Mashad TV

Mashad TV Mashad TV is an entertainment youtube channel, which uploads the best Chitrali, Urdu songs, funny videos and many more for the subscribers.
(1)

We welcome constructive feedback for more improvement

رحیم بیگ صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج ہوا۔ وہ چترال کے ایک عظیم سماجی رہنما اور مزدوروں کے حقوق کے محافظ تھے۔ ان ...
19/02/2026

رحیم بیگ صاحب کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج ہوا۔ وہ چترال کے ایک عظیم سماجی رہنما اور مزدوروں کے حقوق کے محافظ تھے۔ ان کی زندگی بے لوث خدمت اور انسانیت کی مثال تھی۔

اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر دے۔ آمین۔

BEJAAN HOTEL
15/02/2026

BEJAAN HOTEL

سابق وزیراعظم عمران خان 2023 سے جیل میں ہیں اور ان کی آنکھ میں سنگین مسئلہ ہے۔ جنوری 2026 میں انہیں پمز اسپتال میں آنکھ ...
14/02/2026

سابق وزیراعظم عمران خان 2023 سے جیل میں ہیں اور ان کی آنکھ میں سنگین مسئلہ ہے۔ جنوری 2026 میں انہیں پمز اسپتال میں آنکھ کا مختصر علاج کیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں باقاعدہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں، لیکن پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ انہیں بہتر اسپتال منتقل کیا جائے۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول کریں کہ آپ کو CSR Achievement Award 2026 سے نوازا گیا ہے۔ صحت، آگاہی اور سماجی ذمہ داری ...
14/02/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد قبول کریں کہ آپ کو CSR Achievement Award 2026 سے نوازا گیا ہے۔ صحت، آگاہی اور سماجی ذمہ داری کے لیے آپ کی لگن واقعی قابلِ تحسین ہے۔ یہ اعزاز آپ کی خدمت اور قیادت کے سفر میں مزید کامیابیوں کی بنیاد بنے۔ آپ اس کے حقیقی مستحق ہیں۔

چترال: شاہی مسجد کے قریب مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی، ہوٹل سمیت 6 دکانوں میں موجود سامان جل کر خاکسترریسکیو 1122 اور ٹی ای...
12/02/2026

چترال: شاہی مسجد کے قریب مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی، ہوٹل سمیت 6 دکانوں میں موجود سامان جل کر خاکستر
ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے کی بروقت کارروائی، ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو، لاکھوں کا نقصان
چترال (بشیرحسین آزاد) گزشتہ شب چترال ٹاؤن میں شاہی مسجد کے قریب واقع ایک مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل اور چھ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا، تاہم ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پوری مارکیٹ کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ گزشتہ شب شاہی مسجد سے ملحقہ مارکیٹ میں لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم تین فائر وہیکلز کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ ٹی ایم اے کے فائر برگیڈ اہلکاروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ فائر فائٹرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد اور تقریباً 30 ہزار لیٹر پانی استعمال کرنے کے بعد آگ پر مکمل قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہوٹل اور چھ دکانیں جن میں کلاتھ ہاؤس، بوٹ ہاؤس اور کباڑ کی دکان شامل ہیں، ان میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ دکانداروں کے مطابق نقصان کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت فائر فائٹنگ کی وجہ سے مارکیٹ کی دیگر درجنوں دکانیں متاثر ہونے سے بچ گئیں، جس سے مزید لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار کھڑا کر سکیں۔

آج 4 فروری کو اسماعیلی برادری یومِ امامت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس دن پر امامِ وقت، حضرت شاہ رحیم الحس...
04/02/2026

آج 4 فروری کو اسماعیلی برادری یومِ امامت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس دن پر امامِ وقت، حضرت شاہ رحیم الحسینی آغا خان کی تعلیمات سے رہنمائی لیتے ہوئے اسماعیلی برادری کے افراد بڑی تعداد میں سنگور بلچ روڈ پر کھڈوں کی مرمت کے نیک اور فلاحی کام میں شریک ہوئے۔ یہ اقدام اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ خدمتِ خلق ہی دین کی اصل روح اور ایک پُرامن معاشرے کی مضبوط بنیاد ہے۔
حضرت شاہ رحیم الحسینی آغا خان کی قیادت میں اسماعیلی برادری نے ہمیشہ تعلیم، صحت، فلاحِ عامہ اور امن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ایسے خاموش مگر مؤثر اقدامات نہ صرف عوام کے لیے سہولت کا باعث بنتے ہیں بلکہ دلوں کو جوڑتے، معاشرے کو مضبوط بناتے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثبت مثال قائم کرتے ہیں۔
ہم اسماعیلی برادری کے ان تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو بلا کسی نمود و نمائش کے عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی خدمت، بھائی چارے، رواداری اور امن کے
راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
سمیع الدین رئیس

