Anwaz Media Network - AMN

Anwaz Media Network - AMN A multilingual news and entertainment channel for the audience of Northern Pakistan including Chitral and Gilgit Baltistan

10/08/2026

وادی کلاش بریر کی سڑکیں خستہ خالی کا شکار۔

وہاں کے سماجی حلقوں کے ساتھ مفصل گفتگو

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا فیصلہ جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی...
09/08/2026

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا فیصلہ

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کی ضلعی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیمی صورتحال، سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں جماعتی تنظیم کو مزید فعال و منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بالخصوص ویلیج کونسل کی سطح پر تنظیمیں مضبوط بنانے اور عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں قاری جمال عبد الناصر، قاری وزیر احمد، مولانا قاری عبد الرحمن قریشی، مولانا عبد الشکور، مولانا خالیق الزماں، نصرت الٰہی، مولانا فیض محمد سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت اور خطاب کیا۔

مجلسِ شوریٰ نے ضلعی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

09/08/2026

اہم عوامی درخواست — بونی، اپر چترال

محترم ڈپٹی کمشنر صاحب اپر چترال، متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمۂ تعمیرات کے حکام کی توجہ ایک انتہائی اہم عوامی مسئلے کی طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں۔

یہ بونی بولاں لشٹ/بونی دریان/چرون اویر کے علاقے کا مین روڈ ہے، جو علاقے کے عوام کے لیے آمدورفت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ گزشتہ سیلاب کے دوران اس سڑک کو شدید نقصان پہنچا۔ سڑک کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ چکا ہے، حفاظتی دیوار تباہ ہو گئی ہے اور سڑک کے نیچے سے زمین بھی بہہ گئی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کسی بھی وقت مزید نقصان یا کسی بڑے حادثے کا خدشہ موجود ہے۔

یہ راستہ روزانہ مقامی لوگوں، طلبہ، مریضوں، بزرگوں اور گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں بارش یا دوبارہ سیلاب کی صورت میں یہ سڑک مکمل طور پر بند ہونے کا بھی خطرہ ہے، جس سے پورے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تقدیر علی شاہ
بونی بولان لشٹ موڑگرام

09/08/2026

سن 1960 کی دھائی میں چترال سے کراچی تک کا سفر

سنوغر میں سکول کی حالت زار

جی ٹی ایس بس کی صورت حال

غربت و افلاس کی کہانی

تفصیلات اس وڈیو میں

09/08/2026

وڈیو لیک اور چترال کے خود ساختہ تہذیب و تمدن اور حیاء کے ٹھیکیداران

ایک مفصل وی لاگ

اپر چترال ضلعی پولیس کے نئے سربراہ ضیاء حسن اور ڈپٹی کمشنر چترال اپر محمد عمران خان نے اسماعیلی ریجنل کونسل چترال اپر کا...
08/08/2026

اپر چترال ضلعی پولیس کے نئے سربراہ ضیاء حسن اور ڈپٹی کمشنر چترال اپر محمد عمران خان نے اسماعیلی ریجنل کونسل چترال اپر کا دورہ کیا، جہاں پریزیڈنٹ اسماعیلی ریجنل کونسل امتیاز عالم اور کونسل کے دیگر عہدیداران نے ان کا خیرمقدم کیا۔

دورے کے دوران (AKDN) کے زیرِ انتظام مختلف فلاحی اداروں اور منصوبوں کے بارے میں ضلعی پولیس سربراہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بالخصوص ضلع چترال اپر میں تعلیم، صحت، مختلف ہائیڈرو پاور منصوبوں اور دیگر سماجی و فلاحی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے دوران امدادی سرگرمیوں اور ریلیف سامان کی دستیابی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع چترال میں کمیونٹیز کے درمیان مثالی امن، ہم آہنگی اور اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

ضلعی پولیس سربراہ ضیاء حسن نے اس موقع پر AKDN کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور تمام اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیتی رہے گی۔

07/08/2026

چترال میں سائبر ہراسانی اور آن لائن وائلنس کی اقسام

07/08/2026

ساکولشٹ نصرگول کے مکین گزشتہ ایک سال سے پل کی سہولت سے محروم۔

لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

تفصیلات دیکھیے اس رپورٹ میں

لاسپور ویلی میں Telenor کی 4G سروس دو روز سے بند، عوام شدید مشکلات کا شکارلاسپور، اپر چترال:لاسپور ویلی میں Telenor کی 4...
03/08/2026

لاسپور ویلی میں Telenor کی 4G سروس دو روز سے بند، عوام شدید مشکلات کا شکار

لاسپور، اپر چترال:
لاسپور ویلی میں Telenor کی 4G سروس گزشتہ دو روز سے بند ہے، جس کے باعث علاقے کے لوگوں کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاسپور اپر چترال کی ایک دور افتادہ وادی ہے جہاں Telenor واحد موبائل نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ علاقے میں کسی دوسرے ٹیلی کام آپریٹر کی سروس دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے Telenor کی 4G سروس بند ہونے کے بعد پوری وادی کے لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

انٹرنیٹ سروس کی بندش نے طلبہ، کاروباری افراد، ملازمت پیشہ لوگوں اور عام شہریوں کو متاثر کیا ہے۔ لوگ نوکریوں کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کروانے، ضروری معلومات حاصل کرنے، کاروباری معاملات جاری رکھنے اور اپنے روزمرہ کے کام مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل بینکنگ، آن لائن ادائیگیوں، سرکاری آن لائن خدمات اور دیگر ضروری ڈیجیٹل سہولیات کا استعمال بھی متاثر ہو رہا ہے۔

سروس کی بندش سے لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب سے رابطے میں رہنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ دور دراز علاقوں میں رہنے والے خاندان، بیرون علاقوں میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کے لیے موبائل نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں، لیکن 4G سروس کی عدم دستیابی نے رابطے کے ذرائع کو بھی متاثر کیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق، انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے کئی افراد اب مستوج اور قریبی علاقوں کا سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ اس سفر سے نہ صرف ان کے اضافی اخراجات ہو رہے ہیں بلکہ قیمتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔ خاص طور پر طلبہ، ملازمت کے خواہشمند افراد اور کاروباری لوگوں کے لیے یہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ اور موبائل رابطہ ایک بنیادی ضرورت بن چکے ہیں۔ لاسپور جیسے دور افتادہ علاقے میں جہاں تعلیم، روزگار، کاروبار اور رابطے کے لیے ان سہولیات کا کردار بہت اہم ہے، وہاں ایسی طویل بندش عوام کے لیے بڑی مشکلات پیدا کرتی ہے۔

لاسپور کے عوام نے Telenor کی اعلیٰ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 4G سروس کو جلد از جلد بحال کریں تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹی بی سی پی چترال پولیس کے شانہ بشانہلوئر چترال میں ٹریفک پولیس کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے سلسلے میں ٹی بی سی پی کی ج...
01/08/2026

ٹی بی سی پی چترال پولیس کے شانہ بشانہ

لوئر چترال میں ٹریفک پولیس کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے سلسلے میں ٹی بی سی پی کی جانب سے ٹریفک انچارج لوئر چترال، جنگ باز، کو ٹریفک اہلکاروں کے لیے ہائی وِز جیکٹس اور جنگل ہیٹس فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر ٹی بی سی پی کے سی ای او عمیر خلیل نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار سخت گرمی، سردی اور دیگر نامساعد موسمی حالات میں بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے ٹریفک اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر اہلکار ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں، اور ٹی بی سی پی ان کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Address

Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anwaz Media Network - AMN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Anwaz Media Network - AMN:

Shortcuts

Share