Golain Valley گولین ویلی

Golain Valley گولین ویلی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Golain Valley گولین ویلی, Media/News Company, Chitral.

Through this social media platform, we are trying to promote tourism in the valley, which is already renowned and recognized as one of the top tourist spots in KPK governmentally.

03/11/2025

خزان کی آمد

گولین پائن سے تعلق رکھنے والے مقبول احمد آج رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہم اسکو اور اسکے پورے خاندان کو مبارک آباد پیش کر...
26/10/2025

گولین پائن سے تعلق رکھنے والے مقبول احمد آج رشتہ
ازدواج سے منسلک ہوگئے
ہم اسکو اور اسکے پورے خاندان کو مبارک آباد پیش کرتے ہیں

انا للہ وانا الیہ راجعون انتہائ دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ گولین پائین سے تعلق رکھنے والے محترم نواب خ...
21/10/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائ دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ گولین پائین سے تعلق رکھنے والے محترم نواب خان صاحب
انتقال کرگئے
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرماۓ اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرماۓ

نماز جنازہ آج دوپہر30 2 کو گولین پائین میں ادا کی جائے گی
سوگواران
بزرگ خان (بھائ)
مولانا شیر فراز(بھائی)
عبد الجبار(بھائ)
بلیغ الدین بھتیجا
فصیح الدین بھتیجا

07/10/2025

ضرورت ایجاد کی ماں ہے

03/10/2025

Golen Gol Hydropower Project Chitral Golain Tourism Club Golain Valley گولین ویلی Numan Ahmad

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔گولین چشمہ سے تعلق رکھنے والے قدیم خان چچا بقضائے الٰہی وفات پاچکے ہیں۔تمام رشتہ داروں،عزیز و...
27/09/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

گولین چشمہ سے تعلق رکھنے والے قدیم خان چچا بقضائے الٰہی وفات پاچکے ہیں۔تمام رشتہ داروں،عزیز و اقارب اور دوستوں سے دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہےنماز جنازہ کل بروز اتوار دن 11بجے گولین چشمہ میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران:-
سلطان خان بیٹا
جمشید خان بیٹا
بشیر احمد بیٹا
ثناء اللّٰہ بیٹا
قدیر ناصر بھانجا
محمد خان بھتیجاش

25/09/2025

بے حسی کی انتہا تقریباً ایک مہینے سے مشیلک سے تھوڑا آگے پل کے قریب پائب خراب ہے لیکن اسکو ٹھیک کرنے والا کوئ نہیں ہم ڈپٹی کمشنر چترال لوئر سے گذارش کرتے ہیں کہ اسکا نوٹس لے لیں تاکہ کوئ بڑا حادثہ پیش نہ آئے

18/09/2025

:
"اللھم احفظنا من بین ایدینا ومن خلفنا وعن یمیننا وعن شمائلنا ومن فوقنا ومن تحتنا "
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین

14/09/2025

اِنّمٙا یٙعْمُرُ مسٰجداللہ مٙن اٰمٙنٙ بِااللہ والیومِ الاخر ۔سورة التوبہ۔
ترجمہ:-
اللہ کی مسجدیں وہی(تعمیر) آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:-
«مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ» [البخاری]
ترجمہ:-
جو شخص مسجد بنائے اور اس کا مقصود صرف اللہ کو راضی کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے اس جیسا گھر جنت میں بنا دیتا ہے۔

مسجد کی تعمیر اللہ کی رضا کے حصول اور اجر عظیم کے لیے ایک مبارک عمل ہے۔ اسلامی تاریخ میں مسجد تعمیر کرنے کی بہت فضیلت بیان کی گئی ہے اور اسے صدقہ جاریہ قرار دیا گیا ہے، جس کا ثواب قیامت تک ملتا رہتا ہے۔ مسجد کی تعمیر کے لیے مالی تعاون کرنا، تعمیراتی سامان مہیا کرنا، اور تعمیراتی کاموں میں حصہ لینا سب کارِ خیر میں شامل ہیں۔

{جامع مسجد گولین پائیں لوئر چترال}

اللہ تعالٰی کے فضل وکرم سے جامع مسجد گولین پائیں لوئر چترال کا کام تقریباً اسی فیصد تک علاقہ ھذا کے لوگوں نے اپنی مدد آپ سے مکمل کی ہے۔اس اسی فیصد کام میں مخیر حضرات نے بھی کافی حد تک تعاون کیا ہے۔کافی وقت سے تعمیر کا کام رکا ہوا تھا۔اب علاقے کے لوگ دوبارہ باقی ماندہ تعمیر کا کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔سردیاں بھی قریب ہیں۔ناظرہ اور حفظ پڑھنے کے لیے کافی تعداد میں بچے اس مسجد میں آتے ہیں۔تعمیر کاکام اگر جلدی مکمل ہو جائے تو آنے والی سردیوں میں نمازیوں کے ساتھ ساتھ قرآن پڑھنے والے بچوں کے لیے بھی سہولت ہو گی۔

ابھی تک جو کام ہوا ہے یہ علاقے کے معززین،مخیرحضرات،ماؤں،بہنوں اور بھائیوں کے چندے سے ممکن ہوا ہے اللہ تعالی آپ سب کو اس کا بہترین صلہ دنیا اور آخرت میں عطا فرمائے آمین!

