Chitraltimes

Chitraltimes Chitral Times linking you with outer world, we share news and views with all our readers, specially its all about Chitral, GB and KP.
(1)

گلگت بلتستان: ہنزہ حسن آباد میں سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم سیلاب برد،
12/08/2025

گلگت بلتستان: ہنزہ حسن آباد میں سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم سیلاب برد،

جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے اور جج کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹ...
12/08/2025

جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے اور جج کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے: وزارت قانون.. Geo News

مشیر صحت خیبرپختونخوا اور سیکریٹری صحت کا بہترین کارکردگی دکھانے والے ایم ایس کے ساتھ گروپ فوٹو
12/08/2025

مشیر صحت خیبرپختونخوا اور سیکریٹری صحت کا بہترین کارکردگی دکھانے والے ایم ایس کے ساتھ گروپ فوٹو

اظہار تشکرمرحوم پیر سید عادل علی شاہ (سکنہ مولا آباد، ہرچین) کی وفاتِ پیرزادہ خاندان کے تمام سوگواران اپنے اُن معزز عزیز...
12/08/2025

اظہار تشکر
مرحوم پیر سید عادل علی شاہ (سکنہ مولا آباد، ہرچین) کی وفاتِ پیرزادہ خاندان کے تمام سوگواران اپنے اُن معزز عزیز و اقارب، محترم دوست احباب، معززینِ علاقہ اور مخلص عقیدت مند حضرات کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس صبر آزما گھڑی میں ہماری دلجوئی فرمائی۔

آپ نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر بالمشافہ تشریف لا کر، ٹیلی فون یا پیغامات کے ذریعے تعزیت کی، اور نمازِ جنازہ و دعائے مغفرت میں شرکت کر کے جس محبت، ہمدردی اور اخلاص کا اظہار کیا، وہ ہمارے لیے حوصلے، تقویت اور قلبی سکون کا باعث بنا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت، رحمت اور برکتوں سے بھر دے، اور ہر قسم کی آزمائش و مصیبت سے محفوظ رکھے۔

شکریہ اور دعا کے ساتھ
منجانب: سوگواران پیرزادہ خاندان
برادران: سید نظار علی شاہ، سید علی دینا، سید قمرالدین، سید انور علی شاہ، شہزادہ ابراہیم
فرزند: سید منظور علی شاہ
بھتیجے: سید ثابت علی شاہ، سید ضیاء الدین شاہ، سید ریاض علی شاہ، سید نظام الدین، سید ناصر علی شاہ، سید عطاء رحیم، سید سجاد علی شاہ، سید فیاض علی شاہ، سید ارشد علی شاہ، سید امتیاز علی شاہ، شہزادہ انیس، سید کِرام علی شاہ ودیگر فیملیُ ممبران ہرچین اپر چترال

چترال بزنس کانفرنس 2025 کے دوران، کاشغر میڈیکل سنٹر چترال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیع الدین رئیس کو ان کی شاندار خدمات او...
12/08/2025

چترال بزنس کانفرنس 2025 کے دوران، کاشغر میڈیکل سنٹر چترال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیع الدین رئیس کو ان کی شاندار خدمات اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
یہ تقریب چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 12 اگست 2025 کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر منعقد ہوئی، جس کا مقصد مقامی کاروبار کو فروغ دینا، نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور کمیونٹی کی ترقی میں کردار ادا کرنا تھا۔(چترال ٹائمز)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ٹرانسفر/ پوسٹنگ، ڈی ای او میل لوئیر اینڈ اپر چترال تبدیل
12/08/2025

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ٹرانسفر/ پوسٹنگ، ڈی ای او میل لوئیر اینڈ اپر چترال تبدیل

آج ROSE-Chitral کے دفتر میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی مح...
12/08/2025

آج ROSE-Chitral کے دفتر میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی محبوب اعظم صاحب تھے، جو ROSE-Chitral کے دیرینہ اور ابتدائی ڈونرز میں سے ہیں۔

تقریب میں ریچ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے حیات یونس، جو کہ آغا خان یونیورسٹی کراچی میں ایم بی بی ایس کے سال دوم کے طالب علم ہیں، کو صغرأ نذیر سہیل میموریل اسکالرشپ کی مد میں 40,000 روپے کا چیک پیش کیا گیا۔

مہمانِ خصوصی نے طالب علم کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ROSE-Chitral کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، اسے قومی سرمایہ اور تعلیم کے لیے بہترین پلیٹ فارم قرار دیا اور چترال کے تمام صاحبِ استطاعت اور مخیر خواتین و حضرات سے دل کھول کر تعاون کرنے کی اپیل کی۔

