Shahzadsphotography

Shahzadsphotography Toh Muazzaz Nazreen! Tourism Explorer & Adventure Photographer

19/12/2025

Shandur Moment 🚁

# Shandurpolo

19/12/2025

Shandur Moment

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُون😭😢💔انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے ماموں، محترم سراج محمدپرنسپل گ...
15/12/2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْهِ رَاجِعُون😭😢💔

انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرے ماموں،
محترم سراج محمد
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز، چترال لوئر
ہم سے بچھڑ گئے ہیں۔

مرحوم ایک بااخلاق، منکسرالمزاج اور قابل تعلیمی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی علم و تربیت کے لیے وقف رکھی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

نمازِ جنازہ آج بروز پیر، 15 دسمبر، بعد از نمازِ مغرب، پولو گراؤنڈ چترال لوئر میں ادا کی جائے گی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
آمین یا رب العالمین🤲

🏔️🥰
11/12/2025

🏔️🥰

Alhamdulillah ❤️🛡️Thank You Pakistan Tourism Development Corporation (PTDC)
11/12/2025

Alhamdulillah ❤️🛡️

Thank You Pakistan Tourism Development Corporation (PTDC)

Happy International mountains day 2025 🏔️📍Shoghur Biasun Basecamp, Terich Mir
11/12/2025

Happy International mountains day 2025 🏔️

📍Shoghur Biasun Basecamp, Terich Mir

Thank You PTDC ❤️🇵🇰
11/12/2025

Thank You PTDC ❤️🇵🇰

11/12/2025

گزشتہ دنوں چترال کے انتہائی حساس مقام اسپتال ایمرجنسی روڈ، HBL بینک کے سامنے، کامرس کالج پولیس لائن اور ہائی سکول روڈ پر ٹریفک کی غیر معمولی بندش نے عوام کے لیے پریشانی پیدا کی۔ ان جگہوں پر معمولی سی رکاوٹ بھی پورے نظام کو متاثر کر دیتی ہے، خصوصاً اسپتال کے راستے پر جہاں ہر سیکنڈ کی اہمیت ہوتی ہے۔

اسی دوران ایک بزرگ شہری نے اپنی گاڑی سڑک کے بیچوں بیچ پارک کر دی، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔ ٹریفک پولیس نے مؤدبانہ طور پر ان سے گزارش کی کہ گاڑی آگے کسی مناسب جگہ پارک کریں، لیکن بزرگ نے بات ماننے سے انکار کر دیا۔ قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے پولیس کا مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں بلکہ عوام کو سہولت دینا ہے۔

اگر پولیس نے انہیں چالان کیا یا سختی دکھائی تو اس کا ذمہ دار خود وہ بزرگ بھی ہیں، کیونکہ ٹریفک قوانین کو نہ ماننا صورتحال کو خود ہی بگاڑ دیتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ پولیس کو ان کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا چاہیے تھا۔ ایسا ہونا بہتر نہیں لیکن اس کا بنیادی سبب بھی وہی بزرگ ہیں جنہوں نے بار بار گزارش کے باوجود قانون کی پیروی نہیں کی۔

میں روزانہ اسی روڈ سے گزرتا ہوں۔ اپنی بائیک ہمیشہ ٹریفک پولیس کی اجازت سے یا پھر دور کسی محفوظ جگہ پارک کرتا ہوں تاکہ ایمرجنسی روڈ پر کسی کو تکلیف نہ ہو۔ پولیس اور ٹریفک پولیس ہماری سہولت، ہماری حفاظت اور ہمارے نظام کے لیے موجود ہیں۔ اس لیے ان کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

قانون کی عزت کرنا معاشرے کی پہچان ہے، اور نظم و ضبط قائم رکھنا ہر شہری کی اولین ترجیح ہونی چاہیے

شہزاد علی

08/12/2025

Alhamdulillah, I am pleased to share that my photograph has been officially nominated for the Shutterstock Impact Award ...
06/12/2025

Alhamdulillah, I am pleased to share that my photograph has been officially nominated for the Shutterstock Impact Award 2025, held in New York, USA.

This nomination marks a significant milestone, as I stand as the first Pakistani, and the first photographer from the Middle East and South Asia, to be recognized at this level of the competition.

While the final results are yet to be announced, I consider this nomination itself a meaningful achievement and a testament to the journey so far.

I am sincerely grateful for the continuous support, encouragement, and prayers of everyone who has been part of this path. Thank you for believing in my vision and my work.

Shahzad Ali

الحمدللہ، یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میری تصویر Shutterstock Impact Award 2025 کے لیے نیویارک، امریکہ می...
06/12/2025

الحمدللہ، یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میری تصویر Shutterstock Impact Award 2025 کے لیے نیویارک، امریکہ میں باضابطہ طور پر نامزد ہوئی ہے۔
یہ نامزدگی ایک اہم سنگِ میل ہے، کیونکہ اس کے ساتھ میں پاکستان کا پہلا اور مڈل ایسٹ و ساؤتھ ایشیا کا پہلا فوٹوگرافر بن گیا ہوں جسے اس سطح پر عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کی انعامی رقم $1000 ہے جو بونسز کے ساتھ بڑھ کر $5000 USD تک جا سکتی ہے۔ اگرچہ حتمی نتائج ابھی جاری ہونا باقی ہیں، لیکن میرے لیے یہ نامزدگی ہی ایک بڑی کامیابی اور میرے سفر کا ثبوت ہے۔

میں اپنے تمام چاہنے والوں، سپورٹرز اور دعاگو افراد کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے ہمیشہ میرے کام پر اعتماد کیا۔

شہزاد علی

Address

Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahzadsphotography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shahzadsphotography:

Share