مسجد تعمیر کرنا، تعمیر کے لیے اسباب مہیا کرنا ، تعمیر مسجد کے لیے فکرمند ہونا سب ایمان کی علامتیں ہیں اور ایسے شخص کیلیے اللہ کی طرف سے جنت کی گواہی ہے۔

مسجد کی تعمیر میں جس قدر حصہ ڈالیں گے قیامت تک آپکے لیئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔۔۔۔۔ اور ایسا صدقہ جاریہ کہ جس میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں ۔۔۔۔ قیامت تک مسجد میں نماز پڑھنے ، اللہ کا ذکر کرنے اور تلاوت کرنیوالوں کا ثواب آپکو برابر ملتا رہے گا ۔۔۔ تمام مسلمان بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ آگے بڑھیں اور مسجد کی تعمیر میں تعاون کریں ۔۔۔ اپنے عطیات کے ذریعے مسجد کی تعمیر میں حصہ لیں اور اپنی آخرت سنواریں ۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔
تمام مخیر حضرات سے تعاون کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ کار خیر میں حصہ لینے والوں کو اجر عظیم عطا
فرمائے۔ آمین
Essay pysa 03482155828
میزان بینک اکاؤنٹ
98770109667768
ظھیرالدین

05/09/2025

Saroooz Golain Valley گولین ویلی Golain Tourism Club

02/09/2025

آج کا دن میری زندگی کا سب سے کٹھن اور بھاری دن تھا، ایک ایسا لمحہ جو شاید میری یادوں سے کبھی مٹ نہ سکے۔ ہوپ بورڈنگ اینڈ ایجوکیشن اکیڈمی کی معصوم پری، ہادیہ، اپنی ننھی بہنوں کو آنسوؤں کے سمندر میں چھوڑ کر افغانستان کے لیے روانہ ہو رہی تھی۔

صبح کا سورج بھی جیسے اداس تھا، ہوپ بورڈنگ اینڈ ایجوکیشن اکیڈمی کا ماحول غم کے بوجھ سے بوجھل لگ رہا تھا۔ ہر بچی کے چہرے پر آنسوؤں کی نمی اور جدائی کی تڑپ صاف جھلک رہی تھی۔ ننھی بچیاں ہادیہ کے گرد یوں سمٹ آئی تھیں جیسے کوئی قیمتی خزانہ ہاتھ سے چھوٹ نہ جائے۔ کوئی اس کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھام کر سسک رہی تھی، کوئی اس کے گلے سے لپٹ کر روکنے کی ضد کر رہی تھی۔ ان کی لرزتی ہوئی آوازیں بار بار گونجتی تھیں ہادیہ ہمیں چھوڑ کر مت جاؤ ہادیہ کے چہرے پر بھی بے بسی کے آنسو چمک رہے تھے، مگر وہ اپنی معصوم بہنوں کو تسلی دینے کے لیے بار بار مسکرانے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔ لیکن اس کی خاموش آنکھیں سب کچھ کہہ رہی تھیں یہ جدائی اس کے دل کو بھی چیر رہی تھی۔جب گاڑی کی طرف بڑھنے کا وقت آیا تو منظر ناقابلِ بیان تھا۔ ننھی بچیاں دوڑ دوڑ کر ہادیہ کو تھامتی تھیں، پھر روتے روتے چھوڑ دیتی تھیں، جیسے ان کے دل ماننے کو تیار ہی نہ ہوں۔ سکول کی فضائیں سسکیوں اور دعا کے زمزموں سے بھر گئیں۔آخر وہ لمحہ آ گیا جس سےسب ڈرتے تھے۔ ہادیہ نے ایک ایک بہن کو اپنے سینے سے لگایا، ان کے گال چومے، اور لرزتی ہوئی آواز میں کہا میں پاکستان میرا ملک ہے، میں اسی مٹی میں پیدا ہوئی ہوں ایک دن ضرور واپس آؤں گی۔یہ الفاظ سن کر وہاں موجود ہر دل رو پڑا۔ آنکھیں اشکبار، دل ٹوٹے ہوئے اور فضا غم سے بوجھل۔ یہ منظر صرف ایک جدائی نہ تھا بلکہ بہنوں کی محبت، ننھے دلوں کی تڑپ اور معصوم رشتوں کے درد کی ایک لازوال تصویر تھی ۔ایسی تصویر جو ہمیشہ کے
لیے دلوں پر نقش ہو گئی.

سمیع الدین رائیس

27/08/2025

Golen Gol Hydropower Project Chitral Golain Tourism Club 📸 Numan Ahmad

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Golain Valley گولین ویلی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share