
23/06/2024
شاہد آفریدی دنیا کے واحد کھلاڑی جس نے 22 سال میں کبھی بھی اپنے حریف کے سامنے دفاعی انداز اختیار نہیں کیا، ہمیشہ اپنے حریف پر اٹیک کیا اور جب تک گراؤنڈ میں رہے اپنے مخالف پر حاوی رہے،
ہم اکثر تنگ ذہن لوگوں سے سنتے ہے کہ آفریدی نے کیا کیا ہے ؟؟
ایک چھوٹا سا تجزیہ آفریدی کے کیریئر کا !!
* آفریدی کو سب سے زیادہ چھکوں کا اعزاز حاصل ہے
*آفریدی کو صرف 16 سال کی عمر میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے
*آفریدی کو کم عمر میں تیز رفتار سنچری کا اعزاز حاصل ہے
*آفریدی پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہے جن کو سب سے زیادہ مین آف دی میچ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے
جب کہ دنیا مین ٹنڈولکر اور جے سوریا کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ 32 مین آف دی میچ حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہے، جب کے 32 ، 32 مین آف دی میچ کا اعزاز پونٹنگ اور کیلس بھی رکھتے ہے
(یاد رہے مین آف دی میچ وہ کھلاڑی ہوتا ہے جو میچ جیتا ہے، اس حساب سے آفریدی نے پاکستان کو سب سے زیادہ میچ جیتواۓ ہے )
*آفریدی دنیا کا پہلا ٹی 20 پلیئر ہے جس نے سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا
*دنیا کا پہلا آل راؤنڈر جو 8000 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 350 سے زیادہ وکٹس بھی حاصل کی
*آفریدی وہ کھلاڑی ہے جس نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں چار مسلسل چھکے لگائے ہے ( ہربجھن سنگھ کو )
* آفریدی نے ایک اوور میں 32 رنز لئے جو کے ایک روزہ کرکٹ کا دوسرا مہنگا اوور ہے
*آفریدی وہ کھلاڑی ہے جس نے کہی بار ایک اننگ میں 50 سے زیادہ رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 5 سے زیادہ کھلاڑیوں کو بھی اوٹ کیا
*آفریدی وہ پلیئر ہے جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 75 رنز اور 7 وکٹ حاصل کئے جو کہ ایک اعزاز ہے،
*اگر تیز ترین سنچری کی ٹاپ 15 کی لسٹ آپ دیکھے تو آپکو آفریدی کا نام تین بار نظر آئے گا نمبر 3 نمبر 6 اور نمبر 14 پر !!
*جب کہ آپ اگر تیز ترین فیفٹی کی ٹاپ 10 لسٹ دیکھے تو آپکو یہاں بھی آفریدی کا نام تین بار نظر آئے گا !!
* آفریدی اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹ لینے والا بالر
*آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ فتح ٹیم کا ہیرو ( مین آف دی سیریز )
دنیا کا واحد کھلاڑی جنہونے 8000 رنز تک اپنی اسٹرائیک رن ریٹ 117 سے اوپر رکھا !!
Shahid Afridi ❤️
@
゚viralシ