
05/05/2025
چترال کے دو قابل فخر سپوت
حالیہ دنوں جب ہندوستان نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی، تب وطن کے ان سپاہیوں نے زبان و دل سے محاذ سنبھالا۔ چترال کے دو قابل فخر فرزندان نے ہندوستان کے قومی میڈیا پر بیٹھ کر نہایت دانشمندی اور جرأت سے پاکستان کا دفاع کیا۔
مفتی فداءالٰہی، جن کا تعلق تورکہو سے ہے اور اب چترال ایون میں مقیم ہیں، نے اپنی علمی بصیرت سے دشمن کی چالوں کو بے نقاب کیا۔
اسی طرح مولانا ابراہیم چترالی، جو عثریت چترال سے تعلق رکھتے ہیں اور کراچی میں قیام پذیر ہیں، نے میڈیا پر وطن کے وقار کی حفاظت کی۔
چترال کی ہوائیں اپنے ان بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔
یہ سپوت چترال ہی نہیں، بلکہ پوری قوم کا فخر ہیں۔