ZealFilms

ZealFilms Development of future for innovative and creative video production, seeking to make new dimensions.

Development of future for innovative and creative video production, seeking to make new dimensions for development sector and services .

Gratitude speaks louder than success.We are truly honored to have worked with the Pakistan Football Federation as our va...
02/07/2026

Gratitude speaks louder than success.

We are truly honored to have worked with the Pakistan Football Federation as our valued client. It was a privilege for Zealfilms to contribute our media production services to one of Pakistan’s leading sports organizations.

We sincerely appreciate the trust placed in our team, the recognition of our work, and the timely payment for the services we delivered. Such professionalism and respect for creative work inspire us to continue producing high-quality visual content.

Thank you, Pakistan Football Federation, for your confidence in our abilities. We look forward to creating more impactful stories together in the future.

Team Zealfilms

06/06/2026

تکل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے مالی تعاون سے، وزیراعظم یوتھ پروگرام، پیغامِ پاکستان اور سینٹر آف ایکسیلنس فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم کے اشتراک سے عالمی یومِ ماحولیات کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں سرکاری افسران، سماجی رہنماؤں، خواتین، نوجوانوں، بزرگوں، معذور افراد، ویلیج آرگنائزیشنز کے اراکین اور مقامی کمیونٹی کے نمائندگان سمیت 50 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی زرعی توسیع افسر دروش سکندر خان تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات، قدرتی وسائل کے تحفظ اور کلائمیٹ اسمارٹ زرعی طریقوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر رضیۃ باللہ، کمال عبدالجمیل (سماجی کارکن) اور عصمت اللہ خان (ماہر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی) نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات اور مقامی سطح پر پائیدار حل ناگزیر ہیں۔
تقریب کا اہم حصہ خواتین کی زیر قیادت کلائمیٹ اسمارٹ ٹنل فارمنگ منصوبےکا افتتاح تھا، جس کا مقصد دیہی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا، غذائی تحفظ کو فروغ دینا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں کمیونٹی کی استعداد کار کو مضبوط بنانا ہے۔ مقررین نے اس اقدام کو خواتین کی معاشی ترقی، موسمیاتی موافقت اور پائیدار زرعی ترقی کی جانب ایک مؤثر اور قابلِ تقلید ماڈل قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ماحول کے تحفظ، موسمیاتی اقدامات کے فروغ اور لوئر چترال میں پائیدار و جامع ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

17/03/2026

ہیلپنگ ہینڈ (ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم) نے ارندو کے بے گھر افراد کے کیمپ (RCDP دارگیردینی دروش) میں اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز ایک مختصر مگر نہایت باوقار اور بامقصد تقریب کے ذریعے کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے ضلع لوئیر چیپٹر کے نمائندہ، جناب شجاع الملک نے اپنے خطاب میں نہ صرف متاثرینِ ارندو کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ عملی معاونت کے ایک جامع لائحۂ عمل کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کیمپ میں مقیم افراد کے لیے ماہِ مقدس کے دوران افطاری اور سحری کا باقاعدہ انتظام کیا جائے گا، تاکہ ان کٹھن حالات میں بھی عبادت اور روزمرہ زندگی کا تسلسل برقرار رہ سکے۔ مزید برآں، عید کے پُرمسرت موقع پر کیمپ کے معصوم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے، ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے اور انہیں احساسِ محرومی سے نکالنے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

جناب شجاع الملک نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ عید کے بعد متاثرین میں راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اور ارندو کے مصیبت زدہ خاندانوں کی بحالی اور امداد کے لیے ہیلپنگ ہینڈ اپنی خدمات مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گا۔ یہ اقدام نہ صرف انسانی ہمدردی کی ایک روشن مثال ہے بلکہ اجتماعی ذمہ داری اور سماجی شعور کی ایک مؤثر تعبیر بھی ہے۔

27/12/2025

An introduction of UPPER HAND ORGANIZATION

21/12/2025

Pain Content
اپر ہینڈ آرگنائزیشن کی طرف تحصیل دروش کے کئی دیہات سے مستحقین کی لسٹ بنا کر آج جاپان ٹاؤر دروش میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا ۔

Upper Hand Organization

#فضل #مستحق #سردی

Address

Al-Badar Computer World New Bazar Drosh
Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZealFilms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZealFilms:

Shortcuts

Share

Category