Chitral Express

Chitral Express Chitral Express is the Chitral's Largest and eminent Online News Network. Send your pressers to [email protected] or WhatsApp at +923450990083

Chitral Express is the largest online Unicode newspaper in Chitral. It publishes news, analysis, and articles on a daily basis. The Chitral Express is the voice of public aspirations and believes that it is your fundamental right to be informed wherever you are. Therefore, the news is conveyed to readers and viewers through various platforms such as the internet, mobile, email, and television. All

news and other content are published in good faith. Chitral Express reserves the right to remove any such content

11/09/2026

یہ کائناتِ رنگ و بو خالقِ حقیقی کی تخلیق کا شاہکار ہے اور اس کا ذرّہ ذرّہ ایک مکمل نظم کی صورت میں جلوہ گر ہے۔ وقت کی ہر بتیت گھڑی، روشنی کی ہر کرن اور صحرا کی ریت کا ہر ذرّہ ایک نظم ہے۔ کوئل کی کوکو، ہدہد کی حق حق، پرندوں کی چہچہاہٹ، سمندر کی سرکش لہریں، پہاڑوں کی شاندار بلندیاں اور وسعتِ صحرا—سب ایک عالمگیر نظم کے مختلف مصرعے ہیں۔
​آوازوں کا ترنم، الفاظ کی لے اور جملوں کی خوبصورت ساخت بھی نظم ہی ہے۔ رشتوں کا تقدس دیکھیے تو ماں کی ممتا، باپ کی عظمت، بھائی کا مان اور بہن کی بے لوث وفا بھی ایک مقدس نظم کا روپ ہیں۔ دوسری جانب سپاہی کی گولی، پولیس کا ڈنڈا اور استاد کی تربیتی ڈانٹ بھی اسی نظم کے مختلف رنگ ہیں۔ آنکھوں سے چھلکتے آنسو، ہونٹوں پر بکھری مسکراہٹیں، دلکش سراپا، غم کے سیاہ بادل ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

11/09/2026

چترال (چترال ایکسپریس)آئیڈیل کلب دروش کے زیر اہتمام چترال سکاؤٹس 143 ونگ کے تعاؤن اور سرپرستی میں چترال کے تاریخی شہر دروش میں کرنل مراد فٹبال اسٹیڈیم میں سجنے والا قومی سطح کا شاندار فٹبال ایونٹ چترال فٹبال لیگ (CFL) سیزن 6اپنی تمام تر رنگینیوں، جوش و خروش اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ لیگ کا فائنل ایک انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد "جنگ بازار فٹبال کلب چترال"نے پاکستان نیوی"کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا اور مقررہ وقت میں میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا، جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی ککس کے ذریعے کیا گیا۔ فیصلہ کن مرحلے میں جنگ بازار ایف سی نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

11/09/2026

سکردو۔۔۔۔۔ ایس پی ایس میں منعقدہ آل بلتستان تقریری مقابلے میں قائد ملت پبلک سکول امیرآباد کی طالبہ مہناز فاطمہ تقریر پیش کررہی ہے۔

ائیر سیال کی کامیابی
11/09/2026

ائیر سیال کی کامیابی

ایک طرف حکومت چترال کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ آج بھی دور دراز علاقوں کے...
11/09/2026

ایک طرف حکومت چترال کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ آج بھی دور دراز علاقوں کے لوگ بہتر سڑکوں، صحت کی سہولیات، صاف پینے کے پانی اور سیلاب سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے منتظر ہیں۔ لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ دوسری طرف حکومت سے وابستہ بعض سیاسی شخصیات معدنیات اور ذاتی و تجارتی مفادات کے نام پر چترال کے نازک قدرتی ماحول کو مزید خطرات سے دوچار کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ گزشتہ چند سالوں سے موسمی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، اچانک سیلاب، طغیانی اور پہاڑوں سے زمین و پتھروں کے کھسکنے جیسے واقعات چترال کے عوام کے لیے مسلسل خطرہ بن چکے ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت کی ذمہ داری یہ تھی کہ وہ چترال کو قدرتی ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇
https://chitralexpress.com/updates/2026/09/11/105290/

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

چترال (چترال ایکسپریس): چترال میں عوامی بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے متحرک ادارے سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) کے زیر ...
10/09/2026

