12/05/2025
آج، 11 مئی 2025 کو یونیورسٹی آف چترال میں زکوٰۃ اسکالرشپ کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اسکالرشپ (ISF) چترال کے تعاون سے منعقد کی گئی۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی، اور کوشش کی گئی کہ مستحق طلبہ تک زکوٰۃ فنڈ کے ذریعے تعلیمی معاونت پہنچائی جا سکے۔ ISF کا یہ قدم قابلِ تحسین ہے جو یونیورسٹی کے ضرورت مند طلبہ کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ اور ISF دونوں نے انٹرویوز کے انعقاد کے لیے نہایت منظم اور شفاف انتظامات کیے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔
ہم زکوٰۃ چیئرمین جناب ارشاد حسین صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ کے لیے یہ اہم اور باوقار قدم اٹھایا، جو بلاشبہ ایک احسن اقدام ہے۔
میڈیا پینل انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف چترال
@Irshad Zakat Chairman bo sHali Korum Chairman shb