25/01/2026
24/01/2026

تازہ ترین اور اہم اپڈیٹ
بجلی گولین پاور ہاؤس سے گریڈ اسٹیشن تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کلیئرنس کا کام تھوڑا سا باقی ہے۔
تمام متعلقہ حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے گاؤں کے اندر بجلی کی لائن اور ٹرانسفر لنک کو خود احتیاط کے ساتھ چیک کریں اور اس پوسٹ پر واضح طور پر مینشن کریں۔
میں اپنی طرف سے تمام لائن اسٹاف کو بروقت آگاہ کروں گا۔ یہ تمام خدمات میں اپنی چترال کی خدمت کے جذبے کے تحت انجام دے رہا ہوں، کیونکہ میں براہِ راست لائن والوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔
براہِ کرم درست اور بروقت معلومات فراہم کریں تاکہ بجلی کی بحالی محفوظ اور منظم طریقے سے ممکن بنائی جا
سکے۔

نوٹ کسی بھی گاؤں کے اندر مسئلہ ہے تو مہربانی کرکے اس پوسٹ پر مینشن کریں جزاک اللہ
سمیع الدین رئیس

لٹکوہ ارکاری میں آئی بیکس کا کامیاب شکار:چترال سے تعلق رکھنے والے شیخ ذیشان ناصر نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور وسیع تجربے...
24/01/2026

لٹکوہ ارکاری میں آئی بیکس کا کامیاب شکار:

چترال سے تعلق رکھنے والے شیخ ذیشان ناصر نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور وسیع تجربے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آئی بیکس (Ibex) کا کامیاب شکار کیا۔ یہ شکار ضلع چترال کے علاقے ارکاری میں اویر لشٹ گاؤں کے قریب واقع مقام “یون” میں انجام دیا گیا۔

آیبیکس 10 سال عمر کا تھا، جبکہ اس کے سینگوں کا سائز 43.5 انچ ریکارڈ کیا گیا، جو اسے ایک قابلِ ذکر ٹرافی بناتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شکار مکمل طور پر محکمہ وائلڈ لائف کے مقررہ قوانین، ضوابط اور باقاعدہ اجازت نامے کے تحت کیا گیا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا۔

میرے والد کا یہ مشن تھا کہ میں اس دنیا میں جتنے بھی غریب جماعت کے لوگ ہیں ان کی خدمت کروں صرف جماعت کے لوگ نہیں اس دنیا ...
23/01/2026

میرے والد کا یہ مشن تھا کہ میں اس دنیا میں جتنے بھی غریب جماعت کے لوگ ہیں ان کی خدمت کروں صرف جماعت کے لوگ نہیں اس دنیا میں جتنے بھی غریب انسان بستے ہیں ان کی خدمت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ہم نے ان کے لیے مواقع پیدا کرنے ہیں تعلیم میں صحت میں دوسرے اداروں میں ہم نے ان کو اگے لے کے انا ہے۔ ہم نے اپنے یہ ادارے ان لوگوں کے لیے بنایا ہے جو اگے انا چاہتے ہیں جو محنت کرنا چاہتے ہیں۔ جو کچھ بن کے غریب کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔
شہزادی زہرا اغا خان

چترال ٹاؤن میں بجلی کی بحالی کا کام جاریواپڈا حکام کے مطابق شدید برفباری کے باعث چترال ٹاؤن میں ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہ...
23/01/2026

چترال ٹاؤن میں بجلی کی بحالی کا کام جاری

واپڈا حکام کے مطابق شدید برفباری کے باعث چترال ٹاؤن میں ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے آج بھی بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش برقرار رہنے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور سپلائی جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا لوئر چترال میں واپڈا عملے کی کمی کو بھی مسائل کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر مقامی سطح پر عملے کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

23/01/2026

افسوس ناک خبر
آج لوئر چترال سریگال دمیل ارندو میں شدید برف باری کی وجہ سے ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ باچا ولد گل محمد سکنہ بالا کے گھر پر avalanche آنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔

علاقہ مکینوں کی کاوشوں سے ملبے سے 9 لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔مذید کارروائی جاری ہے۔

معلومات کے مطابق، علاقہ میں شدید برف باری اور سرد موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے

Address

Seen Lasht Chitral
Chitral
17200

Telephone

+923469613200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashad TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mashad TV:

Share