Chitral Updates Digital

Chitral Updates Digital BA-KHABR CHITRAL ( باخبر چترال )
(2)

19/09/2025

چترال لوئر ، سنگور لینیک کے مقام پر جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بجھانے کا عمل جاری ہے تاہم تیز ہوا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے

18/09/2025

Ek tourist ne msg ker k pocha hy k chitral me acha restaurant kon sa hy ?? Ap log batayen

وادی ناران میں سیزن کی پہلی برفباری ⛄️ کیا چترال کے بالائی میں برفباری ہوئی ؟؟
18/09/2025

وادی ناران میں سیزن کی پہلی برفباری ⛄️ کیا چترال کے بالائی میں برفباری ہوئی ؟؟

لوئر چترال: چترال گرم چشمہ روڈ فلیش فلڈ کی وجہ سے متاثر ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 2 گاڑیاں سیلاب برد جبکہ کئی فصل...
18/09/2025

لوئر چترال:
چترال گرم چشمہ روڈ فلیش فلڈ کی وجہ سے متاثر ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 2 گاڑیاں سیلاب برد جبکہ کئی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابھی تک جانی نقصان ہونے کی اطلاعات نہیں ہے۔ تاہم بند سڑک کو کھولنے کیلئے بھاری مشینری کام کررہی ہے

18/09/2025

Property gani paisan invest korik jam mager e luo yaad lakhor ??!

ایک لیجنڈ، ایک استاذ،جاوید حیات کی سبکدوشیتحریر قاضی عنایت جلیل فیس بک پر یہ خبر دیکھ کر دل عجیب سی کیفیت سے دوچار ہے۔ ا...
17/09/2025

ایک لیجنڈ، ایک استاذ،جاوید حیات کی سبکدوشی

تحریر قاضی عنایت جلیل

فیس بک پر یہ خبر دیکھ کر دل عجیب سی کیفیت سے دوچار ہے۔ ایک طرف دل چاہتا ہے کہ اس باعزت اور شاندار سبکدوشی پر مبارکباد پیش کروں، تو دوسری طرف دل بہت مغموم ہے کہ ایک عظیم استاد، ایک لیجنڈ، عملی میدان سے رخصت ہو رہا ہے۔ جاوید صرف ایک استاد نہیں، بلکہ ایک مکمل ادارہ ہیں؛ ایک رہبر، ایک روشنی، ایک حوصلہ، جو اپنے شاگردوں کے دلوں کو ہمیشہ منور کرتے رہے۔ ہزاروں طلبہ نے ان کی صحبت سے فیض پایا، خوابوں کو تعبیر بخشی اور کامیابیوں کی راہیں تلاش کیں۔

گورنمنٹ ہائی سکول واشچ کے طلبہ اور عوام ہمیشہ جاوید کے احسان مند رہیں گے۔ وہ ایسے وقت میں اس سکول کا حصہ بنے جب یہ ادارہ بے سرو سامانی اور ارتقائی مراحل سے گزر رہا تھا۔ جاوید نے بچوں کو بولنے کا سلیقہ سکھایا، انہیں مقابلے کی جرأت اور مہارت عطا کی، اور یوں یہ طلبہ صوبائی سطح کے مقابلوں تک جا پہنچے۔ انہوں نے ہمیں بھی حوصلہ دیا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی میں شریک ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ماسٹر سعید الرحمان اور قاضی منفعت خان ایوارڈز جیسے اعزازات کا اجرا ممکن ہوا۔ جاوید نے پیرنٹ اینڈ ٹیچر کونسل کو متحرک کرکے سکول کی انتظامی سرگرمیوں کو صحیح سمت عطا کی۔

جاوید، آپ کبھی ریٹائر نہیں ہوسکتے! آپ تو ہمارے دلوں میں بسا ہوا ایک چراغ ہیں۔ آپ کی میٹھی زبان، آپ کی خوبصورت آواز اور آپ کی مسکراتی شخصیت، ہمیشہ ہمارے گرد و نواح میں گونجتی رہے گی۔ ہمارے بچے آپ کو کبھی نہیں بھول سکیں گے۔ میری دعا ہے کہ رب کریم آپ کی یہ نئی زندگی بھی دین کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی کے لیے قبول فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کامل عطا کرے اور آپ اپنی شیرین گفتار سے دلوں کو جوڑتے رہیں، اور بندوں کو خالقِ حقیقی سے قریب کرتے رہیں۔
آمین ثم آمین۔

گلگت ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ !18 سال سے کم عمر بچوں کی آوارہ گردی پر پابندی ۔۔ سنوکر کلب ،گیمنگ زون اور  نیٹ کیفے میں...
17/09/2025

گلگت ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ !

18 سال سے کم عمر بچوں کی آوارہ گردی پر پابندی ۔۔ سنوکر کلب ،گیمنگ زون اور نیٹ کیفے میں داخلہ ممنوع قرار ، خلاف ورزی پر مالک کو جیل بھیج دیا جائے گا
ویلڈن اسسٹنٹ کمشنر گلگت

Address

Chitral
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Updates Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chitral Updates Digital:

Share