20/09/2025
*موسم کی تازہ ترین صورتحال!*
Updated: 20 September, 2025 8:50 PM
≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈
ان شاءاللہ، آج ہفتہ 20 ستمبر کی رات سے اگلے پانچ دن کے دوران یعنی بدھ 24 ستمبر کی شام تک لوئر اور اَپر چترال کے تمام علاقوں میں موسم اچھی طرح صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران عام حالات میں اچھے دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔
جمعرات 25 ستمبر بارش کے امکانات بن رہے ہیں، جوکہ اس وقت تک مزید شدت اختیار کرنے یا ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔
درجہ حرارت:
29ستمبر تک لوئر اور اَپر چترال کے تمام علاقوں میں موسم عام طور پر گرم رہیگا۔
اس دوران چترال ٹاؤن اور دروش میں درجہ حرارت دنوں کے اوقات میں 27 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ راتوں کے اوقات میں 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
> 👈 مدک لشٹ میں اس دوران دنوں کے اوقات میں درجہ حرارت 21 سے 23 جبکہ راتوں کے اوقات میں 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، یعنی راتوں اور صبح سویرے کے اوقات میں کچھ حد تک سرد رہنے کا امکان ہے۔
Conclusion:
ستمبر کے مہینہ میں بھی گرمی چترال کو چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی!
عام حالات میں اچھی طرح صاف رہیگا اور دھوپ کی حکمرانی ہوگی۔