𝐍𝐉 𝐂𝐇𝐈𝐓𝐑𝐀𝐋𝐈

𝐍𝐉 𝐂𝐇𝐈𝐓𝐑𝐀𝐋𝐈 • 𝐍𝐉 𝐂𝐡𝐢𝐭𝐫𝐚𝐥𝐢 𝐢𝐬 𝐚 𝐩𝐚𝐠𝐞 𝐝𝐞𝐝𝐢𝐜𝐚𝐭𝐞𝐝 𝐭𝐨 𝐬𝐡𝐚𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐭𝐡𝐞 𝐜𝐮𝐥𝐭𝐮𝐫𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐛𝐞𝐚𝐮𝐭𝐲 𝐨𝐟 𝐂𝐡𝐢𝐭𝐫𝐚𝐥.. ♡

Polo in full swing 🏇️⚡️Jashne Kosht Polo Tournament 2k25 Highlights ..
10/08/2025

Polo in full swing 🏇️⚡️
Jashne Kosht Polo Tournament 2k25 Highlights ..

10/08/2025

Jashne kosht polo Reshun A Vs Kosht A

اپر چترال کے کیپٹن ظہور المومنین میجر کے عہدے پر ترقی پا گئے  اپر چترال کے علاقے زئیت سے تعلق رکھنے والے کیپٹن ظہور المو...
09/08/2025

اپر چترال کے کیپٹن ظہور المومنین میجر کے عہدے پر ترقی پا گئے

اپر چترال کے علاقے زئیت سے تعلق رکھنے والے کیپٹن ظہور المومنین کو پاک فوج میں میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ میجر ظہور الُمومنین اس وقت پاک آرمی کے کمانڈو یونٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنے پیشہ ورانہ کردار اور شاندار کارکردگی کی بنا پر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
میجر ظہور المومنین صوبیدار افسر خان کے فرزند ہیں اور علاقے میں اپنی شرافت، حب الوطنی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور پاک
فوج کی خدمت کے لیے ان کی لگن کو سراہا۔

ہماری طرف سے میجر ظہور اور ان کے پورے خاندان کو بہت بہت مبارک ہو

فریال ارشد کھیل کے میدان میں ایک ابھرتی ستارہچترال زئیت سے تعلق رکھنے والے فریال ارشدایک باصلاحیت اور پرجوش بیڈمنٹن کھلا...
27/07/2025

فریال ارشد کھیل کے میدان میں ایک ابھرتی ستارہ

چترال زئیت سے تعلق رکھنے والے فریال ارشدایک باصلاحیت اور پرجوش بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور جذبے سے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ فریال چترال جیسا دور افتادہ علاقے میں لڑکیوں کے رول ماڈل ہے جس نے یہ ثابت کیا کہ خواتین کھیلوں کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں۔ اپنی اسپورٹینگ کیرئر میں فریال آل پاکستان انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ میں مسلسل پانچ بار جیت کراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور حال ہی میں بین الاقوامی سطح پر فریال نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دوبئ میں منعقدہ " اسماعیلی گلوبل انکاؤنٹرز" جوبلی گیمز میں شرکت کی اور اپنی شاندار کارکردگی سے چاندی کا تمغہ (سلور میڈل) حاصل کیا۔
اس وقت فریال خیبر پختونخوا میں بیڈمنٹن کی نمبر 1 رینکڈ کھلاڑی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے WAPDA میں بطور پروفیشنل ایتھلیٹ شمولیت اختیار کیا ہے۔فریال ارشد اُن نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں جو خواب دیکھتی ہیں اور ان کو حقیقت میں بدلنے کی ہمت رکھتی ہیں۔

Good Luck Zait Avengers 👍
18/07/2025

Good Luck Zait Avengers 👍

ریشن میں پاور کمیٹی کا اہم اجلاس، 18 جولائی کو بھرپور احتجاج کا اعلانریشن (شہزاد احمد) — ریشن پاور کمیٹی کا ایک اہم اجلا...
14/07/2025

ریشن میں پاور کمیٹی کا اہم اجلاس، 18 جولائی کو بھرپور احتجاج کا اعلان

ریشن (شہزاد احمد) — ریشن پاور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ریٹائرڈ صبدار عزیز محمد کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا جس میں پاور کمیٹی ریشن کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ریٹائرڈ پرنسپل صاحب الرحمن نے کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد ریشن میں بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف جاری احتجاج کی حکمت عملی طے کرنا تھا۔ یاد رہے کہ یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب ریشن پاؤر ہاؤس کو پیڈو اور پیسکو کے درمیان الجھاکر صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا گیا۔ گزشتہ تین سالوں سے علاقے کے عوام مہنگے بلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

پاور کمیٹی نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ مقامی حکومت اور متعلقہ محکمے عوامی مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ قبل 18 جولائی کی ڈیڈلائن کے ساتھ پرامن احتجاج کا الٹی میٹم دیا گیا تھا، جو اب قریب آچکا ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ریشن کے عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے 18 جولائی کو رمداس چوک میں بھرپور احتجاجی جلسہ کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاور کمیٹی نے مقامی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر 18 جولائی سے قبل عوامی مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا اور عملی اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکام پر عائد ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر ریٹائرڈ پرنسپل صاحب الرحمن نے کہا کہ ریشن کے عوام اپنے جائز حق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پرامن احتجاج کے ذریعے اپنا قانونی اور آئینی حق حاصل کرنے کی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔

Address

Chitral

Telephone

+923471951052

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐍𝐉 𝐂𝐇𝐈𝐓𝐑𝐀𝐋𝐈 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share