چترال (چترال ایکسپریس): چترال میں عوامی بہبود اور علاقائی ترقی کے لیے متحرک ادارے سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ علاقوں کی خواتین کو کاروباری تربیت فراہم کرنے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے حکومتِ آسٹریلیا (ڈیپارٹمنٹ فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ) کے تعاون سے شروع کیے گئے "ایمپاورنگ ویمن کلائمیٹ چینج ریزیلنس پراجیکٹ" کی اختتامی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں وقار کے ساتھ منعقد ہوئی۔
​تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) شاہ عدنان تھے۔ تقریب میں ایس آر ایس پی ہیڈ آفس سے سلیمہ بی بی، ریجنل پروگرام منیجر طارق احمد، ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ اسٹیشن ڈاکٹر نصیر، چترال چیمبر آف کامرس کے نمائندگان اور مسلم و کالاش کمیونٹی کی خواتین کی بڑی تعداد ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

10/09/2026

اپر​چترال(شہزاد احمد) ضلع یوتھ آفس اپر چترال نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے باہمی تعاون سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بروم، اوویر ویلی میں نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی آگاہی و رہنمائی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں 300 کے قریب طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سیشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے آگاہ کرنا تھا۔
​سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی (AI) ریسرچر اور فوکل پرسن ضلع یوتھ آفس انیس الرحمن نے کہا کہ ڈیجیٹل مہارتیں اور مصنوعی ذہانت تعلیم، فری لانسنگ، روزگار اور تحقیق میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہیں، اس لیے طلبہ جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کر کے اپنی صلاحیتیں نکھاریں۔
​ٹریننگ آفیسر AKAH زاہد علی نے موسمیاتی تبدیلی کے پہاڑی علاقوں، ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

10/09/2026

اپر چترال (چترال ایکسپریس):وادی لاسپور کے ممتاز عمائدین نے بونی شندور روڈ کی تعمیر میں بے جا تاخیر، متاثرہ زمین مالکان کو معاوضوں کی عدم ادائیگی، علاقے میں ناقص موبائل و انٹرنیٹ سروس اور جشنِ شندور کے غیر مناسب انتظامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
​اپر چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمائدینِ لاسپور—جن میں سہروردی خان یفتالی، سردار ولی خان، حاصل مراد خان، صفت علی خان، حاجی خان، جماعتی خان اور میر ولی خان شامل تھے—نے کہا کہ شاہی داس سے ہرچین لشٹ تک جن زمین مالکان کی زمینیں سڑک کی توسیعی منصوبے میں متاثر ہوئی ہیں، انہیں فوری طور پر ان کا جائز معاوضہ ادا کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مستوج تا شندور ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

چترال (چترال ایکسپریس)جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سیاح سونگ سو کم (Seong Soo Kim) نے چترال سے اسلام آباد سفر کے دوران...
10/09/2026

چترال (چترال ایکسپریس)جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سیاح سونگ سو کم (Seong Soo Kim) نے چترال سے اسلام آباد سفر کے دوران پیش آنے والے واقعے اور مقامی افراد و پولیس کی معاونت پر سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
​سیاح کے مطابق انہوں نے چترال سے اسلام آباد جانے کے لیے بس کی ایڈوانس بکنگ کروا رکھی تھی، تاہم ماروی بس اسٹینڈ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مطلوبہ بس منسوخ ہو چکی ہے۔ ہنگامی سفر کی وجہ سے سیاح کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس موقع پر چترال پولیس کے افسر جعفر نبی اور ممتاز حسین نے آگے بڑھ کر ان کی مدد کی، جس کی بدولت وہ بروقت اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ کورین سیاح نے چترال کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے دونوں شخصیات کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

​چترال (چترال ایکسپریس)جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سیاح سونگ سو کم (Seong Soo Kim) نے چترال سے اسلام آباد سفر کے دوران پیش آنے والے واقعے اور مقامی افراد و پولیس کی معاون....

09/09/2026

چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال میں منشیات کے مکمل خاتمے اور اس کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس نے تاریخی اور فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید سخت کرتے ہوئے، ان کے غیر قانونی اثاثے منجمد کرنے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
​اس سلسلے میں ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے بتایا کہ منشیات کے زہر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے صرف گرفتاری ہی کافی نہیں، بلکہ ان عناصر کا معاشی شریان کاٹنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں فعال اور نامزد منشیات فروشوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں، گاڑیوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں، ------------------------------------
مزید تفصیلات اس خبر میں 👇👇👇

موبائل فون پر ہماری خبریں مزید دلچسپ انداز میں پڑھنے کے لیے ہماری نئی اینڈرائیڈ اپ ڈاؤن لوڈ کریں
https://play.google.com/store/apps/details?id=co.median.android.qdpajla

Address

Qashqar Center, School Road Muldeh
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chitral Express:

Shortcuts

Share