یومِ آزادی کی خوشبو ہر سو، لوئر چترال پولیس کا عوام میں سبز ہلالی پرچم تقسیم کرنے کا اقدام لوئر چترال پولیس نے یومِ آزاد...
12/08/2025

یومِ آزادی کی خوشبو ہر سو، لوئر چترال پولیس کا عوام میں سبز ہلالی پرچم تقسیم کرنے کا اقدام

لوئر چترال پولیس نے یومِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اتالیق پل چترال میں ایک خوبصورت مہم کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں میں پاکستان کے جھنڈے تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کی ترغیب دینا تھا، تاکہ 14 اگست کو ملی جوش و جذبے اور اتحاد کے ساتھ منایا جا سکے۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پرچم تھام کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ فضا میں سبز و سفید رنگ بکھر گئے اور جشنِ آزادی کی خوشیاں مزید رنگین ہو گئیں۔

تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لوئر چترال پولیس اکبر شاہ، ایس ایچ او سٹی حیدر حسین،انچارج ڈی ایس بی انسپکٹر علی احمد، انچارج ٹریفک وارڈن اے ایس آئی فضل کریم، سابق صدر تجار یونین شبیر احمد اور دیگر پولیس افسران شریک تھے، جنہوں نے عوام کے ساتھ مل کر اس ملی جوش و خروش کو مزید جِلا بخشی۔

12/08/2025

واٹر سپلائی سکیم شوگرام اپر چترال میں این ایچ اے روڈ میں کام کی وجہ سے پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند ہو چکی تھی جس کی بحالی پر اج کام شروع کیا گیا ہے ۔
امید ہے کہ آج شام تک پانی کی سپلائی بحال کیا جائے گا ۔

انجینئر شکیل پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ

12/08/2025

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال میں فرسٹ ائیر میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 14اگست ہے (چترال ٹائمز)

جناب طلحہٰ محمود صاحب کی زندگی میری نظر میں، پھر اسی تناظر میں کچھ گذارشات بھیتحریر: ناصر علی شاہ ذولفقار علی بھٹو( شہید...
12/08/2025

جناب طلحہٰ محمود صاحب کی زندگی میری نظر میں، پھر اسی تناظر میں کچھ گذارشات بھی
تحریر: ناصر علی شاہ

ذولفقار علی بھٹو( شہید) اور مرحوم جنرل سید پرویز مشرف کی چترال اور چترالیوں کے لئے خدمات ایک تاریخ ہے حقائق پر مبنی ہے جنہیں اختلاف رکھنے والے بھی تسلیم کرتے ہیں یہ دونوں شخصیات آج بھی مقبول ہیں اور اچھے الفاظ میں ان کو یاد کیا جاتا ہے

جناب سینیٹر طلحہٰ محمود صاحب پہلی دفعہ جماعت العلماء اسلام کی صف میں شامل چترال پہنچا تو پریس کلب کے اندر پریس کانفرنس کے دوران ہزہائنس پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان کی چترال کے لئے خدمات کا زکر کرتے ہوئے رول ماڈل قرار دیا تھا اور آپ کی خدمات کو سراہا تھا۔

ان تمام کو دیکھ کر میرا تجزیہ

1. سب سے پہلے آپ کی ذات کی اگر بات کی جائے تو خدا ترس شخصیت ہے ہمیشہ دیتا ہے اور دینے کی ہی باتیں کرتا ہے (بھلے کیمرے کے سامنے کیوں نہ ہو) کروڑوں مالیت کی چار ذاتی گاڑیوں کے اندر بوریوں میں پیسے لیکر گھومتا ہے تکبر و غرور کا پتہ ہی نہیں، زمین پر ہیٹھ جاتا ہے چپل مرمت کروانے کے بہانے چمیار کے پہلو بیٹھ کر اخرجات کی چھان بین کرکے لاکھ روپے دیتا ہے تو بے گھر شخص کو میلے کپڑوں اور پسینے کی بدبو کیساتھ گلے لگاتا ہے اور جیب کو پیسوں سے بھر دیتا ہے معذور بچوں کو گود میں بیٹھاتا ہے اور علاج کے لئے رقم تھما دیتا ہے دیکھاوا ہی سہی بچوں اور بوڑھوں کے محفل میں بیٹھ جاتا ہے سکول و کالج میں تعلیم اور سیکھنے کے ہنر کو بڑھانے کے سامان تو ہسپتالوں کے لوٹا تک خریدنے کے پیسے دیتا ہے، لکھتا جاؤں گا مگر آپ لوگ پڑھ نہیں سکو گے مختصر یہ کہ اللہ کا دیا ہوا مال اس کے بندوں پر خرچ کر رہا ہے

