18/02/2023
نمائیندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کی سعداد قاری امجد صاحب نے حاصل کی۔اور نعت شریف استاد محترام جناب عزیز جلال صاحب نے پیش کیا۔محسن چترال پرویز مشرف کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کےلئے فاتحہ خوانی سید عالمگیر شاہ صاحب نے کی۔ منیجرجناب اصلاح الدین صاحب GADO نے مختصراََََاجلاس کے اغراض ومقاصد پیش کیے۔ اس کے بعدچھ وی سیزکے نمائندہ گی کرتے ہوئے جناب چیرمن سجاد احمدصاحب وسی چیرمن موغ اور ممبر عبدالہ خان صاحب نے محسن چترال جناب پرویز مشراف کے چترال کے لیے خدمات کی یاد دہانی کرتے ہوئے تمام علاقائے لٹکوہ کی طرف سے پور جوش آواز میں خراج تحسین پیش کیے ۔ اور صدر نامدار لوکل کونسل گرم چشمہ جمیل احمد صاحب سیکرٹری محمد ولی صاحب نے پرویز مشرف کی خدمات, ارض ِ چترال اور اہل ِ چترال کے لئے مرحوم کی قربانیوں اور احسانات کے عوض آخری بار خراج عقیدت پیش کیے۔
اس اجلاس میں لٹکوہ کے شعراء کرام نے بھی اپنی علاقائی زبان میں محسن چترال کے لیے اپنی محبت اوردلی جزبات کو مرثیہ کلام کے زریعے حاضرین محفل کو پیش کیے۔شاعر صلاح الدین صالح صاحب، شاعرضمیرصاحب ، شاعرعلاؤ الدین حیداری صاحب ،شاعرسردار اعظم صاحب ، شاعر ظاہرالدین ظاہر صاحب اور شاعرہ طاہرہ بی بی نے بھی محسن چترال کو شاعری کے زریعے خراج تحسین پیش کی۔ شرکاء محفل نے یہ عہد بھی کرلیا کہ ہر سال اپنے محسن کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔ ریفرنس کے اختتام میں وی سی چیرمین زیارت جناب نواب خان صاحب نے تعزیتی اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
سیکرٹری GADO