی ہے ہمارے کالج کے فزکس ڈیپارٹمنٹ میں پہلے ہی اساتذہ کی کمی ہے اور المیہ یہ ہے کہ جب بھی کسی قابل ٹیچر کا تبادلہ کیا جاتا ہے تو ان کی جگہ کوئی متبادل ٹیچر تعینات نہیں کیا جاتا جس کے باعث بی ایس فزکس پروگرام کی کلاسیں بری طرح متاثر ہو جاتی ہیں

لیکچرر احسان دانش ہمارے بی ایس فزکس ڈیپارٹمنٹ کے اہم اور قابل ترین اساتذہ میں سے ہیں جو نہ صرف اپنی تدریس میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ طلبہ کے ساتھ ان کا مثبت رویہ اور رہنمائی بھی قابل ستائش ہے

ہمارے کالج میں فزکس مضمون کے اساتذہ پہلے ہی محدود ہیں ایسے میں سر احسان کا تبادلہ ہمارے تعلیمی معیار کو شدید متاثر کرے گا بی ایس فزکس جیسے اہم اور تکنیکی شعبے میں اساتذہ کی کمی طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے یہ صورتحال نہ صرف تعلیمی نقصان کا باعث بنے گی بلکہ طلبہ میں مایوسی اور بے چینی کو بھی جنم دے سکتی ہے

لہٰذا ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ HEC اور محکمہ ہائر ایجوکیشن لیکچرر احسان دانش کو ہمارے ہی ادارے میں تعینات رکھے اور ان کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے تاکہ ہمارے تعلیمی معاملات اور مستقبل محفوظ رہیں
ورنہ طلبہ اپنے حق کے لیے احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

چترال کے ایم این اے عبد اللطیف کی آئی جی خیبر پختونخوا سے ملاقات؛تورکھو روڈ مظاہرین کے خلاف ایف آئی آرز ختم کرنے کی یقین...
12/09/2025

چترال کے ایم این اے عبد اللطیف کی آئی جی خیبر پختونخوا سے ملاقات؛
تورکھو روڈ مظاہرین کے خلاف ایف آئی آرز ختم کرنے کی یقین دہانی ✨

ایم این اے نے مؤقف اپنایا کہ عوام نے پُرامن طور پر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی، اس لیے ان پر لگائے گئے سنگین مقدمات ختم کیے جائیں۔
آئی جی کے احکامات کے بعد ڈی آئی جی ملاکنڈ نے ڈی پی او چترال اپر سے رابطہ کرکے ایف آئی آرز کے خاتمے کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

📍 مقامی عوام نے ایم این اے کی کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے مسائل تصادم کے بجائے بات چیت سے حل ہوں گے۔

محترم ایگزیکٹو انجینئر صاحبمحکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)حکومت خیبر پختونخواہموضوع: کیسو پائین (دروش) میں پرانے سی این...
12/09/2025

محترم ایگزیکٹو انجینئر صاحب
محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W)
حکومت خیبر پختونخواہ

موضوع: کیسو پائین (دروش) میں پرانے سی اینڈ ڈبلیو روڈ کی مرمت اور تحفظاتی دیوار کی تعمیر کے لیے درخواست

محترم جناب!

بصد احترام عرض ہے کہ کیسو پائین (دروش) کا پرانا سی اینڈ ڈبلیو روڈ گزشتہ کئی برسوں سے دریائی کٹاؤ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔ متعدد شکایات درج کروانے کے باوجود اس سڑک کی مرمت اور بحالی تاحال نہیں کی گئی۔

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بعض مقامات پر سڑک کی چوڑائی کم ہو کر سات فٹ سے بھی کم رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت ناممکن ہو گئی ہے۔ خدانخواستہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں، بچوں اور بزرگوں کو ہسپتال یا دیگر ضروری مقامات تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ سڑک تقریباً ایک کلومیٹر طویل ہے اور اس کے اطراف میں تقریباً 500 افراد پر مشتمل آبادی مقیم ہے۔ روزانہ سینکڑوں لوگ اس راستے سے گزرتے ہیں اور موجودہ خراب حالت کی وجہ سے عوام سخت تکالیف میں ہیں۔

لہٰذا مؤدبانہ گزارش ہے کہ:

1. اس سڑک کی فوری طور پر مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز کیا جائے۔

2. دریا کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے اس سڑک کے ساتھ پروٹیکشن وال (تحفظاتی دیوار) تعمیر کی جائے تاکہ آئندہ یہ سڑک دوبارہ متاثر نہ ہو۔

آپ سے پرامید ہیں کہ آپ ہماری اس جائز اور عوامی مفاد کی درخواست پر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی فرمائیں گے۔

بہت شکریہ۔

مخلص،
محمد ارشاد الحق
رہائشی: کیسو پائین، کیسو کوڑ وا اہلیانِ کیسو لشٹ دروش

سیاست جمال کا اعزازسرزمین اپر چترال کے خوبصورت گاؤں ریری اویر سے تعلق رکھنے والی سیاست جمال دختر امیر علی خان نے خیبرپخت...
12/09/2025

سیاست جمال کا اعزاز
سرزمین اپر چترال کے خوبصورت گاؤں ریری اویر سے تعلق رکھنے والی سیاست جمال دختر امیر علی خان نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تمام امتحانی مراحل کوالیفائی کرکے سبجیکٹ اسپیشلسٹ اسلامیات (گریڈ 17) منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ 🌸🎓

آپ نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ 🌟

🌸 ایک اور اعزاز موری کے نام 🌸"ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی" ✨شازیہ دخترِ جمیل احمد (اہلیہ تکبیر حسین، موری) کو ...
12/09/2025

🌸 ایک اور اعزاز موری کے نام 🌸
"ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی" ✨

شازیہ دخترِ جمیل احمد (اہلیہ تکبیر حسین، موری) کو خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت سبجیکٹ اسپیشلسٹ اسلامیات (BPS-17) کے امتحان اور انٹرویو میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد 🎓👏

انہوں نے ضلع چترال اپر و لوئر میں تیسری پوزیشن اور مالاکنڈ رینج میں اکیسواں نمبر حاصل کر کے علاقے اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ 🌟

اس عظیم کامیابی پر Chitral Peaceful Valley انتظامیہ کی طرف سے شازیہ بی بی، تکبیر حسین اور پورے خاندان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🎉🌹

Address

Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Peaceful Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chitral Peaceful Valley:

Share