دوسری بات
جن شخصیات کا ذکر کر چکا ہوں ان کی طرح نام کمانا چاہتا ہے اور ایک نجی این جی او سے متاثر اسی لیول تک جانے کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم آپ کے پاس مظبوط سٹرکچر نہیں البتہ ارادہ رکھتا ہے

تیسری بات
اپنے بچوں کے لئے جگہ بنا رہا ہے جو ہر والد چاہتا ہے اور ہوسکتا ہے مستقبل میں اپنے کسی بچے کو امیدوار کے طور پر سامنے لائیں ( ضروری نہیں اتفاق کریں یا تجزیہ درست ہو)

آخر میں طلحہٰ محمود صاحب سے گزارش، اگر کوئی میرا پیغام پہنچا سکیں تو

1. اپر و لوئر چترال میں پبلیک ہیلتھ کے اوپر کام کی اشد ضرورت ہے یعنی بیماریوں کی روک تھام میں آپ کا کردار اہم ہوسکتا ہے تاک انسان اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو۔
2. ہسپتالوں خاص کر بی ایچ یوز اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور آلات کی فراہمی میں کردار
3. چترال کے اندر مرد و خواتین کے لئے مینٹل تھراپی سینٹر قائم کرکے، ان کے مسائل کی نشاندھی کرنا اور ان کے حل نکالنے کے لئے اقدامات کرنا
4. چترال کے مختلف علاقوں میں سینئر سٹیزن روم کا قیام، جو وقت کی اشد ضرورت ہے عمر رسیدہ افراد کی داد رسی کے منتظر ہیں آپ کا کردار رہا تو صدیوں تک چترالیوں کے زبان میں آپ کا نام زندہ رہے گا۔

12/08/2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے چترال اپر اور لوئر کے تحصیل چئیرمین کی ملاقات۔چترال میں بلدیاتی حکومتوں سے جڑے امور اور علاقے میں نچلی سطح کے عوامی مسائل سے متعلق معاملات پر گفتگو۔

صوبائی وزیر بلدیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ تحصیل چئیرمین نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عوامی مسائل کے بارے میں وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔

وزیر اعلی نے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کئے۔

چترال میں پلے گراونڈز کے لئے زمینوں کی فراہمی کا کیس منظوری کے لئے اگلے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے، وزیر اعلی

چترال اپر اور لوئر کو برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑکیں کھولنے کے لئے ملٹی پرپز مشینیں فراہم کی جائیں، علی امین گنڈاپور

ٹی ایم ایز کے دروش کے پرانے بقایاجات کی ادائیگیوں کے لئے درکار فنڈز کا بندوبست کیا جائے، وزیر اعلی

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بونی میں پینے کے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں، علی امین گنڈاپور

بہتر دیکھ بال کے لئے چترال کے دیہی علاقوں میں ٹی ایم ایز کے تحت مقامی رابطہ سڑکوں کو محکمہ مواصلات کے حوالے کئے جائیں، وزیر اعلی ٹی ایم اے تور کہو موڑ کہو کے دفتر کی تعمیر کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں، علی امین گنڈاپور

گرم چشمہ میں ریسکیو 1122 سب اسٹیشن کے قیام کے لئے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے، وزیر اعلی عوامی مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے میں بلدیاتی حکومتوں کا اہم کردار ہے، وزیر اعلی ہم بلدیاتی حکومتوں کو با اختیار بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

بلدیاتی ادارے میونسپل سروسز، بیوٹیفکیشن اور مینٹینس کے کاموں پر فوکس کریں، وزیر اعلی صوبائی حکومت بہت جلد دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی پروگرام کا اجراء کرنے جا رہی ہے، علی امین گنڈاپور

پروگرام کے تحت ویلج کونسلز کی سطح پر صفائی عملہ کی بھرتی کے علاوہ ضروری آلات فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعلی منتخب بلدیاتی نمائندے اس پروگرام کو موثر اور کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں، علی امین گنڈاپور

بلدیاتی نمائنوں کا چترال کی ترقی اور وہاں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعلی کا شکریہ۔(چترال ٹائمز)

Address

Chitral Printing Press, Building
Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitraltimes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chitraltimes:

Share